سی ڈی اے کا اسلام آباد سے الرجی پیدا کرنے والے درختوں کو اکھاڑنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے شہتوت کے درختوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ مقامی پودوں کی اقسام لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد خاص طور پر بہار کے موسم کے دوران رہائشیوں کو متاثر کرنے والے پولن سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی
یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ماحولیاتی ماہرین اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔
ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاغذی شہتوت کے درختوں سے نکلنے والا پولن شہر میں موسمی الرجی کی ایک بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے ان کی جگہ زیادہ موزوں درختوں کو لانا ضروری ہے۔
اس منصوبے کے تحت شکرپڑیاں سے قریباً 10 ہزار کاغذی شہتوت کے درختوں کو ہٹایا جائے گا اور ان کی جگہ 50 ہزار نئے درخت لگائے جائیں گے۔
مزید برآں سڑکوں کے کنارے اور نکاسی آب کے علاقوں سے قریباً ایک ہزار درختوں کو صاف کیا جائے گا اور وہاں 80 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔
اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز میں بھی 10 ہزار کاغذی شہتوت کے درختوں کی جگہ 50 ہزار دیسی پودے لگائے جائیں گے۔
عہدیداروں نے آپریشن کی نگرانی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ شہر کی ہریالی کو برقرار رکھتے ہوئے صرف ٹارگٹڈ درختوں کو ہٹایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ از خود نوٹس: سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت مل گئی
سی ڈی اے نے اس سے قبل بھی اسی طرح کے اقدامات کی کوشش کی ہے لیکن یہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کی جانے والی پہلی کوشش ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولن درخت اکھاڑنے کا فیصلہ سی ڈی اے شہتوت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولن سی ڈی اے شہتوت وی نیوز اسلام آباد درختوں کو سی ڈی اے کی جگہ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہے، آئینی بینچ دوبارہ تشکیل دینا پڑے گا۔
کمپنی وکلاء کی جانب سے سپر ٹیکس کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا فروغ نسیم صاحب، عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہو گا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو۔سپریم کورٹ نے سپرٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے نام بتانے کا اعلان کر دیا
مزید :