2025-02-05@00:59:18 GMT
تلاش کی گنتی: 73
«سیاسی حمایت جاری»:
اسلام آباد(صباح نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ظالمانہ ،غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کے انمٹ جذبے کو دبا نہیں سکتے،پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھےسے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا ،یوم ِیکجہتی کشمیرپراپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون رہے گا ۔ پاکستان کشمیری عوام کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستانی عوام...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروس چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج، بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کی ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو دہائیوں سے ظلم و جبر، ریاستی سرپرستی میں ہونے والے مظالم اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ جبر کے خلاف ان کی استقامت پورے پاکستان کے لیے جرات اور حوصلے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرےگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے گوادر پورٹ کی افادیت سے آگاہی کے حوالے سے انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ گودار پورٹ کے حوالے سے بہترین مارکیٹنگ اور آگاہی کی حکمت عملی بنائی جائے اور گوادر پورٹ کے حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم...
وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر اعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت وزیراعظم نے گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی جو کہ گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
ریاض: شام کے عبوری صدراحمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی کے ہمراہ اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا پرتپاک استقبال کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شام کے عبوری صدر نے کہاکہ میں سعودی عرب میں ہی پیدا ہوا، زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دیگر ممالک کے تاجرشام میں سرمایہ کاری کرکےاپنے کاروبار آگے بڑھا سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ شام کے عبوری صدر دسمبر میں بشار الاسد کو معزول کرنے والی باغی مہم کی قیادت کرنے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں کی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کو تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں برقرار رہیں گی اور مجھے امید ہے کہ یہ کمیٹیاں ایک بار پھر سے مذاکرات پر آمادہ ہو جائیں گی۔ ایاز صادق نے باور کرایا کہ وہ مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر...
جرمنی: اپوزیشن جماعت سی ڈی یو کے رہنما فریڈرک مرز ناکامی پر منہ لٹکائے بیٹھے ہیں برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن قانون سازوں نے حزب اختلاف کی قدامت پسند جماعتوں کی جانب سے تارکین وطن پر پابندی کا بل مسترد کردیا۔ اس بل کو انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت حاصل تھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سی ڈی یو اور سی ایس یو کے قدامت پسند ارکان نے بدھ کے روز اے ایف ڈی کی حمایت سے امیگریشن کریک ڈاؤن کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ اس اقدام کو انتہا پسندوں کے خلاف دیرینہ سیاسی فائر وال کی خلاف ورزی کرنے پر وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جرمن قانون...
ویب ڈیسک — کولمبیا کے صدر نے امریکہ میں قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ملازمیتں چھوڑ کر جلد از جلد واپس آ جائیں۔ صدر گستاویپٹرو نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کرے گی۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد سامنے آیا ہے۔ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت ، ملک میں واپس آنے کی پیش...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی قومی ائر لائن کی پروازوں پر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ فوری طور بک کرائی جا سکتی ہے۔اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کیلیے 9 فروری تک ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں، 10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جا سکتا ہے۔
عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد وفاقی قیادت نے صوبائی قیادتوں سے فوری طور پر فنڈز جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاقی قیادت نے پارٹی کے ہر ٹکٹ ہولڈر، سٹیک ہولڈر اور عہدیدار کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے وفاقی فنڈز میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب سے 150 پارٹی عہدیداروں نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کروا دیے ہیں جبکہ گزشتہ چار ماہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ اسلام آباد کے عملے کو تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ اساتذہ کی بھرتی:آج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی...
کراچی(کامرس رپورٹر) ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک (ایچ بی ایل ایم ایف بی) نے مایا عنایت اسماعیل کو ریمنڈ ایچ کوتوال کی جگہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مایا عنایت اسماعیل کور سٹریٹجک ٹیم کا حصہ تھیں جس نے ایچ بی ایل ایم ایف بی کی پیشرو تنظیم ایف ایم ایف بی قائم کی تھی، جو پاکستان کا پہلا مائیکرو فنانس بینک ہے، جس نے آغا خان کے پسماندہ کمیونٹیز کے لئے مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے وڑن کو عملی جامہ پہنایا۔2016 سے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ کی رکن اور ایف آئی ایس سی کمیٹی کی چیئر ہیں جو مالیاتی شمولیت کے لئے ان کے جذبے...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ۔ علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن تسلیم کرلیا گیا بیرسٹر گوہر علی خان نے علی امین کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور کیا جاتا ہے۔
گوادر(نمائندہ جسارت)میونسپل کمیٹی گوادر میں خالی نشست وارڈ نمبر 7 سے حق دو تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار حمیر امین کامیاب۔ میونسپل کمیٹی گوادر کی خالی نشست وارڈ نمبر 7 امام بخش امام وارڈ میں گزشتہ روز انتخابات ہوئے۔ انتخابات انتہائی پرامن ماحول میں ہوئے اس موقع پر کوئی بھی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا پولنگ بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے پر نتائج کا اعلان کیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حق دو تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار حمیر امین نے 39 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل بی این پی کے حمایت یافتہ امیدوار نعیم سید محمد نے 23 ووٹ لیے۔ مذکورہ خالی نشست...
غزہ سے فلسطینیوں کی مکمل بے دخلی سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کو دھچکا، اردن فلسطینیوں کی حمایت میں ڈٹ گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن نے غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی قسم کی بے دخلی کو مسترد کر دیا ہے۔ اردون کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اردن کا مؤقف ’مضبوط اور غیر متزلزل‘ ہے۔ اردن نے امریکا سمیت اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کی اپنی زمین پر موجودگی ہماری ترجیح ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اردن کا یہ ردعمل ممکنہ طور پر نو منتخب امریکی صدر کی اس تجویز کے جواب میں ہے جس میں انہوں نے مصر اور اردن کو مشورہ دیا تھا کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں حالیہ دنوں میں بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے کے بعد اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ بچوں کو اغوا سے بچانے اور اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بچے کو والدین کےعلاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں۔ سکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کو اسکول اور مدرسے اکیلے نہ بھیجیں۔ پولیس نے شہریوں میں آگاہی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر بینرز آویزاں کردیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق بتایا کہ بچوں...
مستونگ میں تنظیمی اراکین سے ملاقات کے موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہم حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خاتمے اور امن کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں ایک لاکھ لوگوں کا دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران اپنی کارکردگی، شفافیت، مفت خوری ٹھیک کرنے، عوام کو جمہوری احتجاج کرنے کے بجائے قوانین میں تبدیلی، پولیس گردی، طاقت کا بے جا استعمال کر رہے ہیں۔ عدلیہ، میڈیا، حقیقی جمہوری پارٹیوں کو مظالم، ناانصافی، ظلم و جبر کے خلاف جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کا ساتھ دینا چاہئے۔ ہم حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خاتمے اور امن کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں ایک لاکھ لوگوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ 33...
وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،3ڈائریکٹر کو نئے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔سب نیوز کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر سینیٹیشن معشوق علی شیخ کو ڈائریکٹر ورکس تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر سول طاہر محمود کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تعیناتی کے منتظر گریڈ 18کے آفیسر وقاص علی خان کوڈائریکٹر سینی ٹیشن تعینات کر دیا گیا۔اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں،احکامات پر فوری عمل درآمدی کی ہدایت کی گئی ہے۔
سٹی42: وفاقی حکومت نےجنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کا نام طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کی اپوزیشن کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن نے آج جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں پی اے سی کے چئیرمین کے خالی عہدہ پر تقرر کے لئے جنید اکبر کا نام دیا تھا جسے حکومت نے منظور کر لیا۔ نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم کہاؤس نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے تقرر کے لئے اپوزیشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کسٹڈی پر قید انڈر ٹرائل ملزمان کی ٹرائل کورٹ میں پیشیاں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آرڈر میں آبزرویشن دی کہ ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ملزمان کو ضمانت دینے کے عمل کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کا فرض ہے کہ وہ جوڈیشل کسٹڈی کے ملزمان کی حفاظت یقینی بنائیں۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج جسٹس طار ق محمود جہانگیری نے پٹیشنر محمد صادق کی درخواست ضمانت پر سماعت کے تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ 25 ستمبر 24ء کو پٹیشنر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ڈائریکشن دی گئی تھی۔پٹیشنر...
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے درمیان تعاون پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے۔ فو چھونگ نے کہا کہ عرب لیگ جغرافیہ، تاریخ، مذہب اور ثقافت میں اپنی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنازعات کی روک تھام اور ثالثی میں منفرد کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی برادری کو عرب ممالک کی تاریخی اور ثقافتی روایات کا بھرپور احترام کرتے ہوئے ان کے قومی حالات کے...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی کی سربراہی میں آج کمشنر آفس کے کمیٹی ہال میں منعقدہ ہوا جس میں میئر میرپور خاص عبد الرئوف غوری، ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی – اجلاس میں کمشنر فیصل احمد عقیلی کو ڈویژن میں روڈز، سیوریج، واٹر سپلائی، ہیلتھ سمیت دیگر جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں جلد از مکمل کریں اور جو اسکیمیں 6ماہ میں مکمل نہیں ہو سکیں تو ان اسکیموں کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کر کے مکمل کیا جائے...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ بددیانت افراد کبھی نیوٹرل ایمپائرز کی حمایت نہیں کرتے، 9 مئی کو انہوں نے خود چوکیوں سے فوج اور پولیس کو غائب کیا، خود آگ لگائی اور خود سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر کے الزام بے گناہ سیاسی کارکنان پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ملک ریاض کا حالیہ بیان ہے کہ اگر وہ اپنا منہ کھولیں گے تو بہت سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں پچھلے...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اگاہ کر دیا۔ بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی۔ شیر افضل مروت بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالا جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔ شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کے پاس امریکہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں پاکستان میں داعش کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی اہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ڈویژن بینچ کے حکم کے مطابق بیٹوں سے فون پر بات اورذاتی معالج سے چیک کی بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشری بی بی اب سزا یافتہ ہیں...
اپنے ایک بیان میں مستعفی صیہونی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے جو ناقابل تصور تھے۔ میں نے صیہونی آباد کاروں کو 200 اسلحہ لائسنس جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ آج Otzma Yehudit نامی پارٹی کے 3 اراکان نے اپنے دفاتر خالی کرتے ہوئے صیہونی کابینہ سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔ ان میں اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر"، "اسحاق واسرلاف" اور "عامیحای الیاهو" شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ وزراء نے دو روز قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ کی عمارت سے نکلتے ہوئے ایتمار بن گویر نے کہا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے...
ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایات جموں کی ایک خصوصی عدالت کی طرف سے سماعتوں کے دوران ویڈیو کانفرنس سسٹم کی خرابی سے متعلق اٹھائے گئے سوال پر جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرلز کو جیل میں بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے مقدمے کی سماعت کے لئے مناسب ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل بنچ نے یہ ہدایات جموں کی ایک خصوصی عدالت کی طرف سے سماعتوں کے...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں میانمار کی فوج اور ایک نسلی گروہ کی مقامی مسلح فورس کوکانگ الائنس کے درمیان چند روز قبل کھون منگ میں ہونے والے امن مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنوری کے وسط میں چین کی ثالثی کے تحت میانمار کی حکومت اور کوکانگ اتحادی افواج نے چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں ساتویں امن مذاکرات کیے۔ فریقین نے باضابطہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت 18 جنوری کی شام بارہ بجے سے لڑائی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فریقین نے امن مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوششوں...
اپنے ایک جاری بیان میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کیخلاف مذکورہ کامیابی نے دشمن کے اُن تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو وہ مجرم "نتین یاہو" کی سربراہی میں حاصل کرنے کیلئے سرگرداں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی کامیابی کا سہرا آپریشن طوفان الاقصیٰ کی سربراہی کرنے والی "حماس" و "جہاد اسلامی" کے سر ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے 15 مہینوں کی جدوجہد سے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ امریکی و مغربی حمایت کے باوجود دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے خلاف مذکورہ کامیابی نے...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی اور بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم...
کراچی : قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا جس کی بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پائلٹ اور فرسٹ افسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی کپتان نے نظر انداز کیا، طیارہ ایک میل دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔جیو نیوز کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا جس کی بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پائلٹ اور فرسٹ افسر کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی کپتان نے نظر انداز کیا، طیارہ ایک میل دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن وے پر اتاردیا۔رپورٹ کے...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہو کر چلنا ہوگا، انہوں نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے اب تک ہونیوالے مذاکرات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے...
لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کئی موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن تک ایم 2 اور لاہور سے ملتان تک ایم 3 بند ہیں۔ اسی طرح، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ایم 4 پر ٹریفک کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور ملتان سے اوچ شریف تک ایم 5 پر بھی انٹری بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو...
وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کیلئے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام...
شارجہ : آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی مہم کا آغاز سنسنی خیز جیت کے ساتھ کرنے کے بعد شارجہ واریئرز کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل پچ پر 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے واریئرز 30 رنز سے پیچھے رہ گیا۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے شارجہ واریئرز کو مثالی آغاز دیتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا اختتام 37 رنز دیکر 2 وکٹوں کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹیم کی بولنگ کارکردگی اور پچ کی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند کے ساتھ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم ایز معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو کاروبار کی ترغیب دینے کے لئے سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین کیلئے...
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی ہے۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلیے ان کا تفصیلی سروے کرکے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے خصوصی پیکیج...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی میں ہوا کا معیار معمول سے نیچے گرنے کی وجہ سے نویں جماعت سے تمام اسکولوں میں ہائبرڈ تعلیم پر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 396 تک بڑھنے اور خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے۔
اسلام آباد :وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زرائع کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلیے ان کا تفصیلی سروے کرکے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے افسران کو سزا دی جائےگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینےکا حکم دیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانےکی ہدایت کی اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔ مریم نواز نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے (SMEs) کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایم ایز کی ترقی و سہولت کیلئے حکومتی اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ان کا...
کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے مفادات کا ایک مرتبہ پھر سودا کرلیا، دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کے معاملے کی بظاہر مخالفت کرنے والی پیپلزپارٹی نے پس پردہ وفاق کو منصوبے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی نے عوامی ردعمل کو روکنے کیلیے پارٹی رہنماؤں کو کینالز منصوبے کے خلاف سخت بیانات دینے کے احکامات جاری کردیے لیکن اعلیٰ سطح پر منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور مخالفت صرف بیانات کی حد تک محدود رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کیلیے صوبہ سندھ کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس وقت ایک پیج پر نظرآتی ہیں۔ دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی جانب سے اس وقت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغواکیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لیے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز ایم پی اے خیر جان بلوچ کیخلاف شائع ہونیوالے بیان پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان نے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ نشرواشاعت کیجانب سے غلط فہمی کے باعث بیان جاری ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گزشتہ روز ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ کے خلاف بیان پر معذرت کر لی۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے غلطی اور غلط فہمی سے بیان جاری ہوا۔ جس کی تردید اور معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ پر اشرافیہ، مافیاز اور سیکیورٹی...
بدین (نمائندہ جسارت)بدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات لالہ دلدار پٹھان اور امیر آزاد فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب دلدار خان صدر اور امیر آزاد پھنور سیکرٹری منتخب ، پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست کا سامنا،کامیاب گروپ کا جشن ۔بدین ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں لالہ دلدار پٹھان اور امیر آزاد فرینڈز گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گیا جبکہ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح کے حمایت یافتہ گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے سالانہ انتخابات میں سینئر وکیل رہنما اور پیپلز پارٹی لائر فورم ضلع بدین کے صدر سابق صدر بدین بار ایڈوکیٹ دلدار خان پٹھان...
کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی صدارت صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی جبکہ علامہ ظہیر کربلائی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب سید حسن رضا کاظمی، پولیٹیکل سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی، سرپرست اعلیٰ مجلس وحدت مسلمین لائرز فورم پاکستان سید علمدار حسین بخاری ایڈووکیٹ ودیگر شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لائیرز فورم کے حمایت یافتہ امیدواروں کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے 2025-2026 کے الیکشن میں کامیابی پر وحدت سیکرٹریٹ پنجاب میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی جبکہ علامہ ظہیر کربلائی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم...
گوادر: رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کو تالا لگا کر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ سیٹلمنٹ آفس لوگوں کی اراضی کو لینڈ مافیا کے نام کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگوں کی اراضی کو بندربانٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی آسامیوں پر تخلیق پر پابندی ہوگی۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں اور آسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔فنانس ڈویژن نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔ وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا مانگا ہے جب کہ وزارت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔نجی چینل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی آسامیوں پر تخلیق پر پابندی ہوگی۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں اور آسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔ فنانس ڈویژن نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔ وزارت خزانہ نے 31 جنوری 2025 تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا مانگا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت خزانہ نے واضح کردیا ہے کہ تمام فالتو اسامیاں ختم کی جائیں گی اور نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی ہوگی۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے اور اسامیوں کی تفصیلات 6 جنوری تک طلب کرلی ہیں۔فنانس ڈویژن نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی اسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، نئی اسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔وزارت خزانہ...
گوادر (نمائندہ جسارت) ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمن نے زمین داروں کے ساتھ احتجاجاً سٹلمنٹ آفس کو تالا لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ آفس لوگوں کو انصاف نہ دے اس کو تالا لگنا چاہیے، سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اگر محکمہ سٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں، یتیموں بیواؤں، بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا تو سخت ردعمل کا اعلان کیا جائے گا،کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، صوبائی حکومت تحصیل دار...
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا سے متعلق شیرافضل مروت کی بیان بازی پرپارٹی قیادت سلمان اکرم راجا کے ساتھ کھڑی ہوگئی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا پر تنقید کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی تقرری براہ راست بانی چئیرمین نے کی ہے بانی کی ہدایات ہی پارٹی کا آئین ہوتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ابھی تک ڈسپلنری کارروائی کی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کردیاہے۔اردو نیوز کے مطابق ایک مرتبہ پھر یورپی سیاست میں مداخلت کرتے ہوئے ایکس پر لائیو سٹریم کے دوران ایلون مسک نے اے ایف ڈی کی رہنما ایلیسا وائڈل کی حمایت کی ہے ۔ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اتحادی نے ایلیسا وائڈل کے ساتھ بحث کے دوران کہا کہ صرف اے ایف ڈی جرمنی کو بچا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس سیاسی جماعت کی حمایت کرنی چاہیے، نہیں توجرمنی...
سکھر (نمائندہ جسارت) میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کا 426 واں سالانہ عرس 23 تا 25 فروری 2025ء بمطابق شعبان المعظم 1446ھ کو آدم شاہ کی ٹکری سکھر میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو کی زیر صدارت ان کے آفس میں میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ درگاہ کے سجادہ نشین اور عرس کمیٹی کے چیئرمین میاں جہانگیر عباسی نے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو بحیثیت ایک مذہبی شخصیت اور میاں وال تحریک میں ان کے سیاسی کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے عرس کے موقع پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے...
کراچی: سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں کے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردیں، گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے دنیا بھر کی تمام ایرلائنز کو آگاہی دے دی، دنیا بھر سے کہیں بھی سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔ سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...
عبدالعلیم خان کی موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے، سکیورٹی سخت کرنے اور موٹر بائیک سروس شروع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع...