2025-04-13@13:56:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1201

«عالمی تجارتی»:

    پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ایک پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل نے چوتھی جماعت کی  9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش کی جس کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ گھناؤنی مبینہ کوشش ضلع کوٹ ادو کے علاقےدائرہ دین پناہ میں کی گئی۔ دین پناہ جینڈر کرائمز سرکل کی انچارج سب انسپکٹر سعیدہ خالق نے  کہا کہ طالب علم کی والدہ کی شکایت پر اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ پولیس اسکول پرنسپل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایف آئی آر دائرہ دین پناہ پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ ایف...
    بھارت میں کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک پادری کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے کوئمباٹور میں واقع ایک چرچ کے پادری کو 2 نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کنگز جنریشن چرچ کے پادری جان جیبراج کو کل شام گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 37 سالہ جبراج جن کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوروز ہیں، وہ مہینوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے، کوئمباٹور کے سینٹرل آل ویمن پولیس اسٹیشن نے اسے  تلاش کیا اور  اپنی تحویل میں لے لیا، قبل ازیں کوئمباٹور سٹی پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے...
    برسلز سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کشتوار میں تین کشمیریوں کی شہادت ماورائے عدالت قتل کی تازہ ترین مثال ہے جس کے بارے میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تین افراد جھڑپ کے نتیجے میں مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے۔ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کشتوار میں تین کشمیریوں کی شہادت ماورائے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسے متنازعہ شخصیات کو نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، مجوزہ تبدیلیوں پر پارٹی کے قید میں موجود بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کی جائے گی، جن کی منظوری کسی بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کے لیے ناگزیر ہے۔ایک متعلقہ پیش رفت میں، پی ٹی آئی نے حال ہی میں اپنی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کو باقاعدہ طور پر تحلیل کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی رواں سال 28 جنوری کو قائم کی گئی تھی، جس میں نمایاں شخصیات...
    سپریم کورٹ میں چیئرمین سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی تصدیق کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کیس سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ انتخاب 2021 میں صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی، یوسف رضا گیلانی نے 7ووٹ مسترد کیے جانے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔ دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہشتگردی میں ریاستی مشینری کے استعمال...
    کراچی:ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو کی وجہ سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ...
    معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش میں فلمساز رام گوپال ورما کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں پولیس شکایت درج کی گئی ہے۔ یہ شکایت راشٹریہ پراجا کانگریس کے صدر اور ہائی کورٹ کے وکیل میدھا سرینیواس نے تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی، جس کے ساتھ فیس بک اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیوز اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس بھی بطور ثبوت پیش کی گئیں ہیں۔ A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia) میدھا سرینیواس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رام گوپال...
    دہشت گردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ آئینی بنچ کے سربراہ کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا، شہری نے سپریم کورٹ میں 2022ء میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں دہشت گردی میں ریاستی مشینری کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے اور فی لیٹر آٹھ سے دس روپے تک کمی ہو سکتی ہے رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر چون سٹھ اعشاریہ اکہتر ڈالر فی بیرل پر آ چکی ہے جس کا براہ راست اثر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر متوقع ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر ستر روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی...
    چین میں تیز ہواؤں کے پیش نذر لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی ہے جب کہ متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ہوا میں اڑا سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ شمالی چین میں ہفتے اور اتوار کے روز ایسی شدید ہوائیں چل سکتی ہیں جو انسان تک کو اپنے ساتھ اڑا لے جا سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں حکام نے لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے جبکہ کچھ سرکاری ذرائع ابلاغ نے متنبہ کیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ’ہوا...
    ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 2023-24 کے دوران دوطرفہ تجارت 10.9 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فیصل ترمزی نے کہا، “پاکستان کی برآمدات میں 41.06 فیصد اضافہ ہوا جو 2.08 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے درآمدات میں 14.45 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں 28.28 فیصد کمی آئی۔”انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی کارکنوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم 2024 میں 6.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور...
    لندن ، اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی ، نشیب وفراز کا سلسلہ جاری ہے تاہم عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ دینے پر بھی غور کیا گیا، جس سے طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے، دریں اثنا، ریفائنریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو...
    مزاحمتی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں حشد الشعبی عراق کی تحلیل کی خبریں تیزی سے پھیل جا رہی تھیں، لیکن تنظیم کے سربراہ نے واضح طور پر اس کی تردید کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب مسلم ملک عراق کی عوامی رضاکار مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی تحلیل کی افواہوں کے بعد، تنظیم کے سربراہ نے واضح طور پر اس کی تردید کی ہے اور حشد الشعبی کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ایک نیا قانون منظور کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح عراق کے قومی دفاعی ڈھانچے میں حشد الشعبی فورس کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں حشد الشعبی عراق کی تحلیل کی خبریں تیزی سے پھیل جا...
    حال ہی میں امریکا نے عوامی جمہوریہ چین پر مزید محصولات بڑھا کر عالمی تجارتی جنگ کی لَو کو مزید تیزکردیا ہے، ادھر چین نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ اس تجارتی جنگ کو لڑے گا۔ امریکا نے دیگر بہت سے ملکوں پر ٹیرف میں اضافہ کر کے عالمی باہمی تجارت کو سست روی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ امریکی اقدامات سے بین الاقوامی تجارت کساد بازاری کا شکار ہو کر امریکی معیشت کو مہنگائی کے نرغے میں جھونک دے گا۔ امریکی صدر کے ٹیرف والی تجارتی جنگ نے عالمی معاشی صورت حال میں مخدوش حالات کو جنم دینا شروع کردیا ہے۔ تیل کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے، ڈالرکی عالمی قدر میں کمی ہو رہی ہے۔...
    بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔ نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔ جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی 145 فیصد تک بڑھانے کے فیصلے کے ردعمل میں چین نے امریکی درآمدات پر محصولات 84 فیصد سےبڑھا کر 125 فیصدکر دیا ۔ چینی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے غیرمعمولی طور پر بلند ٹیرف عائد کرنا بین الاقوامی تجارتی اصولوں، بنیادی معاشی اصولوں اور عام عقل کی شدید خلاف ورزی ہے یہ فیصلہ یکطرفہ دباؤ اور معاشی جبر کی عکاسی کرتا ہے۔ چین نے امریکی فیصلے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ٹیرفز نہ صرف چین کی معیشت بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ چین کے...
    مریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں مقیم بھارتی شہری جگویندر سنگھ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، پابندیوں کے باوجود ایران تیل کی فروخت کیلئے مختلف شپنگ ایجنٹس پر انحصار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایرانی تیل کی پابندیوں کے باوجود فروخت روکنے کیلئے نئی سے نئی پابندیاں عائد کرنیکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی تیل کی جاری فروخت روکنے کیلئے نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں مقیم بھارتی شہری جگویندر سنگھ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس بھارتی شہری کی کمپنیوں پر ایرانی تیل کی نقل و حمل میں معاونت کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں...
    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، خطے میں بدلتی سمندری صورتحال ،قومی سلامتی اورجنگی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط...
    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تھیٹر کی آڑ میں صوبہ بھر میں فحاشی و عریانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جو تھیٹر فحاشی کو فروغ دے گا، تین وارننگز کے بعد ایسی سرگرمیوں پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں کلچر رپورٹرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد ہوا، جس میں ڈی جی پکار تنویر ماجد، ای ڈی الحمرا توقیر کاظمی اورڈائریکٹر جنرل  ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ تھیٹرز سے متعلق نیا قانون آئندہ ہفتے متعارف کروایا جا رہا ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) افغانستان کی سپریم کورٹ کے مطابق طالبان حکام کے حکم پر قتل کے تین مجرموں کو جمعے کے روز سزائے موت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں عوامی طور پر سزائے موت پانے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ دو افراد کو بادغیس صوبے کے دارالحکومت قلعہ نو میں سرعام موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ایک رشتہ دار نے دونوں مجرموں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ سپریم کورٹ کے بیان میں کیا کہا گیا؟...
    سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ: اسرائیلی جارحیت سے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی روکی جائے؛ مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ، : پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملے، جن میں شام کے کئی مقامات بشمول شہری بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، نہ صرف عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنے بلکہ علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ ایسے اقدامات شام کی سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کی کوششوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں، جو سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی حمایت یافتہ ترجیحات ہیں۔ سلامتی کونسل کے شام پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) جرمنی کی اگلی حکومت قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور جرمن صوبہ باویریا میں اس کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پر مشتمل ہو گی۔ ان جماعتوں کے درمیاں ہونے ایک معاہدے کے مطابق تارکین وطن کے لیے شہریت حاصل کرنے کا تین سالہ قانون اب ختم کر دیا جائے گا۔ قدامت پسندوں کی کوشش کے بعد مزید تیز ترین 'نیچرلائزیشن' نہیں درخواست دہندگان کے لیے جرمن شہریت حاصل کرنے کا تین سالہ راستہ گزشتہ جون میں اس وقت متعارف کیا گیا تھا، جب ایس پی ڈی کے سابقہ ​​حکومتی اتحاد، گرینز اور کاروبار...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ، دونوں ممالک میں بزنس فورم کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہم حکومتی اور کاروباری سطحوں پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے موقع پر جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور میاں نواز شریف کا پرانا تعلق ہے، پاکستان اور بیلاروس کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، اس کا وزیراعظم کوگہرا ادراک ہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے حزب اختلاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی اور ایوان سے واک آؤٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں سوالات کی اکثریت خود اپوزیشن کی جانب سے تھی، اس کے باوجود اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے اہم موقع پر واک آؤٹ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق نہر (کینالز) سے متعلق بحث میں 30 ارکان نے حصہ لیا، تاہم اپوزیشن نے اس اہم بحث میں شرکت کے بجائے ایوان سے غیر حاضری کو ترجیح دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سوا تمام اپوزیشن جماعتیں کارروائی سے غیر حاضر رہیں۔ ایاز...
    جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج 11 اپریل بروز جمعہ کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہیں اگر ممنوعہ جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا۔ کیا ملٹری کورٹس میں زیادہ سزائیں ہوتی ہیں اس لیے کیسز جاتے ہیں؟ عام عدالتوں میں ٹرائل کیوں نہیں چلتے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ڈیفنس آف پاکستان اور ڈیفنس سروسز آف پاکستان دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ممنوعہ جگہ پر داخل ہونا بھی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میرے پاس اجازت نامہ نہیں ہے اور میں زبردستی...
    اسلام آباد (نمائدنہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ ٹیکسٹائل مشینری، زرعی پراسیسنگ، دوا سازی، قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منسک میں دوسرے پاکستان بیلاروس بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ جام کمال خان نے فورم سے خطاب میں پاکستان بیلا روس تعلقات میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اشتراک پر روشنی ڈالی۔ جام کمال خان نے کہا کہ ہماری موجودگی دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتی ہوئی، گہری شراکت داری کی...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپاکستان سمیت بیشترممالک پر ٹیرف کانفاذ تین ماہ کے لئے روک دیاہے ،تاہم چین کے ساتھ امریکہ کی تجارتی جنگ بدستور جاری ہے،چین کے جوابی ٹیرف نفاذکرنے کے بعدٹرمپ انتظامیہ نے چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف میں مزید 21 فیصد اضافہ کرکے 125 فیصد کردیاہے،صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ 75 سے زائد ممالک نے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے، یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام نہیں اٹھایا، ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد خود امریک کی اپنی اسٹاک مارکیٹ میں یکدم تیزی آگئی ہے ،اس سے پہلے صدر ٹرمپ کی طرف سے تین اپریل کو عالمی تجارتی نظام پر ٹیرف بم گرا کر تقریباً...
    بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم ستھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025ء کے موقع پر 6,629 ویزے جاری کئے جو معمول کی تعداد سے دوگنا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر نے واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا استقبال کیا، بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم ستھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخی اقدام کرتے ہوئے بھارتی سکھ زائرین کو بیساکھی 2025ء کے موقع پر 6,629 ویزے جاری...
    راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے...
    طالبہ کا کہنا ہے کہ سر پر دوپٹہ رکھنا یا سر ڈھکنا بھارتی ثقافت کا حصہ ہے، میں نے اپنے آپکو گرمی سے بچانے کیلئے اسکارف پہن رکھا تھا۔ تصویر میں چہرہ صاف نظر آرہا تھا، پھر بھی اسکارف کو بنیاد پر درخواست رد کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہیما کشیپ نام کی ایک ہونہار طالبہ کو نیٹ (NEET) کے امتحان سے صرف اس لئے محروم ہونا پڑا کیوں کہ سر پر اسکارف پہننے کی وجہ سے تحصیل کے ملازمین نے اس کا کاسٹ سرٹیفکیٹ تین بار مسترد کر دیا۔ طالبہ کے مطابق اس نے درخواست کے ساتھ جو فوٹو منسلک کی تھی اس میں...
    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 36 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس کی...
    لاہور: وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن منانے کے لیے بھارت سے ساڑھے 6 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے اور واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ بھارتی سکھ یاتری واہے گروجی کا خالصہ، واہے گروجی کی فتح کے نعرے لگاتے واہگہ بارڈر پہنچے، پاکستان کی طرف سے وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کے لیے 6 ہزار 751 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکریٹری فرید اقبال، ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سرداررمیش سنگھ اروڑہ سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین...
      بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے یورپی کمیشن کے تجارت اور معاشی سلامتی کے کمشنر ماروش شفکووچ   کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے جلد از جلد مشاورت کا آغاز کرنے اور چین-یورپ ٹریڈ ریمیڈی ڈائیلاگ میکانزم کی بحالی کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعرات کے روز وانگ وین تاؤ نے زور دیا کہ موجودہ صورت حال میں، چین اور یورپ کے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور تجارتی  آزادی پر   قائم رہنے سے عالمی معیشت اور عالمی تجارت میں زیادہ استحکام اور یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ ماروش شفکووچ  نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ محصولات نے بین...
        یہ کتاب پاک – چین دوستی کی عکاس ہے ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو اسلام آباد : ممتاز براڈ کاسٹر اور ماہرِ امورِ چین شاہد افراز خان کی تصنیف ” چین آج اور کل ” کی تقریب رونمائی ادارہ فروغِ قومی زبان میں منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزراء ، پاکستان کے سابق سفراء ، محققین ، ماہرین تعلیم ، تھینک ٹینکس اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔ جمعرات کے روز اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بتایا گیا کہ اس کتاب میں عوامی جمہوریہ چین کا اجمالی خاکہ پیش کیا گیا ہے ، جس میں ایک زندہ و پائندہ قوم کے تمام خدو خال بخوبی نظر آتے ہیں، یہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)عالمی بنک کے تین رکنی وفد نے 1530 میگا واٹ کے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت عالمی بنک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتا کررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنیبھی وفد کے ہمراہ تھے۔وفد نے پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ان سائٹس میں ریزڈ ان ٹیک، ٹنل، پن سٹاک اور پاور ہاؤس شامل ہیں۔ قبل ازیںچیئرمین واپڈا نے وفد کا خیرمقدمی کلمات میں پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بنک کے تعاون کا شکریہ ادا...
    کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جائوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟،جسٹس نعیم اختر افغان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟۔ سپریم کورٹ کے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں استفسار کیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میں زبردستی اندر داخل ہوں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے اگر ممنوع جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا، ملٹری ٹرائل کے لیے آزادانہ فورم کیوں موجود نہیں؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...
    ٹیرف معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں تین ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار چار سو چوراسی پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی یہ تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ سو اناسی پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار ایک سو ترپن پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم ٹیرف معطلی کے فیصلے نے مارکیٹ کو...
    تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے۔ 10 اپریل کو محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے...
    مُلک کیلیے اعزاز؛ ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور:ملک کے لیے اہم عالمی اعزاز، ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) نے سال 2027ء کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ہے، جو کہ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔ ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔’اکنامک...
    آج سے ٹھیک تین سال پہلے ایک طویل،  تھکا دینے والے دن کے بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  کامیاب ہوئی۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بنے جنہیں ایک جمہوری آئینی طریقے سے وزارت عظمٰی سے سبکدوش کیا گیا۔ اس دن اور پھر رات کو بہت کچھ ہوا، اسمبلیاں توڑنے کی سازش کی گئی، مارشل لا کی فرمائش کی گئی، آئین توڑا گیا مگر نتیجہ وہی نکلا جو نوشتہ دیوار تھا۔ عمران خان ہاتھ میں ایک ڈائری تھامے وزیر اعظم ہاؤس سے رخصت ہوئے۔ یوں سیاست کا ایک نیا باب کھل گیا۔ اس تحریر میں صرف اس بات پر غور کرنا ہے کہ تین سال پہلے جو حالات تھے اور جو سوچ تھی، جو...
    انقرہ (نیوزڈیسک)مفتی اعظم مصر نے اسرائیل کے خلاف عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کا فتویٰ مسترد کر دیا۔مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ دین میں جہاد کا مقصد محض شہادتیں یا قربانی دینا نہیں بلکہ کچھ مسلم مقاصد کا حصول ہے۔ مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف جہاد سے مسجد اقصیٰ یا مسلم علاقہ آزاد ہوتا ہے تو حماس کے جہادی حملوں کے بعد نظر آتا۔ لیکن اس میں صرف شہادتیں اور انسانوں کی قربانی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ اس وقت جب اسرائیل دنیا کا کوئی اصول نہیں مانتا، لوگوں کو جہاد کرنے کا کہنا محض مزید انسانوں کی قربانی دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ دنیا میں زلزلے تیز ،...
    ٹیرف کی جنگ: عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں عالمی تجارتی تنظیم نےامریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محصولات پر تناؤ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان...
    درخواست گزاروں کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار افغان مہاجر ہیں جن کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی اوسی) پاکستانی حکومت نے جاری کیا ہے اور پاکستانی قانون کے مطابق اگر4 سال کوئی پاکستان میں گزارے تو وہ شہریت لینے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے مہاجر کارڈ کی بنیاد پر شہریت دینے کی درخواستیں وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے انہیں نمٹانے کا حکم جاری کردیا جبکہ پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء میں تاخیر کے خلاف درخواست پر نادرا کو درخواست گزاروں کی شکایات سننے کی ہدایت کرتے  ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد کی سربراہی...
    AMROHA: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں 3 بچوں کی ماں 30 سالہ خاتون نے بارھویں جماعت کے طالب علم کی محبت میں مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اترپردیش کے ضلع امروہہ میں واقع ایک مندر میں مذہب تبدیل کرنے والی 30 سالہ خاتون اور 12 ویں جماعت کے طالب علم کی شادی تقریب ہوئی۔ حسن پور سرکل افسر دیپ کمار پنت کے مطابق خاتون نے اپنا نام تبدیل کرکے شیوانی رکھا جبکہ سابقہ نام شبنم تھا اور اس سے قبل دو شادی کرچکی ہیں اور والدین میں سے کوئی زندہ نہیں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یو پی وہ ریاست ہے جہاں...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا، معاملہ اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد قوم پرست جماعتیں اس مسئلے کو غلط طریقے سے اُٹھا رہی ہیں اور سیاست میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کینالز منصوبہ کے متعلق نام نہاد قوم پرست جماعتیں غلط گیم کر رہی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا،...
    متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ طالبات اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، لیاقت آباد میں واقع  کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اور امتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی حجم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ وفاقی وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سال 24-2023 کے دوران تجارتی حجم 5 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کے دوران برآمدات کا حجم 698 ملین ڈالر تک پہنچا۔ مئی تا نومبر 2024 کے دوران پاک سعودی تجارتی وفود کے درمیان 34 ایم او یوز پر دستخط ہوئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 10ایم او یوز پر کام جاری ہے۔
    جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
    بیجنگ :2025 جاپان کے اوساکا عالمی ایکسپو کا افتتاح 13 اپریل کو ہوگا۔ چین کا پویلین تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور یہ اوساکا عالمی ایکسپو کے سب سے بڑے غیر ملکی خود تعمیر کردہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ چین کے پویلین میں “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی”، “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ”، اور “مسلسل ترقی” کے تین نمائشی زونز شامل ہیں۔ “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی” زون میں، ڈون ہوانگ کی دیواروں کی پینٹنگز، ڈون ہوانگ کے نمونوں اور چینی قمری کیلنڈر کے چوبیس شمسی اصطلاحات کو اینیمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے، ڈون ہوانگ کے عناصر اور موسموں کی تبدیلی کی قدرتی تال کو متحرک انداز میں یکجا کیا گیا ہے ۔ “صاف پانی اور...
    ---فائل فوٹو  بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔سیکریٹری متروکہ وقف بورڈ فرید اقبال کے مطابق حکومت نے خصوصی طور پر 6751 یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ایک گروپ پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر سے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گا۔سیکریٹری فرید اقبال کے مطابق دوسرا گروپ واہگہ بارڈر سے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ ہو گا۔
    اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) کے حکم پر 34 سال بعد فقراز بی بی کو 3 دہائیوں بعد وراثتی حق مل گیا۔ ریونیو حکام کی تاخیر پر فوسپاہ نے ایکشن لیا، خاتون کی درخواست پر فوسپاہ نے قانونی حق بحال کروایا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے خاتون کو انصاف دلا دیا، فوسپاہ نے جائیداد کے انتقال کو خاتون کا وراثتی حق قرار دے دیا۔ فوسپاہ کی ہدایت پر ریونیو ریکارڈ میں انتقال کی تصدیق ہوگئی، فقراز بی بی کا 34 سالہ قانونی سفر آخرکار کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق 34 سال قبل متاثرہ خاتون کے والد نے جائیداد خریدی تھی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں داد رسی نہ ہونے پر خاتون نے...
    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مدعا عیلہان کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا موکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی...
    افغانستان میں ایک چھوٹی سی بات پر حراست میں لیے گئے برطانوی جوڑے کو طالبان حکومت کی تشکیل کردہ عدالت اسلامی قانون کی بنیاد پر انصاف فراہم کرے گی۔ عبوری افغان حکومت کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انشا اللہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان حکام نے پیٹر اور باربی رینالڈس کے معاملے پر عوامی طور پر تبصرہ کیا ہے، جنہیں فروری کے اوائل میں وسطی صوبہ بامیان میں اپنے گھر سے دارالحکومت کابل لے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا شوہر اور...
    وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق— فائل فوٹو وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ را بلوچستان اور کشمیر کے اندر ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے۔اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس حد تک درندگی پر آچکا ہے کہ لائیو کوریج کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ففتھ جنریشن وار کر رہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے لیے چٹان کی طرح کھڑا رہے گا، ماؤں بہنوں سے زیادتی اور پیلٹ گن استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آزاد کشمیر حکومت نے 15 ماہ میں کئی معجزاتی کام کیے، وزیراعظم انوار الحقوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اپریل 2025ء) پاکستان کی جانب سے 31 مارچ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سے ملک میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اور وطن واپسی کی تازہ مہم میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہزاروں پناہ گزینوں کو پکڑ کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے کہا تھا کہ وہ مارچ کے اختتام تک اپنے ملک واپس چلے جائیں، ورنہ بصورت دیگر مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پناہ گزینوں نے سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ...
    امریکی صدر ٹرمپ کا چین پر ایک اور وار  اضافی محصولات کے پر 104 فیصد محصول نافذ العمل کا حکم جاری کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ...
    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممالک سے بات چیت ہوتی جائے گی اور جوابی محصولات نافذالعمل ہوتے جائیں گے، ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی...
    پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور:پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی اور شریک ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی کمر میں تکلیف ہے جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرویز...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر برائے اقتصادیات میکائل جباروف کے درمیان منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں برادر ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور طویل المدتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وفد نے وزیر میکائل جباروف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت اور پاکستان اور آذربائیجان اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے لگن کا اظہار کیا جن میں اعلیٰ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ ملاقات میں...
    شام میں "اولی الباس" کے نام سے ایک نئے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں غاصب صیہونی رژیم اور ترکی کے ناجائز قبضے کے مقابلے پر تاکید کی ہے! اسلام ٹائمز۔ امریکی اشاعت "نیوز ویک" نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام کے پیچیدہ منظر نامے میں ایک اہم واقعہ "جبهۃ المقاومۃ الاسلامیۃ فی سوریۃ - اولی الباس" کے نام سے ایک نئے مزاحمتی گروپ کی تشکیل ہے کہ جس کا مقصد ناجائز اسرائیلی قبضے کا مقابلہ کرنا ہے کہ جسے وہ امریکی قیادت میں جاری "شر کے عالمی محور" کا نام دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ مزاحمتی گروہ، جو شام میں حالیہ صورتحال اور اس ملک میں اثر و...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کی تیاریاں جاری، لندن میں ہائی کمیشن کے اندر او پی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی اہم پریس کانفرنس ۔ تین روز پر مشتمل کنونشن جو 13 اپریل سے شروع ہو گا جس میں کثیر تعداد میں اووسیز شرکت کریں گے ۔ کنونش کے آخری روز وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ڈنر میں شریک ہوں گے ۔ ہائی کمیشن لندن میں ایم ڈی اوپی ایف افضال بھٹی نے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اپریل 2025) وزر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا عندیہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں شہریوں کو ریلیف نہ ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے، کوشش ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کوپہچانے کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دیدیا، اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس...
    قومی ایئرلائن پی آئی اے کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔  ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہوں کے کم پیکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس قومی ایئرلائن چھوڑ گئے ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کےلیے جاری اشتہار میں کیپٹن کےلیے عمر کی حد 50 سال جبکہ فرسٹ آفیسر کےلیے عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے۔  فضائی میزبانوں کیلئے فریش امیدوار...
    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم فتنہ خوارج تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے، جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے...
    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا. جس کے لئے اشتہارجاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو پائلٹس اورفضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے. جس کے پیش نظر پی آئی اے نے 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپٹن اورفرسٹ آفیسرکی بھرتی کےلیےاشتہار جاری کیا ہے. کیپٹن کیلئے عمرکی حد50سال جبکہ فرسٹ آفیسر کیلئے40 سال مقرر کیا گیا ہے۔40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کےلیےبھی اشتہار جاری  کیے۔ جس میں فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال اور ائیر ہوسٹس کیلئے حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔فضائی میزبانوں کیلئےکم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر  یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلیجنس معلومات پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گرد انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد نعیم...
    بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا  تھا  جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر  ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے  چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں   اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق  اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا  ہے  جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین  کے پختہ...
    ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا...
    لاہور: سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر اس سال بھارت سے پاک انڈیا باہمی معاہدے سے بڑھ کر سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ خالصہ جنم دن کی 326ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاک انڈیا مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر...
    اسلام آباد (آئی این پی)سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 7اپریل 2012ء کو سیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر پربرف کا تودا گرنے سے 129فوجی اور 11سویلین شہید ہوئے تھے۔ سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ 7 اپریل 2012 ء کوسیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹرزپر برفانی تودا آن گرا، برفانی تودے نے تقریباً  ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا۔بٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ 20 سال سے اسی مقام پر موجود تھا۔ اس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو...
      ڈی جی سعید صالح جمانی کے عرفان بیگ سے ویگو گاڑی لینے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے عرفان بیگ کے خلاف کارروائی ماتحت عملے کے ذریعے سست روی کا شکار کر دی جاتی ہے، ذرائع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں افسران کی نورا کشتی کے درمیان ڈی جی سعید صالح جمانی کی رٹ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایم ڈی اے میں موجود ایک گروپ پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ کی مکمل حمایت میں مصروف ہیں جس نے جعلسازی سے ایم ڈی اے میں اپنے پنجے اس طرح گاڑے ہوئے ہیں کہ وہ ڈی جی کے تمام منصوبوں کو اپنے اثر سے چوپٹ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل...
    تامل اور ملیالم فلموں کے معروف سینیئر اداکار روی کمار مینن طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعہ کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔ اداکار کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ والد کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔   جیسے ہی یہ خبر منظرِ عام پر آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا جانے لگا۔ مداحوں نے روی کمار کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک "ہمیشہ یاد...
      سیالکوٹ : وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، کہا جارہا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا، شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جارہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی...
    ایک بیان میں سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام، معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ہوگی، اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی...
    بیجنگ : چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کےلئے  مختلف حوصلہ افزاء پالیسیوں  میں تیزی اور اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے اثرات کی وجہ سے چینی صارفین کی مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے آف لائن کھپت ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 14.2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 9.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ مارچ کے مہینے میں سال بہ سال  20 فیصد  کا اضافہ ہوا  جو گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور...
    —فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں رہتے ہوئے بجلی کی قیمتیں کم کرنا بڑا کام ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانا ایک دن کا کام نہیں تھا، قیمتوں میں کمی عوام کیلئے چھوٹی عید پر بڑا تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال میں ملک کا بیڑا غرق کیا، پی ٹی آئی دور میں سی پیک کو روکا گیا، ملک کو انتشار کا نشانہ بنانے والی جماعت خود انتشار کا شکار ہوگئی ہے، نام نہاد تبدیلی کے منصوبے نے ملک کو ہر شعبے میں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں...
    لندن: برطانیہ کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو جنسی زیادتی اور کمسن بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔  برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور کچھ اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈین نوریس پر الزامات 2020 کی دہائی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق ہیں، جبکہ شکایت دسمبر 2024 میں سامنے آئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد لیبر پارٹی نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹیکسلا کو تہذیبوں کا عالمی شہر بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا گیا ہے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹیکسلا کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر اجلاس کی صدارت کی۔ ٹیکسلا ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کے لیے فوری طور پر طریقہ کار تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ پہلے مرحلے میں شہر کی بحالی اور دوسرے مرحلے میں اسے انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا۔ پندرہ دن کے اندر ٹیکسلا آرٹس اینڈ کرافٹس ویلیج کو دوبارہ فعال کرنے اور عالمی معیار کی ٹورازم پالیسی کا پہلا مسودہ پیش کرنے کی...
    پاکستان کی مقبول شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی یورپ میں فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔ دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے وہ مداحوں کو مسلسل اپنی دلکش تصاویر سے محظوظ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اس جوڑی نے اسپین کے مشہور سانتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹبال میچ دیکھا اور ریال میڈرڈ کو سپورٹ کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) میچ کے دوران ریال میڈرڈ اور والنسیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم عائزہ اور دانش کی پسندیدہ ٹیم ریال میڈرڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود...
    رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔ ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔ ...