فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
فیصل آباد کے علاقے ستیانہ کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2 کوسٹر بسوں سمیت 3 گاڑیاں جل گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر پیٹرول کی سپلائی کے لیے پہنچا جس کے دوران شارٹ سرکٹ سے گاڑی کی وائرنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ٹینکر میں بھڑکتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر اور قریب کھڑی 2 کوسٹر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں 3 گاڑیاں جل گئیں، آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹینکر میں
پڑھیں:
ننکانہ صاحب، گندم کی فصل میں آگ لگ گئی،مالک صدمے سے چل بسا
ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)ننکانہ صاحب میں گندم کی فصل میں آگ لگنے کے بعد مالک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب کے گاوں کوٹ منصب کے قریب گندم کی فصل میں آگ لگنے سے مالک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر سے چنگاری نکلنے سے گندم کی فصل کو آگ لگی، جس کے بعد ریسکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی کھیتوں کا مالک 40 سالہ ذوالفقار دل کا دورہ پڑنےسےچل بسا۔
دوسری جانب عارف والا کے نواحی گاؤں339 ای بی میں ملزمان نے ذاتی دشمنی پر بیوہ خاتون کے گندم کے کھیت کو آگ لگادی۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 4 کنال گندم کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔
بیوہ خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے گندم جلا کر بھاری نقصان کیا۔
متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ صدر میں درخواست گزار دی۔
مزیدپڑھیں:وانی کپور نےفواد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے