عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا، نوٹیفکیشن جاری کرنیکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا، نوٹیفکیشن جاری کرنیکی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے، عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے۔
عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران وکلا رہنما عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کو
پڑھیں:
بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نیپرانے گزشتہ روزبجلی سستی کرنیکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جس کے بعد آج پاورڈویژن نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست جمع کرائی تھی جسے نیپرانے منظور کیا تھا۔