اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے، کنونشن میں آںے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم  کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔

سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق

اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرون ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کائونٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

وزارت کے مطابق اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کے لیے موجود سہولیات اور پالیسیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ٹیکس بار انتخابات: محمد آصف رانا صدر، اسد حنیف سیکرٹری منتخب

وزارت نے بتایا کہ پاکستان کے باسی جہاں کہیں بھی بستے ہوں، وہ دل سے پاکستانی ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ حکومت ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور ملک سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولت کاری، اور انہیں پاکستان سے جوڑنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ اسی جذبے کے تحت  پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا، اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔

دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستانی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں اوورسیز کنونشن میں آئی اے پی جے بھرپور شرکت کرے گی: شاہد چوہان

---فائل فوٹو 

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) تنظیم کے صدر شاہد چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں IAPJ بھرپور شرکت کرے گی۔

پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) کا ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں (IAPJ) کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت ساؤتھ افریقا میں مقیم تنظیم کے مرکزی صدر شاہد چوہان نے کی۔

صدر شاہد چوہان نے اجلاس کے دوران کہا کہ آئندہ ہفتے پاکستان میں منعقد ہونے والا اوورسیز کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جس میں آئی اے پی جے کا وفد خصوصی طور پر شرکت کرنے کے لیے پاکستان روانہ ہو گا۔ 

الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ سے اوورسیز ووٹنگ کیلئے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے

انہوں نے مختلف معاملات کے لیے چند کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایات کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صحافت ایک ذمے دارانہ پیشہ ہے، ایک سچا صحافی معاشرے میں اعلیٰ شعور و اقدار کو فروغ دے کر قومی یکجہتی کے پُر وقار جذبے کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اس لیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی ریاست اور اپنے اداروں کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔

اجلاس میں شرکاء کی طرف سے پیش کی جانے والی مختلف تجاویز پر بھی غور اور IAPJ کے پلیٹ فارم کے ذریعے اوورسیز صحافیوں کی خدمات اور ان کی شناخت کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز کنونشن کا شاندار آغاز: دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت، ہزاروں محروم
  • حکومت پاکستان کا آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ بنانے کا فیصلہ
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے شروع 
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • پاکستان میں اوورسیز کنونشن میں آئی اے پی جے بھرپور شرکت کرے گی: شاہد چوہان