Juraat:
2025-04-19@10:56:34 GMT

سندھ میں مقررہ ہدف سے 49فیصد کم ٹیکس وصولی کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

سندھ میں مقررہ ہدف سے 49فیصد کم ٹیکس وصولی کا انکشاف

 

8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا

بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ہدف 2 کھرب 3 ارب تھا جس کے بجائے محکمے نے ایک کھرب 23 ارب روپے وصول کیے

سندھ میں مقررہ ہدف سے 49فیصد کم ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، رواں مالی سال کے 8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14 ارب 55 کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3 کھرب 11 ارب 4 کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ۔ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق بورڈ آف ریونیو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سندھ ریونیو بورڈ نے نصف ہدف حاصل کیا، تینوں محکموں نے 3 کھرب 3 کروڑ روپے کم وصول کیے ۔اعداد و شمار کے مطابق بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60 ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا ہدف 2 کھرب 3 ارب تھا جس کے بجائے محکمے نے ایک کھرب 23 ارب روپے وصول کیے ۔اسی طرح سندھ ریونیو بورڈ کا ریونیو کا ہدف 3کھرب 50ارب روپے تھا، جس کے بجائے ایک کھرب 69 ارب 76 کروڑ روپے وصول کیے گئے ۔بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد اور سندھ ریونیو بورڈ نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے 8 ماہ میں ہدف 4 کھرب 33 ارب روپے تھا جس کے مقابلے میں 2 کھرب 25 ارب روپے وصول کیے گئے تھے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد:

رواں مالی سال 25-2024  کے پہلے 9 ماہ(جولائی تا مارچ )کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق اس دوران مجموعی طور 399 ارب 37 کروڑ روپے کے ترقیاتی اخراجات کیے گئے ہیں جو سالانہ ہدف کے مقابلے میں صرف 36 اعشاریہ 3 صفر فیصد بنتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اسی عرصے میں حکومت نے 664 ارب 62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی اور وفاقی ترقیاتی پروگرام کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف 1100 ارب روپے مقرر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 34 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ 48 ارب 54 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی،  صوبوں اور خصوصی علاقوں میں 98 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آبی وسائل کے منصوبوں پر 51 ارب 84 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 54 ارب 29 کروڑ روپے اور پاور ڈویژن نے 51 ارب سے زائد رقم استعمال کی۔

اسی طرح ریلوے کو 20 ارب 97 کروڑ روپے فراہم کیے گئے، اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں پر 20 ارب 22 کروڑ، قومی صحت پر 7 ارب 65 کروڑ اور آئی ٹی منصوبوں پر دو ارب 53 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران وزارت داخلہ نے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر دو ارب 76 کروڑ اور وزارتِ منصوبہ بندی نے دو ارب 96 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
  • پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ
  • رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری
  • کمپٹیشن کمیشن نے قومی ایئرلائن سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ریکور کرلیا
  • قرضوں کے بوجھ سے جان چھڑانے کیلئے ریونیو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
  • قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
  • قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو بڑھانا ہوگا، وزیراعظم
  • سندھ میں مقررہ ہدف سے 49 فیصد کم ٹیکس وصولی کا انکشاف
  • فی لیٹر پیٹرول پر کتنے ٹیکسز عائد ہیں؟ ہوشربا انکشاف