2025-02-19@05:58:31 GMT
تلاش کی گنتی: 575
«سے دوری کا نتیجہ ہیں»:
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ازاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بیانیے کی جنگ کے ساتھ بھارت عملی طور پر بھی آزاد کشمیر میں بدامنی کے لیے متحرک ہے اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر نے کچھ لوگوں کو باضابطہ طور پر گرفتار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے حوالے سے ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا، ہم نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی ہے، بچت کو فوکیت دی ہے، اب حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل سے بجلی اور آٹا پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، بیانیے کی جنگ کے...
میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔ گزشتہ روز بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب...
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشت گردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے،پچھلی حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے ساتھ سمجھوتے کیے اور نتیجتاً ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔نیویارک میں او آئی سی گروپ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے،...
جمشید ٹاؤن جہانگیر روڈ نمبر 2یوٹیلیٹی اسٹور کے برابر میں مین روڈ پر تعمیرات جاری سرکاری کوارٹر پلاٹ نمبر T10پر ناجائز دکانیں اور چار منزلہ کمرشل پورشن کی تیاری عوام کی خون پسینے کی کمائی سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز سے بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود عوام کے لیے بے فیض ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ بلڈنگ افسران ملکی خزانے پر بوجھ بنتے نظر آتے ہیں جو ذاتی مفادات کی خاطر اپنے فرائض کو پس پشت ڈال کر خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی میں بھی قابض ڈائریکٹر آصف رضوی نے بھاری نذرانے وصول کرنے کے بعد بیٹر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے تولیوں کی صنعت سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور برآمدی شعبہ کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تولیوں کی صنعت کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے برآمدات کو فروغ دینے اور پاکستان کی عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پوزیشن بہتر بنانے کے لئے مستحکم اور کاروبار دوست ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت میں برآمدات کی...

(کراچی میں ٹریفک حادثات پر حکومتی اے پی سی)جماعت اسلامی کاہر متاثرہ خاندان کو1 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات بالخصوص ڈمپر و ٹینکر کے باعث شہریوں کی اموات اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امرا مسلم پرویز ،راجا عارف سلطان اور رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق پر مشتمل وفد نے شرکت کی ۔وفد نے جماعت اسلامی کے واضح اور دوٹوک مؤقف کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین بالخصوص ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے اوقات کی پابندی کرانی سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی ذمے داری ہے ،شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات سے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا ہورہا ہے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے وہ کہتے ہیںکہ شبانہ روز محنت کریں سب ٹھیک ہو جائے گا تو پہلے تو آپ کو شبانہ روز محنت کرنی پڑے گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹس کیسے بڑھیں گی؟ ایکسپورٹس اس طرح بڑھیں گی کہ آپ کی لاگت کم ہو اور وہ کم نہیں ہو سکتی۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک پروگرام اس پر بھی کریں کہ جب سے حکومت آئی ہے اس سے لیکر آج تک کتنے ارب یا کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی نوید سنائی جا چکی ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے کہ اس پر عمل کیسے ہو گا،یہ جو ایم او...

سکھر ،سورٹھ میمن جماعت کے انتخابات میں سورٹھ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوارحاجی محمد جاوید میمن ودیگر میانی روڈ پر الیکشن دفتر کا افتتاح کررہے ہیں
سکھر ،سورٹھ میمن جماعت کے انتخابات میں سورٹھ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوارحاجی محمد جاوید میمن ودیگر میانی روڈ پر الیکشن دفتر کا افتتاح کررہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، مرکزی نائب صدر ستار رند، ضلع نوشہروفیروز کے صدر لطیف بھٹی، جنرل سیکرٹری حسین سومرو اور دیگر رہنماؤں نے نوشہروفیروز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ،6 نئے کینال، لاقانونیت، بہاریوں، برمیوں اور بنگالیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے آج (19 فروری کو) تنگوانی میں ریلی اور 20 فروری کو شکارپور میں کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول کو وزیرِاعظم بنانے کے لیے سندھیوں کی نسل کشی کے منصوبوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ایک طرف سندھ کے پانی اور زمینوں کو پیپلز پارٹی کی قیادت...
نیویارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے جب کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور عالمی امن وسلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان کی معاشی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس میں بہتری کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور چین کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران ہیں، ان بحرانوں...
فیصل آباد : چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور والنٹیئرفورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے فیوچریوتھ لیڈرز انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ شائقین کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔...
عارف والا(نیوز ڈیسک)پنجاب کےعلاقے عارف والا میں تین طلبہ نہر میں گرے نہیں، انہیں ڈبویا گیا تھا، واقعہ کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل ساتھی طالب علموں سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان نے تینوں کو قتل کر دیا۔ پاکپتن روڈ پر نواحی گاؤں 53 ایس پی کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار تین طالب علم پاکپتن کینال میں جا گرے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے طلبہ کے موٹر سائیکل سمیت نہر میں گرنے کا ڈرامہ رچایا ، نہر سے لاشوں کی تلاش جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی۔ مزیدپڑھیں:خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 5 سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہونے والے ہوں تو عوام میں واپس جاکے کہوں کہ مجھ سے تو کچھ نہیں ہوا پچھلے والے کرگئے ہیں جو کرگئے ہیں، میں نے ایسا نہیں کیا میں اپنی ایک سال کی کارکردگی لے کر آپ کے درمیان آئی ہوں، مسلم لیگ ن نے...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ کے اپریل میں غیر ملکی کاروں کی درآمد پر اضافی ٹیرف عائد کر نے کے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں اور تجارتی و ٹیرف جنگ کا بھی کوئی فاتح نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی برادری کی بھی عمومی اتفاق رائے بن چکی ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو بھی یہ احساس کرنا چاہئے کہ بین الاقوامی برادری کو اضافی ٹیرف کی نہیں بلکہ مساوی مذاکرات کے ذریعے باہمی احترام کی بنیاد پر اپنے تحفظات کو حل کرنے کی ضرورت...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آج ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشتگردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک میں او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے، دہشتگرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، افغان عبوری...
پشاور: ہائی کورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی اور انہیں 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔ دوران سماعت اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرہ کے لیے جارہا ہوں۔ اس رمضان میں بھی عمرہ کے لیے جانے کا ارادہ ہے، اس لیے تاریخ رمضان کے بعد دی جائے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔اپوزیشن لیڈر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے خلاف 70 سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔ حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف...
لندن: برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کی خصوصی افواج نے 2,000 سے زائد افغان کمانڈوز کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، حالانکہ ان کمانڈوز نے افغانستان میں برطانوی فوج کے ساتھ مل کر جنگ لڑی تھی۔ یہ خصوصی افغان یونٹس SAS اور SBS کے ساتھ مل کر خطرناک مشنز میں حصہ لیتے تھے۔ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کمانڈوز کو انتقامی کارروائیوں کا شدید خطرہ تھا۔ برطانیہ کی جانب سے انہیں دوبارہ بسانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ وزارت دفاع کو معلوم تھا کہ انکار کی پالیسی میں خامیاں ہیں، لیکن اس کے باوجود کوئی آزادانہ...
دنیا بھرمیں انسانی سمگلنگ کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں خاص طور پر غریب ممالک کے باشندے یورپ منتقل ہونے کے لئے اپنی عمر بھر کی کمائی لگا دیتے ہیں مگر ہولناک امر یہ ہے کہ گزشتہ چند سال میں پاکستانیوں کی جانب سے ڈنکی لگانے کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ انسانی سمگلرز مختلف ریٹس کے عوض ان کو یورپ انٹری کا جھانسا دیتے ہیں جس کے بعد موت کا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ اب تک کی اطلاعات حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ یہ انسانی سمگلرز پاکستان میں موجود ہیں جبکہ ان کے ایجنٹ یورپ میں بیٹھے ہیں۔پاکستان کے نوجوان سہانے مستقبل کا خواب سجا کر ڈنکی کے لئے ذریعے لیبیا جاتے...
اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام...
ملتان/فیصل آباد/لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی عدم استحکام قومی سلامتی کے لیے مسلسل بڑا خطرہ ہے۔ آئین، عدلیہ، انتخابات اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ بے یقینی اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ سیاسی جمہوری قیادت سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے جمہوریت اور آئینی حقوق کا تحفظ نہیں کرے گی تو یہ اُس کی بڑی ناکامی ہوگی۔ قومی سیاسی قیادت ذاتی اور وقتی مفادات سے بالاتر ہوکر ضِد، اَنا، ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کے اعتراف کے ساتھ قومی ترجیحات کی بنیاد پر حل تکاش کرے۔ فرضی نمائشی اور بے روح مذاکرات سے مزید مایوسیاں پھیل...

شہازشریف سے ایگزیکٹیوڈائر یکڑز کی ملاقات : پاکستان میں معاشی اصلاحات کا سفرتیزی سے جاری : عالمی بنک کی تعریف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں، عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
اسلام آباد؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔ 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے۔ خیبر پی کے میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز...

vقومی اسمبلی : اپوزیشن کا ہنگامہ ‘12بل میں 5منظور: قانو ن کس کیلئے ‘ 2صوبوں مین حکومتی رٹ نہیں : فضل الرحمن
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون نذیر اعظم تارڑ نے بل پیش کیا، اس کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے اندر ترمیم کو تجویز کیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد سرکاری افسروں، اور ان کے تمام زیر کفالت افراد کو اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے اور یہ پبلک کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پانچ بلز کی یکے بعد دیگر ے چند منٹس کے اندر منظوری دی گئی۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنی نشتوں پر کھڑے ہو کر نعرہ بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے...

کراچی، گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی جاری
کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
آجکل بانی پی ٹی کے کھلے خطوط کا خوب چرچا ہے۔ لکھنے اور بولنے والے اپنے اپنے انداز میں اس پر اپنا اپناتجزیہ بھی پیش کررہے ہیں۔ جب کہ سیاست دان اپنی اپنی پارٹی کو سامنے رکھ کر رائے دے رہے ہیں۔ ماضی میں ایسے خطوط اوپن نہیں کیے جاتے تھے لیکن اب شاید یہ کلچر تبدیل کردیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے تین فروری، آٹھ فروری اور 13 فروری کو یہ خطوط جاری کیے ہیں۔ آخری خط کی حیثیت ایک کھلے خط کی ہے جسے کوئی بھی پڑھ سکتا ہے۔اس خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان جہاں خلیج پیدا ہوئی ہے، فوج کی سیاسی معاملات میں مداخلت کی وجہ سے...
اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں۔ 15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں، یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں رپورٹ کے مطابق 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام...
پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے اور صوبے بھر میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، جبکہ اراکین کے اصرار پر ایوان میں واقعے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت...
بھارتی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مسافر کو قیمتی ہار اسمگل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسٹم حکام نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے ہیروں کا ہار برآمد ہوا۔ جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ بھارتی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس ہار کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہوئے ہیں جب کہ پینڈنٹ میں پیلے رنگ کا ہیرا جڑا ہے۔ پینڈنٹ میں جڑے مرکزی ہیرے کے اردگرد بھی شفاف ہیرے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے ہار کو تحویل میں لے لیا گیا۔
افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر کسی غیرملکی سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، وزیر خارجہ امور اور وزیر معیشت اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی افغان وزارتِ اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظیری کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ باعزت تعلقات چاہتے ہیں تاکہ افغانستان کو ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ، خوشحال اور عالمی برادری کا فعال رکن بنایا جا سکے۔ لطیف نظیری کے مطابق افغان وفد کا یہ دورہ عالمی برادری کا فعال رکن بننے کی...
ٹوکیو: افغانستان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق افغان وفد کابل سے روانہ ہوا تھا، ایک ہفتےکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہےکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مسئلہ صرف اس ایوان میں نہیں ہے، پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، عام آدمی کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی جان و مال کا تحفظ۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر محکموں کے محکمے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں، اداے ملیا میٹ کئے جا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوتے جا رہے ہیں، اس کی فکر کس کو کرنا ہے، ظاہر ہے کہ پارلیمنٹ کو اس کے بارے میں سوچنا ہے، اگر حکومت کوئی غلط فیصلہ کرتی ہے، عوام کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) جاپان کی مقامی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کا وفد اتوار کو ٹوکیو پہنچا۔ یہ وفد ایک ہفتے تک جاپان میں ہی رہے گا۔ اس وفد میں وزارت خارجہ، تعلیم، معیشت اور صحت کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ افغانستان میں سال دو ہزار اکیس میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے، کیونکہ انھوں نے اب سے پہلے خطے سے باہر کا دورہ نہیں کیا تھا۔ طالبان وفد جاپانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کے حصول اور ممکنہ سفارتی تعلقات کے حوالے سے بات کریں گے۔ أفغانستان کی وزارت اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظری نے اس دورے کو "بین...
پاکستان میں سوزوکی مہران کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے مطابق اسلام میں سب سے زیادہ قربانیاں بکروں نے دیں اسی استعاراتی پیرائے میں دیکھا جائے تو پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں سوزوکی مہران نے دی ہیں۔ سوزوکی مہران کی غیر معمولی شہرت کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں جن میں کم قیمت، ایندھن کی بچت، پرزوں کی آسان دستیابی اور دیکھ بھال میں آسانی بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کے ڈرائیونگ سیکھنی ہو تو یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے۔ لیکن جیسے جیسے مارکیٹ...
کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) فرانسیسی ایوان صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق اہم یورپی رہنما پیر کو پیرس میں ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کی صورتحال اور یورپ میں سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یوکرین پر روس کے حملے کی تیسری برسی سے قبل ہونے والے اس اجلاس میں جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، اسپین، ہالینڈ اور ڈنمارک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کے معاملے پر رسہ کشی یورپی کونسل کے سربراہ انتونیو کوسٹا، یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رٹے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے دفتر...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے اندر جب کہ ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے میں دو روز باقی ہیں۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز جمعرات 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل جہاں بھارتی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا رہا۔ وہیں اب ٹیم کے اندر اختلافات اور ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی ٹیم جب چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچی تو بی...
سندھ کے عظیم صوفی حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے سیہون شریف میں شروع ہوگیا۔سپیکر سندھ اسمبلی و قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاھ آج سیہون پہنچ کر مزار قلندر پر چادر چڑھا کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آغاز کریں گے،محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کی مزار کو ڈیجیٹل لائٹنگ اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔عرس مبارک کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ جامشورو کی جانب سے انتظامات مکمل کر دئیے گئے، عرس مبارک کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔پنجاب سمیت...
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں سیاحت کی ترغیب اور تلقین کی ہے،پاکستان بے حد خوبصورت اور قدرتی حسن سے ما لامال ملک ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پو شیدہ ہے، پنجاب صحراؤں پہاڑی سلسلے جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے، پنجاب کے خوبصورت سیا حتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ، پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے دیر پا اقدامات کئے جارہے ہیں، معیشت ، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کےلئے سیاحت ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے مری،گلاس...
اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا...
ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ جہاں مختلف ثقافتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، وہیں یہاں کی انوکھی مارکیٹیں بھی سیاحوں کے لیے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ وادی میں یوں تو اشیا ضرورت کی کئی انوکھی مارکیٹیں موجود ہیں، جہاں پر ملک بھر سے سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیا دستیاب ہیں، تاہم کوئٹہ میں نایاب پتھروں کا کاروبار بھی انوکھے انداز میں کیا جاتا ہے۔ اکثر بڑے شہروں میں قیمتی پتھروں کی دکانیں عالی شان مارکیٹوں یا مالز میں ہوتی ہیں، جہاں ان دکانوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، لیکن کوئٹہ میں نگینوں کی یہ مارکیٹ کچھ منفرد ہے۔ شہر کے وسط میں واقع شاہراہ اقبال پر ان بیش قیمتی پتھروں کی مارکیٹ...
فوٹو: اسکرین گریب معروف صنعت کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس نے پراپرٹی سیکٹر نہیں، بلکہ تعمیرات کے شعبے میں معاشی نمو تیز کرنے پر بات کی ہے، ہماری توجہ پلاٹوں کی خریداری بڑھانے پر نہیں۔جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان کےلیے کر ڈالو‘ میں پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک، معروف صنعت کار محمد علی ٹبا اور معروف صنعت کار عارف حبیب نے بھی اظہار خیال کیا۔ ہمیں معاشی نمو کی طرف جاتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، راشد لنگڑیالچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں، ٹیکس شرح کم کرنی چاہیے۔ عارف حبیب کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے زیادہ...
اداکارہ صبا قمر کا کہناہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما تا بلکہ اس کیلئے فن کا ہو نا بھی بہت ضروری ہے۔اداکارہ نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں،ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز کے علاوہ کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اسکی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اسکے برعکس اپنے فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے، صبا قمر نے کہا کہ مشکل...
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت،صنعت اور انفرا اسٹرکچر کا دور اپنے عروج پر ہے ، مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کے لیے تاریخی 400 ارب کا کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، کسانوں کو گرین ٹریکٹر،سپر سیڈرز اور کرایہ پر مشینری کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ، مریم...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ’’انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس‘‘ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد /لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کا 2ریاستی حل ناقابل قبول، فلسطین فلسطینیوں کا، اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو ریاست مانتی ہے، حکمرانوں نےاسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو قوم انہیں عبرت کا نشان بنا دے گی۔ یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا، یہ ناجائز اور غیر قانونی اقدام جس پر فلسطینیوں نے بھرپور ردعمل دیا۔ حکومت کشمیر پر واضح اور ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے۔ فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے۔ دنیا بھر سے...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
ہمارے نوجوان ملک کا سرمایہ اور قومی اثاثہ ہیں۔ یہ ترقی کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ علامہ اقبال نے انھیں شاہین سے تعبیرکیا ہے۔ تُو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر دنیا کی امامت کرنے کے لیے وہ صداقت کے سبق کا اعادہ کرتے ہیں ۔ سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا آج کے حالات کے پس منظر میں جو منظرنامہ ہمارے سامنے ہے وہ ہے نوجوانوں کے اخلاق و کردار کی پستی کا، زوال کا اور تعلیم سے دوری کا۔ نوجوانوں کو بلندی سے کس نے نشیب میں گرانے کا جال بنا اور وہ کون سی طاقت...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ افغان طالبان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو حکم دیا کہ امریکہ میں درآمدات پر 'جواباً ٹیرف‘ لگائے جائیں، جو ان کے انتخابی وعدے 'آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ کیا ٹرمپ کا اعلان متنازعہ ہے؟ ٹرمپ نے کہا، ''میں نے یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیا ہے، جو ٹیرف دوسرے ممالک امریکہ پر لگاتے ہیں، ہم بھی ان پر وہی ٹیرف لگائیں گے۔ نہ کم، نہ زیادہ۔‘‘ یہ اعلان امریکہ کی طرف سے نئے ٹیرف لگانے کے ایک سلسلے کا حصہ ہے۔ امریکی حکومت نے حال ہی میں چین سے درآمدات پر دس فیصد اضافی...
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ملک کو جو مسائل درپیش ہیں وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ وہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل ہیں۔ نظریہ پاکستان اور ملک کے آئین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے مشاورتی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ملک کو جو مسائل درپیش ہیں وہ اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ ہمیں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان اور ملک کے آئین پر سختی سے...
نئی دہلی _بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا حالیہ دورٔ امریکہ ان دنوں مقامی ذرائع ابلاغ میں موضوعِ بحث ہے اور اسے ایک کامیاب دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے خیال میں تجارتی لحاظ سے یہ دورہ اتنا مفید نہیں رہا۔ وزیرِ اعظم مودی نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ امریکہ اسٹرٹیجک اور بھروسے مند شراکت دار کی حیثیت سے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں مشترکہ طور پر اسلحہ سازی، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے ٹرانسفر کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھیں گے۔...
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے چین کی عوام سے محبت ہے۔چین اور پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں۔صدر شی چن پنگ بہترین شخصیت کے حامل ہیں۔ صدر پاکستان نے ان خیالات کا اظہار چین کے نیوز چینل سی سی ٹی وی 13کے پروگرام لیڈرز ٹاک میں گفتگو کرتے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بہترین ہمسایہ ملک ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ صدر شی چن پنگ نے ہمیشہ خوشحال مشترکہ مستقبل کی بات کی، ہمارا مقصد خطے کو ترقی و خوشحالی کی منازل تک لے جانا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے لیے خاص جذبات رکھتے ہیں۔ چین...
غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ نے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ ایف بی آر کو اپنے ہدف کے حصول میں اب تک 386ارب روپے کا شارٹ فال ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، ابھی وقت ہے، ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرلے گی۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ حکومت کوئی نیا ٹیکس لگانے کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں سیلولر کمپنیوں کے انضمام کی خبریں عام ہیں جس سے خدشہ ہے کہ مارکیٹ میں کسی کمپنی کی اجارہ داری قائم نہ ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں وزارت تعلیم...
ریاض احمدچودھری اگست 2019 میں جموںوکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد بھارتی حکام نے مقامی سیاستدانوں کوکسی عدالتی کارروائی کے بغیرنظربند رکھنے کے لئے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا سہارا لیا۔ ان میں سے جن لوگوں کو رہا کیاگیا انہیں سیاسی سرگرمیوں سے دوررہنے سے متعلق بانڈ پر دستخط کرنے پر مجبورکیاگیا۔ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس ای) جو صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میںنافذ ہے،حکام کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی شخص کوبغیر کسی الزام اور عدالتی کارروائی کے دوسال تک نظربند رکھ سکتے ہیں اور اس دوران قیدی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران ہزاروں کشمیری لاپتہ ہوئے اور ان میں...

نارتھ ناظم آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح، شہر پر لوٹ مار کرنے والے مسلط کردیے گئے، وجیہہ حسن
نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔ سرگن نے...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ا میر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹاؤن میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد پر ایسے لوگوں کو مسلط کردیا کیا ہے جو شہر...
شیر افضل مروت: فوٹو فیس بک قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے شیر افضل مروت کی آج قومی اسمبلی میں آمد پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔شیر افضل کے استقبال کیے جانے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی ارکان کا استقبال شیر افضل مروت کو مروا ہی نہ دے اور شیر افضل مروت سے کہا کہ آپ بھی کوئی ایسی بات نہ کریں کہ آپ کیلئے کوئی مشکل ہو۔ 10 میں سے 9 وکلاء اڈیالہ جیل کان بھرنے جاتے ہیں: شیر افضل مروترکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اڈیالا جانے والے 10 میں سے9 وکلا کان بھرنے کیلئے جاتے...
بھارت کے مشہور کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” کے بارے میں ایک عرصے سے یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا یہ مکمل طور پر سکرپٹڈ ہوتا ہے یا اس میں اداکاروں کو اپنی مرضی سے مکالمے بولنے کی آزادی دی جاتی ہے۔ اب شو کا حصہ رہنے والی اداکارہ سمونا چکرورتی نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں سمونا چکرورتی نے بتایا کہ اس شو میں سکرپٹ پر سختی سے عمل کرنا پڑتا تھا اور مکالموں میں تبدیلی یا فی البدیہہ جملے شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا “میرے اپنے مزاح کا ایک الگ انداز ہے لیکن وہ اس شو میں کام نہیں کرتا اس لیے میرے لیے یہ...
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حالیہ خط میں کئی سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ہے،عمران خان فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے اور قومی مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ صنعتوں کو سبسڈی دینے سے ملکی معیشت مزید بہتر ہوگی، سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے تھے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم کے پاس ریکارڈز کے انبار لگانے کا موقع وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں کئی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو 6 ہزار رنز مکمل کرنےکیلئے محض 10 رنز درکار ہیں، انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے ہیں۔ مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل کیویز کیخلاف 10 رنز بناکر بابراعظم پاکستان تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر...
(ویب ڈیسک)سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا آج آخری دن ہے ۔ وزارت مذہبی امورکی جانب سے کہاگیاہے کہ عازمینِ حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں، تیسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عازمینِ حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت اور روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی حج 2024 میں بچت کے پونے پانچ ارب روپے کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اکثر بینکوں نے گزشتہ سال کے حجاج کے اکاؤنٹس میں رقوم بھجوا دی ہیں، گزشتہ سال کے حجاج اپنی متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کرسکتے...
ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے جب کہ بھارتی رہنما نے صدر ٹرمپ کی امریکہ کے قومی مفادات میں پالیسیوں اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی حمایت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی کو خوش آمدید کہتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہے جس میں مزید قربت آئے گی۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے اقتصادی تعلقات کے "منصفانہ اور باہمی تعاون” پر مبنی ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غلام ذہنیت حکومت نے آئی ایم ایف کو عدالتوں اور اداروں تک بھی رسائی دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قومی وقار اور آزادی کے منافی ہے۔ چچا بھتیجی اشتہار دے کر مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے دونوں ممالک غزہ میں امن کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے، غزہ پر اسلامی اور فلسطین کے حامی ممالک کی...
واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔ ملاقات میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرے گا، کیونکہ امریکہ کے پاس یہ وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی اور گزشتہ دور صدارت میں مودی کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات...
ئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ڈگری اپرنٹس کی سروسز دینے والی سب سے بڑی کمپنی، ٹیم لیز ( TeamLease) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، سال رواں صرف 10 فیصد بھارتی انجینئروں کو ملازمت ملے گی۔بھارتی یونیورسٹیاں ہر سال 15 لاکھ انجینئر تیار کرتی ہیں مگر ان میں’’ 45 فیصد‘‘ انڈسٹری کے معیار پر پورا نہیں اترتے کہ وہ غیر معیاری یونیورسٹیوں سے نکلتے ہیں، کوٹھیوں میں قائم یہ تعلیمی کارخانے کم فیس لے کر عمدہ انجینئروں کے بجائے بے فائدہ اور معاشرے پہ بوجھ نوجوان پیدا کر رہے ہیں۔بھارت میں بیروزگار انجینئروں کیتعداد اتنی زیادہ ہو چکی کہ اب نامی گرامی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیاں اپنے انجینئرئنگ ڈپارٹمنٹ بند کرچکیں جبکہ انجینئرنگ پڑھانے...
کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع ہوگا۔ تیز ترین 6 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے محض 123 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی موجود...
ممبئی: بھارت کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔ دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔ اس دوران اُن سے پاکستانی مداح نے پاکستان آنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں جی پاکستان آجائیں گے‘۔ واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کا شمار اُن گلوکاروں میں ہوتا ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) دلجیت دوسانجھ کے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں...
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج کم ہو، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے، سیاست سے خود کو علیحدہ کرے اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی شادی کے بعد جہاں مداحوں نے انہیں مبارکباد دی، وہیں ان کے بالی وڈ فلم "صنم تیری قسم" کے ہیرو ہرشوردھن رانے نے بھی ایک خاص انداز میں انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی 5 فروری 2025 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اور اسی خوشی کے موقع پر 7 فروری کو ان کی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کی گئی۔ حیران کن طور پر فلم نے پہلی بار سے زیادہ بزنس کیا، جو ماورا کے لیے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ہرشوردھن رانے سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ماورا حسین کی شادی پر کیا تحفہ دیا؟ تو انہوں نے...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ...

چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے، شے فنگ
بیجنگ : امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ کو امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا اور انہوں نے کلیدی تقریر کی تھی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 300 سے زائد چینی اور امریکی تاجروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے شے فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ایک پیچیدہ اور شدید صورتحال کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے۔ امریکی تجارتی خسارے کی ریکارڈ بلند سطح کے برعکس، چین کا غیر ملکی تجارتی پیمانہ ایک نئی بلند...

بھارتی خفیہ سرگرمیاں بحران بڑھا سکتی ہیں، علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے :دفاعی ماہرین نے خدشات کا اظہار کر دیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا دل سے استقبال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اردوان ایک بصیرت والے رہنما ہیں جنہوں نے ترکیہ کو نئے دور میں داخل کیا اور ان کی قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں اور ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی اور مستقبل کا دارمدار اس ملک کے نوجوانوں کو قرار دیا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نہ صرف بیروزگاری بلکہ تعلیم کے مساوی مواقع اور مناسب طبی وسائل کی عدم فراہمی سمیت کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک اپنی مکمل آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اس کثیر تعداد کے باوجود صورت حال انتہائی پریشان کن ہیں۔ خواندگی و ناخواندگی کے اعتبار سے 100 میں سے 29 نوجوان ناخواندہ ہیں۔ ناخواندہ ہونے کا مطلب جنہوں نے سرے سے تعلیم ہی حاصل نہیں کی، انہیں اپنا نام تک لکھنا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر طیب اردوان بصیرت والے سیاست دان ہیں جنہوں نے ترکیہ کو بدل دیا، صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔ محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کے دورے پر ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے مزید :
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں...
لاڑکانہ ،معذورافراد کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں