غزہ کی تعمیر نو، عرب رہنماؤں نے مصر کے منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
CAIRO:
عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے مصر کے متبادل منصوبے کی حمایت کی ہے۔
منگل کو قاہرہ میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، شام اور دیگر عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد امریکی منصوبے کے خلاف مشترکہ عرب مؤقف اپنانا تھا، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر بات چیت کی گئی۔
مصر نے 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے کا اعلان کیا جس میں غزہ میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ائیرپورٹ کی تعمیر شامل ہے، اور فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی شامل ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ مصر کا منصوبہ اب ایک مشترکہ عرب منصوبہ بن چکا ہے۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کی اجازت دی جائے گی، اور ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو غزہ کی انتظامیہ اور انسانی امداد کی نگرانی کرے گی۔
فلسطین کے صدر صدر محمود عباس نے غزہ کی انتظامیہ مکمل طور پر فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غزہ کی
پڑھیں:
غزہ کی تعمیر نو، عرب رہنماؤں نے مصر کا منصوبہ منظور کرلیا
خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کیے گئے 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے میں لاکھوں گھر، تجارتی بندرگاہ اور ایئرپورٹ کی تعمیر شامل ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے منصوبے میں فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب رہنماؤں نے غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصر کے منصوبے کو منظور کرلیا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن اور شام سمیت دیگر عرب ممالک، اقوام متحدہ کے سربراہ، صدر یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل شریک ہوئے۔ اجلاس میں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ منظور کرلیا۔ عرب رہنماؤں نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کی جانب سے غزہ کے حوالے سے پیش کیے گئے 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے میں لاکھوں گھر، تجارتی بندرگاہ اور ایئرپورٹ کی تعمیر شامل ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے منصوبے میں فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں عرب رہنماؤں نے ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا، جو کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی معاونت کرے گا، عرب رہنماؤں نے تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیا۔