سربراہ جے یوآئی کاصوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم
بلوچستان اسمبلی میں کچھ جے یو آئی ممبران کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی کے کچھ ممبران کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا۔اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کی موجودہ صورت حال پر چین اور برطانیہ سے رابطہ کیا ہے اور بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کی سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو موجودہ علاقائی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا۔

نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاک چین دوستی اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے مشترکہ وژن کے لیے پاکستان کے مستحکم عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔

فریقین نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کرنے کے اپنے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے اپنے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ہر سطح پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ کرکے انہیں خطے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر برطانوی سیکریٹری خارجہ نے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے فعال رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار بھارتی پروپیگنڈا مسترد پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، علی امین گنڈاپور
  • بلوچستان ہائیکورٹ کا بی وائی سی سربراہ ماہرنگ بلوچ و ساتھیوں کی رہائی کا حکم
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا نوجوانوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • ماہ رنگ بلوچ کی حمایت میں پوسٹیں کرنے پر اسلام آباد کی وکیل کے خلاف مقدمہ
  • اگرکسی نے اسٹیٹ پالیسی کے خلاف سوچا تو اس کو عبرت کا نشان بنادیں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
  •   مسترد شدہ  مودی کا کشمیر میں متبادل حکومت کھڑی کرنے کیلئے کشمیریوں پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گرفتار
  • پہلگام حملہ کو لیکر آسام میں رکن اسمبلی سمیت 10 افراد گرفتار
  • ’پانی پر پابندی اعلانِ جنگ کے مترادف ہے‘، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع