2025-04-15@06:54:05 GMT
تلاش کی گنتی: 171
«عدم استحکام پیدا کرنے والے»:
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیوی بولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث لیگ سے باہر ہوگئے۔ لوکی فرگوسن ہفتے کے روز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ہونے والے میچ میں دو گیندیں کرا کر ہی انجرڈ ہوگئے تھے۔ پنجاب کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ جیمز ہوپس نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف منگل کو ہونے والے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوکی فرگوسن غیر معینہ مدت تک کے باہر ہوگئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے آخر تک ان کے فٹ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ لوکی فرگوسن سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اننگز کے چھٹے اوور کی دوسری گیند کے بعد ہی ٹانگ میں تکلیف کے باعث میدان سے...
لاہور: ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ...
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا...
پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں...
کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھر چلے جائیں، پارٹی میں گروپ بندی ہے مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کرک میں جنوبی ریجن کنونشن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا، اگر وہ آج باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ گولیوں اور جیلوں...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز نے اپنے شاندار آئی پی ایل کیریئر میں ایک اور ریکارڈ رقم کیا ہے۔ ویرات کوہلی، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ہی سب سے زیادہ رنز بنانے اور 8000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں، رواں سیزن میں 1000 باؤنڈریز لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے جمعرات کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اسٹار رائل چیلنجرز بنگلورو کی...
اسلام آباد: وزیراعظم کے کوارڈی نیٹر اختیارولی خان نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت رخصت کی گئی تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ملک بچانے اور اٹھانے کیلیے اپنے تحفظات تندور میں جھونک دیے تھے۔ انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منرل کانفرنس کے تحت سرمایہ کاری اسی لیے ہو رہی ہے جس سے پی ٹی آئی کو کے پی کے میں تکلیف ہوگی کیونکہ وہ زمرد ،سونا اور کوئلہ کی کانیں 12برسوں سے نوچ نوچ کرکھاگئی ہے، وہ منرل بل منظور ہونے دے پتہ چل جائے گا کس نے کتناکھایا؟، پی ٹی آئی میں اپنے حصے کا کیک اٹھانے والے بیٹھے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت کے ساتھ مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ایف آئی اے حکام پیش ہوئے، ایف آئی اے حکام نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان سے تفتیش کے لیے فیزیکل ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے حکام کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا اور ہدایت کی وہاں این او سی لیں اس کے بعد ریمانڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایف آئی اے حکام انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے...
ہمیں بارودی سرنگوں کا طعنہ دینے والے اپنی کامیابیاں بھی بتائیں، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہم پر الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت ناکام ہو کر ہمیں الزام دیتی ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بگاڑے۔ انہوں نے بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف کی کون سی ڈیل کو ختم کیا گیا ہے؟ پی ڈی ایم کے جوانوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔...
سٹی42: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور گرمی کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار اور چھٹیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف...
پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ کراچی کنگز نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر اپنی ابتدائی مشقیں کیں۔ جمعہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کراچی کنگز اگلے روز ہفتے کو اپنا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کے لیے ابتدائی روز فرنچائز میں شامل مقامی کرکٹرز نے تربیت کا آغاز کیا۔ان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال، عباس آفریدی ،زاہد محمود، فواد علی اور محمد ریاض اللہ سمیت دیگر شامل تھے۔ ابتدائی مشقوں میں ہیڈ کوچ روی بوپار اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی رابطوں کا کوئی علم نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امریکی کانگرس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور کسی امریکی وفد نے پاکستان آکر پی ٹی آئی سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے میں اتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ باخبر ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی، مولانا...
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں پارلیمانی راہنما کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس کل دن 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کریں گی۔ یاد رہے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے اور دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے اور جھڑپ میں 8 خوارج ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان متعدد بار دہشت گردوں کی دراندازی اور موجودگی...
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، جعلی اور جھوٹے کیسز ہیں، عدالتوں کے وقار کو برباد کردیا، جمہوریت آئین قانون باقی نہیں، فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں جھوٹے مقدمات تشدد سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا جب اقتدار میں بیٹھائے قومی مجرم جیلوں میں ہوں گے، ہمیں دوریوں کو ختم کرنا ہوگا، ظلم ختم کرنا ہوگا، ہم اپنے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں...
پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی، سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کیخلاف ڈٹے گئی، عمران خان سے مکمل تحقیقات کی اجازت لینے کا فیصلہ۔ یہ بھی پڑھیں:تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟ کرپشن الزامات کا سامنے کرنے والے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کی خواہاں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات شیئر کرنے کے حوالے سے بھی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو تشویش ہے۔ انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی مبینہ کرپشن...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) سب سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی سستی نہ کرنے کا فیصلہ، ماہانہ 50 یونٹس یا 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں ریلیف اعلان کا معاملہ ،مختلف کیٹگریز کے صارفین کیلئے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین بھی کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے ،51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت9 روپی37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے ۔ اسی طرح 1 سے...
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی کے اعلان کے بعد لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ ٹی او یوصارفین کے لیے...
کراچی: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رواں سال کا سب سے بڑا ڈرامہ ’پیراڈائز‘ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر جلد نشر ہوگا جس کا او ایس ٹی ریلیرز کردیا گیا ہے۔ پیراڈائز نامی ڈرامہ جلد ناظرین ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر دیکھیں گے جس میں شجاع اسد اور اقرا عزیز مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس ڈرامے کی ہدایت کاری یاسر حسین کررہے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے کہانی کو ایک نئی روح بخش دی ہے۔ ڈرامے کی کہانی جذبات، رومانس اور شاندار پروڈکشن کا حسین امتزاج ہوگی اور یہ ایسا ڈرامہ ہوگا جس کو ناظرین نہ صرف پسند کریں گے بلکہ اس کی ہر نئی قسط کے منتظر بھی رہیں گے۔ یہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا ایسا شاہکار ڈرامہ ہوگا جسے ناظرین...

عید پر وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز میں ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد وزیر اعلیٰ صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حکام اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے عید ملے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر گفتگو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ آج متوقع ہے۔ انجری کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجانے والے 22 سالہ صائم ایوب ری ہیب کے عمل سے گزرنے کے بعد منگل کو لندن سے واپس وطن پہنچے تھے، وہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو ئے تھے، برطانیہ میں معالجین نے مکمل طبی جائزہ لینے کے بعد صائم ایوب کو اپنی پیشہ ورانہ آرا سے آگاہ کر دیا۔صائم ایوب نے پی سی بی کے ذمہ داران کو اپنی فزیکل کنڈیشن اور برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس فراہم کر دیں، پی سی بی کے متعلقہ شعبہ کے حکام ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم...
سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کردی گئی۔ شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو نے سرکاری بیان جاری کیا ہے، جس میں سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔ 30 مارچ 2025 (29 رمضان) کے...
سردار اویس احمد خان لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل، فیصلہ بعد میں جاری ہو گانیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر...
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط کا مفصل پلان تیارکرلیا جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی ((JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا جس میں نمائندہ خصوصی محمد صادق سول و عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے- ذرائع کا کہنا ہے...

نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے موقف میں لچک دکھا دی
نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے موقف میں لچک دکھا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)افغانستان میں نمائندہ خصوصی محمد صادق کا دورہ کابل رنگ لے آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام سے ملاقات میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا گیا۔ پہلی بار افغان طالبان میں ٹی ٹی پی پر کچھ لچک نظر آئی۔ذرائع کے مطابق پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس جلد بلانے پراتفاق ہوا ہے، جے سی سی اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا۔ نمائندہ خصوصی محمد صادق، سول وعسکری حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے جوڈیشل مجسٹریٹس (سینئر سول ججز)کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) پی پی آر اے منیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکا کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکا ءکے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اس حوالے سے پی آئی بی چیئرمین فیصل یوسف نے جدید گورننس میں ای پروکیورمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے...
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر زیادہ رنز دینے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے دوران صرف ایک ڈاٹ بول کروائی۔ مخالف ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے جوفرا آرچر کو بولنگ کے دوران 4 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔ View this post on Instagram A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo) اس سے قبل، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 113 کارکن راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکن کا راہداری ریمانڈ منظور کیا اور تمام ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی تھی، جن کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں 26 نومبر کو مقدمات درج ہیں۔اے ٹی سی راولپنڈی نے 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، ان ملزمان کو آج اٹک جیل سے عدالت مں پیش کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس عدالت سے تحویل میں لیے گئے تمام ملزمان کو اے ٹی سی اسلام آباد...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113کارکنوں کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا، 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت عدالت نے پہلے ہی منظور کی ہوئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں دہشت گردی کے مقدمات درج...
پی ٹی آئی کے گرفتار 59کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں زیر حراست پاکستان تحریک انصاف کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارکن راولپنڈی میں درج 29مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں تو یہ کارکن ضمانت کے باوجود فوری رہا نہیں ہو سکیں گے اور...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 26 نومبر کے درج مقدمات میں آج 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ 26 نومبر کے مقدمات میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 59 جبکہ کوہسار پولیس نے 81 ملزمان کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرگودھا میں منشیاف فروشوں کی فائرنگ سے شہید2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہید کانسٹیبل عمران وینس اور شہید کانسٹیبل رانا شفیق کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا. ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں نو روز منانے والوں کو جشن نو روز کی مبارکباد۔ نو روز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔ یہ ان بے شمار نعمتوں، جس سے انسان کو نوازا گیا ہے، کی شکر گزاری اور نئے سال کے لیے اپنی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کا موقع ہے۔ جشن نو روز ایرانی نئے سال کا آغاز، نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے۔ Wishing a joyous #Nowruz to all those celebrating this festival in Pakistan and around the world! As millions of people come together to enjoy Nowruz festivities, they cherish their loved ones, reflect...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غیر معیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنانے، پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے اور صوبائی حکومتوں، نجی شعبے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پورے ملک میں فارم میکانائزیشن کو فروغ دینے کی ہدایات دی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل...
فیسبک نے اپنے صارفین کے لیے اسٹوری پر ویڈیو یا فوٹو شیئر کرکے پیسے کمانے کا فیچر متعارف کردیا ہے۔ اس فیچر سے فیسبک کے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو پہلے ہی سے کانٹنٹ مانیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین وہ مواد بھی اسٹوری پر شیئر کرکے ویوز کے حساب سے پیسے کماسکتے ہیں جو انہوں نے انہوں نے ٹائم لائن پر پوسٹ کیا ہو۔ یہ بھی پڑھیے: میٹا نے واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے لیے نیا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کروا دیا فیسبک کی اس نئی سہولت کا مقصد صارفین کے ذریعے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد میں اضافہ کرنا، اسے نئے صارفین کے لیے پرکشش بنانا اور...
اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔ قبل ازیں...
27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ...
پشاور:خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا ہے جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی واشنگٹن میں امریکی محکمہ انصاف کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریر میں انہوں نے جنوری میں اپنی وائٹ ہاﺅس میں واپسی سے قبل کی صورتحال کی ایک تاریک تصویر پیش کی انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے چیف آفیسر کے طور پر رونما ہونے والی غلطیوں اور زیادتیوں کے لیے مکمل احتساب کا مطالبہ کروں گا امریکی عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے ایسا مینڈیٹ جیسا کہ بہت کم لوگوں نے سوچا تھا.(جاری ہے) امریکی...
جعفر ایکسپریس حملے پر ٹوئٹ کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوا ٹوئٹ کا سہارا لے کر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک اور اے پی ایس سانحہ ہونے سے روک دیا، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306، جو گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر ایک پہیے کے بغیر لینڈ کر گئی تھی، اس کا لاپتا پہیہ بالآخر تلاش کر لیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ گمشدہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب ملا۔پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ویل شاپ کے ٹیکنیشنز نے گراؤنڈ کیے گئے بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب اس پہیے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایئربس 320 طیارے کی پرواز پی کے 306 نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا، جس کے بعد طیارے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جنہم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آوردہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیاہے کہ جو ہمارا ساتھ دے گا احسان نہیں کرے گا تو وہ یہ بات ہم تک پہنچادیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں اور یہی بات ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی بتادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد میں کچھ شرائط کے ساتھ چلنے کو تیا رہوں گے مگر کسی پارٹی کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری نہیں۔ طلاق یافتہ بیٹیاں بھی اپنے...
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے شہتوت کے درختوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ مقامی پودوں کی اقسام لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر بہار کے موسم کے دوران رہائشیوں کو متاثر کرنے والے پولن سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ماحولیاتی ماہرین اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔ ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاغذی شہتوت کے...
کراچی: شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کو سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے بطور مالی امداد 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسد اسحاق نے اشرف طائی کو امدادی چیک دیا، اشرف طائی نےاظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ میں 30 لاکھ روپے خیرات کردیا کرتا تھا،عطیہ کی رقم زیادہ ہوتی تو بہتررہتا، اشرف طائی نے الزام عائد کیا کہ ان کو علاج کے لیے درست ادویات فراہم نہیں کی جارہیں۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ ثمینہ اشرف کا کہنا تھا کہ دیگر کھیل والوں کو کروڑوں روپے...

پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی خواتین کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور اپنے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار...
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔...

نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
رپورٹ کے مطابق شریف اللہ نے کابل ائیرپورٹ پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار ال لوگری کی بطور داعش کے رکن کی حیثیت سے شناخت بھی کی ہے جب کہ اس نے داعش کیلئے کئی دیگر حملوں کی خاطر اپنی سرگرمیوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کردیا گیا۔ محمد شریف اللہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے 5 مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا اور اسے نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا۔ تفصیلی سماعت پیر کو...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ جاری بیان میںصدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے واقعے کے...
فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کر پایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے فارنزک ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ سی آئی اے پولیس نے بھی ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ سی آئی...
چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں جس میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح، کتنے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ کی مہارتوں، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے فارم 45 اور فارم 47 کا بہت چرچا ہے، جہاں پارلیمنٹ میں اس کا ذکر ہوتا ہے وہیں سیاسی کارکنان کی جانب سے بھی ایک دوسرے کو ایسے القابات دیے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سندھ کے وزیر توانائی سیّد ناصر شاہ نے بھی جوش خطابت میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو فارم 47 والا کہہ دیا۔ ٹنڈوجام میں خطاب کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہاکہ آج کل فارم 45 اور فارم 47 کی بہت باتیں کی جاتی ہیں، لیکن الحمداللہ پیپلزپارٹی کے جتنے ارکان اسمبلی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔ "جنگ " نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 30 پیسے اور پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔ مزید :
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2025ء ) وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا سولر پر ٹیکس لگانے کا نہ کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جہاں بریفنگ کے دوران وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بتایا کہ چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں آج ہی احکامات جاری کیے جائیں گے، ماضی میں آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا، جسے حکومت نے بہترین انداز میں ہینڈل کیا...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے، رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے شرکا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے، چھ پلانٹس سے معاہدہ ختم کردیا ہے، 2002ء کی پالیسی والے پاور پلانٹس کو ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں رقم ملے گی، منافع کی شرح کم کردی ہے جتنی صلاحیت ہے اتنی ہے کیپسٹی ملے...

عمران خان غریب عوام کے 64ارب کھا گئے، پی ٹی آئی والے کس منہ سے رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں،احسن اقبال
عمران خان غریب عوام کے 64ارب کھا گئے، پی ٹی آئی والے کس منہ سے رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز نارووال (آئی پی ایس )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب روپے کھا گئے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے غریب عوام کے 64 ارب روپے پر ڈاکا ڈالا، پی ٹی آئی والے کس منہ سے اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نارووال میں سڑک کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن...

ٹنڈو جام: رکن سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر مسعود اقبال کاشتکاری کے حوالے سے نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
ٹنڈو جام: رکن سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر مسعود اقبال کاشتکاری کے حوالے سے نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے بروڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا جمعرات کو ہونے والے بھارت اور بنگلادیش کے چیمپیئنز ٹرافی میچ کے بروڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا تھا جس پر شائقین سوال اٹھا رہے تھے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین گزشتہ روز ہونے والے افتتاحی میچ کے بروڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔ مزید پڑھیے: کوئی نیا چاند نہ چڑھا دینا‘، محمد عامر کے 4 سال بعد پاکستانی جرسی پہننے پر صارفین کے تبصرے آئی...
کارگل : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے ضلع کارگل میں پانی کی ٹینک پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ جنوبی لداخ کے علاقے نیوما میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے فوجی افسروں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی کے آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973 اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962 میں ترامیم شامل ہیں جنہیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا فیصلہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے امیگریشن قوانین میں ترمیم اور پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی ہوگی جس دوران نزہت صادق اور آسیہ ناز تنولی اسلام آ باد کے دیہی علاقوں...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کا نام روشن کرنے والے قومی کرکٹرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے میڈیا سینٹر کی دیوار کو خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عظیم کرکٹرز کی شاندار خدمات کو یادگار بنانا اور نئی نسل کو ان کی کامیابیوں سے متعارف کرانا ہے۔ اس دیوار پر پاکستان کے نامور کرکٹرز کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، جن میں چیمپینز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کی تصویر بھی شامل ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے چیمپینز ٹرافی جیت کر ملک کو عالمی کرکٹ میں...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،وطن کے امن کی خاطر جان قربان کرنے والے علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا واحد مقصد وقف املاک کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور مسلمانوں کو ان کی مساجد، عیدگاہوں، درسگاہوں اور قبرستانوں سے محروم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی کا بھی معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ بل کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے...

26ویں آئینی ترمیم کے دوران "غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کیلیے بری خبر ۔۔۔بانی پی ٹی آئی کا " بڑا فیصلہ" آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران" غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادت ترک...
کراچی (کامرس رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر25فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2024تا جنوری2025)میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.985ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 354ملین ڈالرملک ارسال کئے جوگزشتہ سال جنوری کے 290ملین ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔دسمبرکے مقابلہ میں...

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ایک وکیل ہوتا ہے اور 9 کان بھرنے والے: شیر افضل مروت
اسلام آباد: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو معروف وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے ایک آدھ کے عمران خان کا وکیل کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے بنیادی طور پر اب پیغام رسانی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، وکلا جا کر عمران خان کو شکایات لگاتے ہیں، آپ...
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کا بل پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ نئے قانون کے تحت پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ The Punjab Vagrancy Ordinance 1958 میں اہم ترامیم کا جائزہ لے گی۔ قانون میں تجویز کی گئی ترامیم کے مطابق کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی، اسی طرح ایک سے زاید افراد سے بھیک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف وفد کو آج جوخط اور ڈوزیئر بھیج رہی ہے، ان کاسیاسی حق ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہےملک کی بڑی جماعت کے سربراہ سے آئی ایم ایف وفد نہیں ملتا، بڑی جماعت کے سربراہ سے مؤقف نہیں لیا جاتا اور چیف جسٹس سے لیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی پی ٹی...
بلدیہ ٹاؤن کراچی میں پانی بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات تک کا فقدان ہے لیکن گزشتہ چند برسوں میں اس علاقے نے باکسنگ کی دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ ہوٹل پر پراٹھے بنانے والے نوجوان آغا کلیم نے اس علاقے میں باکسنگ کے کھیل کو گلی محلے تک پہنچانے کے بعد عالمی سطح پر نہ صرف پاکستان کا جھنڈا بلند کیا بلکہ لاتعداد میڈلز بھی اپنے نام کیے۔ آغا کلیم کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کا بلدیہ ٹاؤن پر اثر براہ راست ہوا جہاں ان کی دیکھا دیکھی نوجوان باکسنگ کے کھیل طرف راغب ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز سے سیکھ کر عالمی باکسنگ مقابلے جیتنے والے انجینیئر ریحان اظہر علاقے میں آغا کلیم...

سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
لاہور: چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے 8 فروری کو احتجاج نہ کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی رپورٹ بانی تحریک انصاف عمران خان کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب نے 8 فروری احتجاج سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے، جن ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے داران نے احتجاج نہیں کیا رپورٹ بانی تحریک انصاف کو دی جائے گی۔احتجاج اور پارٹی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے مستقبل کا فیصلہ عمران خان کی ہدایات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے کارکنوں کو فعال کرنے کے لیے عالیہ حمزہ نے صوبے میں رکنیت سازی مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پلان...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کہا ان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات میں بانی پی ٹی ائی کے خط سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو ہم سے چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 184 کی شق 3 سے متعلق ہیں، میں نے کمیٹی سے کہا اس خط کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوایا ہے وہ طے کریں گے، یہ معاملہ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت آتا ہے اسے آئینی بینچ...
اسپیکر سردار ایاز نے قومی اسمبلی کو جعلی قرار دینے اور ایک جج کی جانب سے ایوان کے بارے میں ریمارکس کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر قانون کو ہدایت دی کہ وہ معزز جج کو پیغام دیں کہ اس طرح کا بیان پارلیمنٹ کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایوان کو جعلی قرار دیا جس پر اسپکر قومی اسمبلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ جعلی اسمبلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کے دور میں اسمبلی جعلی نہ ہو اور دوسروں کے دور میں جعلی ہو، جعلی پارلیمنٹ کہہ کر تنخواہیں بھی لے لیتے ہیں، جو تنخواہ نہیں لینا چاہتا...