بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔ فوزیہ حبیب کو الیکشن بورڈ کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عامر فدا پراچہ اور سید سبط الحیدر بخاری کو بورڈ کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 5 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن بورڈ
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول اور آصف زرداری اہم اعلان کریں گے، رہنما پی پی پی
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔
پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیرصدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا جہاں دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
انہوں نے کہا کہ برسی کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی، کراچی کے تمام اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے کہا کہ اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔
رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم