برطانیہ میں 94 فیصد سے زیادہ مصنوعات پر ڈیوٹی فری کی رعایت حاصل کی گئی، وزیر تجارت جام کمال
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ آم، تازہ کھجور، گوشت، جی ایس پی کی تجدید کیلئے امریکا سے مذاکرات جاری ہیں، برطانیہ میں94 فیصد سے زیادہ مصنوعات پر ڈیوٹی فری کی رعایت حاصل کی گئی۔
برآمدات میں اضافے کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔
جام کمال نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پی ٹی اے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، چین کے ساتھ ایف ٹی اے کی توسیع کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے، چین میں غذائی مصنوعات کے فروغ کیلئے 14 پروٹوکول پر دستخط کردیے گئے ہیں۔
وزیر تجارت نے کہا کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا جائزہ لے رہے ہیں، جی سی سی ایف ٹی اے کیلئے بات چیت کا عمل ایڈوانس مرحلے میں ہے، یورپی یونین جی ایس پی پلس کا دو سالہ جائزہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ، ازبکستان اور آذر بائیجان کے ساتھ پی ٹی اے کو آپریشنل کر دیا گیا ہے، افغانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے فعال ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چین کا امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
چین کا امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :امریکی حکومت نے چینی مصنوعات پر عائد “مساوی محصولات” کی شرح کو 125 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا۔اس کے جواب میں
جمعہ کے روز چینی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے اعلان کیا کہ ہفتہ کے روز سے، امریکہ میں پیدا ہونے والی مصنوعات کی درآمدات پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 84 سے 125 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا.
چونکہ موجودہ ٹیرف کے تحت چین کو برآمد کی جانے والی امریکی مصنوعات کو مارکیٹ کے قبول کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، اگر امریکہ مستقبل میں چینی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کرتا رہا تو چین انہیں نظر انداز کر دے گا۔