اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتی پاور پلانٹس نے ٹیرف میں کمی پر رضامندی کا اظہارکردیا ، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چار حکومتی پاور پلانٹس نے ٹیرف میں کمی کے لئے نیپرا سے رجوع کرلیا ، یہ آئی پی پی پیز کی کیپسٹی 3700 میگاواٹ ہے۔

ایل این جی سے چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی ا پاور پلانٹ نے درخواست دائر کی ہے ، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ دونوں ہر ایک 1200میگاواٹ سے زائد صلاحیت کا ہے۔

747 میگاواٹ کے گدو پاور پلانٹ اور 525میگاواٹ کے نندی پور پاور پلانٹ کے ٹیرف میں کمی کیلیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔

پاور پلانٹس کے آپریشنز اینڈ مینٹیننس انڈیکسیشن میکانزم اور ٹیک اینڈ پے میکنزم کے تحت ادائگیوں سمیت انشورنس کیپ پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 24 اپریل کو حکومتی پاور پلانٹس کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
مزیدپڑھیں:اپنا گھر بنانے کے لئے قرضہ ، بڑی مشکل آسان ہوگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حکومتی پاور پلانٹس

پڑھیں:

گیس مہنگی ہونے کا امکان، سوئی نادرن گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست

سوئی نادرن گیس کمپنی نے 735 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) میں درخواست دے دی۔

چیئرمین اوگرا سوئی ناردن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں گیس کی قیمت میں اضافے کی عوامی سماعت ہوئی۔ ہوٹل اورٹیکسٹائل سمیت دیگر صارفین نے اضافے کی مخالفت کر دی۔ ایل این جی ڈائی ورجن کے معاملے پر اوگرا ممبر  فنانس اور چیف فنانس افسر سوئی ناردرن کے درمیان تکرارہوئی۔

مزید پڑھیں: گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان؛ قیمت میں اضافے کیلیے اوگرا میں درخواستیں دائر

 ممبر فنانس اوگرا نے کہا کہ آپ تیاری کرکے نہیں آئے۔سوئی ناردن گیس نے گھریلو کنکشن سے پابندی ہٹانے کی درخواست کر دی۔ سوئی نادرن کا موقف تھا کہ مہنگی ایل این جی لے کر سستی فروخت نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے
  • ٹیرف کے طوفان  میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی
  • بجلی صارفین کیلئے خوشخبری
  • گیس مہنگی ہونے کا امکان، سوئی نادرن گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست
  • میٹرنگ منصوبے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
  • بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر؛ 4 پاور پلانٹس  ٹیرف کمی پر رضامند
  • نیپرا میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
  • کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب وصول کرنے کی درخواست پر سماعت