کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی خصوصی ٹیم نے سعید آباد تھانے کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایل سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی سندھ  کوخفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ گرفتارملزم داہن عرف آصف چکنا اورمحمد شفیع دہشت گردوں کوشہرمیں سہولیات فراہم کرتے ہیں اورگرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

گرفتار ملزم داہن اور محمد شفیع قریبی ساتھی ہیں۔ محمد شفیع بی ایل اے کے دہشت گرد بہادر پی ایم ٹی کا بیٹا ہے۔ بہادر پی ایم ٹی پڑوسی ملک سے بی ایل اے کا سلپیرسیل چلا رہا ہے۔

بہادر پی ایم ٹی سی ٹی ڈی کی ریڈ بُک میں بھی  مطلوب ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔ گرفتارملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل و پولیس مقابلےکےمقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہے۔ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

سوات؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد

راولپنڈی:

سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 18 اپریل  کو ضلع سوات میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

فورسز کے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ  ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
  • سوات، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد
  • سوات؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے، گولہ بارود برآمد
  • کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم بی ایل اے کادہشتگرد گرفتار
  • کراچی: کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتار
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار