منبر القدس سے اپنے ایک خطاب میں قدس فورس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصیٰ نے اپنی صادقانہ مقاومت سے وعدہ الہی کو سچ کر دکھایا کہ کیسے حق باطل پر فاتح آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل "اسماعیل قاآنی" نے کہا کہ ہم رواں برس یوم القدس اس صورت حال کے ساتھ منا رہے ہیں جب صیہونی رژیم نے امریکی حمایت سے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم انتہاء تک پہنچا دئیے ہیں۔ جس کے مقابلے میں فلسطینیوں نے بے مثال مقاومت کی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شهید "سید حسن نصر الله"، شهید "اسماعیل هنیه" اور شهید "سید ابراهیم رئیسی" کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے۔ ان تینوں قیمتی شخصیات نے گزشتہ سال اس پرگرام میں اظہار خیال کیا تھا آج وہ رحمت الہی کے مہمان ہیں۔ اسی طرح ہمیں فلسطین، لبنان اور اس کی حمایت میں یمن، عراق، شام و اسلامی جمہوریہ ایران میں جان نچھاور کرنے والے افراد کو یاد رکھنا چاہئے۔ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم القدس کے موقع پر "منبر القدس" پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین میں قدس و القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے شہداء نے ایک حماسہ تخلیق کیا اور طاقت کے عدم توازن میں مقاومت کو عزت و سربلند کیا۔ طوفان الاقصیٰ نے لفظِ مقاومت کو مکمل کیا۔ چاہے یہ مقاومت میدانی ہو، عوامی ہو یا کسی بھی شعبے سے اس کا تعلق ہو۔

میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ مقاومت کے ان مظاہر میں سے ایک مظہر، فلسطینی عوام کی حمایت میں مذاکرات کا میدان تھا کہ جس کی بدولت فلسطینی بھائی اپنی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جنگی میدان کے ساتھ ساتھ مذاکراتی میز پر ڈٹے رہے۔ طوفان الاقصیٰ نے دنیا میں نیا رجحان متعارف کروایا۔ طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں ایسی وحدت سامنے آئی کہ جس نے ساری دنیا کو استقامتی محاذ کی قو٘ت کا منظر دکھایا۔ اس کے علاوہ دنیا کی تمام مسلم اور حریت پسند اقوام کو میدان میں لانا ان نئے مظاہر میں سے ایک تھا جس کی نمائش الاقصیٰ طوفان میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر طوفان الاقصیٰ نے اپنی صادقانہ مقاومت سے وعدہ الہی کو سچ کر دکھایا کہ کیسے حق باطل پر فاتح آتا ہے۔ فلسطین سے لبنان تک مختلف حریت پسند اقوام کی حمایت کے سبب مقاومت نے اس زمانے میں ثابت کیا کہ دشمن جس قدر مقاومت سے متصادم ہوتا ہے، مقاومت اتنی ہی مضبوط ہوتی چلی جاتی ہے۔ قدس فورس کے سربراہ نے کہا کہ اس عرصے کے دوران میدان جنگ میں جو قیمتی مناظر رونما ہوئے ان سے معلوم ہوا کہ صیہونی رژیم کے جرائم اور امریکی حمایت کبھی بھی مزاحمت کو محدود نہیں کر سکتی۔ بلکہ مزاحمت مزید مضبوط ہوتی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسماعیل قاآنی طوفان الاقصی نے کہا کہ کی حمایت

پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیر اہتمام القدس ریلی

ریلی میں مختلف مکاتب فکر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، علامہ رمضان توقیر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعۃ الوداع کے موقع پر القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت معروف عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوانوں، بزرگوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغاز کوٹلی امام حسینؑ سے ہوا، جو ڈیرہ بنوں روڈ پر پہنچ کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف درج نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ شرکاء کی جانب سے مسلسل "قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی"، "فلسطین زندہ باد" "امریکا مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد " کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ القدس صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مشترکہ اور بنیادی مسئلہ ہے، قبلہ اول آج صیہونی قبضے میں ہے اور امت مسلمہ خواب غفلت میں ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں کی خاموشی اور دہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری اسرائیل کی کھلی سرپرستی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی اور دنیا بھر کے حریت پسند القدس کی آزادی کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور افراد کی ریلی میں شرکت کو اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر قرار دیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا ناصر توکلی، منصور عباس ایڈوکیٹ، عاشق سلیمانی، قاری سراج الدین جنرل سیکرٹری وحدت اساتذہ، ابو المعظم ترابی، زبیر بلوچ صدر ایپکا نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ مقررین نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی پوری امت کی ذمہ داری ہے، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جس نے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی مکمل حمایت اور اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کریں، ریلی میں شریک افراد نے کہا کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں اور آزادی القدس کے لئے اپنی اخلاقی، سفارتی اور عوامی حمایت جاری رکھیں گے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ القدس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، ریلی کا اختتام دعائے خیر اور فلسطینی شہداء کے لئے دعا کے ساتھ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی تنظیمیں میدان میں آگئیں، ڈی چوک میں دھرنا، گرفتاری دینے کا اعلان
  • ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ علماء کونسل کی قدس ریلی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے زیر اہتمام القدس ریلی
  • امریکا میں فلسطین کی حمایت جرم بن گیا؛ سیکڑوں طلبہ کے ویزے منسوخ ہونے کی تصدیق
  • رجب بٹ کے خلاف 295 سی کی توہین کا مقدمہ، ڈکی بھائی بھی میدان میں کود پڑے
  • کائناتی طوفان کی تصویر حیرت انگیز صف بندی کا نتیجہ ہے، ناسا
  • چین کثیر الجہتی کے لیے بہت مضبوط حمایت کر رہا ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
  • امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنے والی ترک طالبہ گرفتار
  • ڈیرہ اسماعیل خان، 80 مقامات پر تبلیغی سینٹرز کا قیام
  • مقاومت نے دشمن کی کمزوری کو آشکار کر دیا، حماس رہنماء