وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں.

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں خدمات فراہم کرنے کے لیے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لیے حکومت پاکستان کوشاں ہے، آئی ٹی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں.  

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی ٹی برآمدات برآمدات میں آئی ٹی شعبے

پڑھیں:

غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ

کراچی:

غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے منافع کی منتقلی بھی تیز ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایک ارب 70 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع کی منتقلی میں سال بہ سال 107 فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاور سیکٹر سے منافع کی منتقلی 189 فیصد اضافے سے 32 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہی۔

اسی طرح رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران فوڈ سیکٹر سے 167 فیصد اضافے سے 29 کروڑ ڈالر کا منافع باہر گیا، مالی کاروبار سے منافع کی منتقلی 62 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی اور کمیونی کیشن سیکٹر سے غیرملکی منافع کی منتقلی 666 فیصد اضافے سے 11 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے سے 13 فیصد اضافے سے 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا، دیگر شعبوں سے بھی سرمائے کی منتقلی میں نمایاں بہتری رہی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ مارچ 2024 کے مقابلے میں مارچ 2025 میں منافع کی منتقلی 140 فیصد زائد رہی، مارچ 2025 میں 15 کروڑ 79 لاکھ ڈالر اور مارچ 2024 میں 6 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف
  • غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نمایاں اضافہ
  • وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم
  • آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر، وزیراعظم کا 23 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا حکومت، افواج کا وژن، بلوچستان کی سڑکوں کے مخالف تنگ نظر: شہباز شریف
  • نوجوانوں کو مواقع دیکر ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، چین نے ہر موقع پر ساتھ دیا: وزیراعظم