2025-04-07@14:42:29 GMT
تلاش کی گنتی: 596
«سعودی عرب میں عیدالفطر»:
سٹی42: سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا میں ملوث پی ٹی آئی کے 6 لیڈروں کو وفاقی حکومت کی خصوصی جے آئی ٹی نےکل طلب کر لیا ۔ جے آئی ٹی نے رؤف حسن ، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ ،ارسلان خالد اور حماد اظہر کوکل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل آفس میں پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ جے آئی ٹی کے کل ہونے والے انویسٹی گیشن سیشن کی سربراہی کریں گے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا Waseem Azmet
گلوکارسلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔ عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ، سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف...
کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی ہے عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے 20 مارچ کو فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا ہے ان کے یوٹیوب چینل پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کی گئی تھی جس پر الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا فرحان...
کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی یو این میں اسرائیل مخالف تجویز کو امریکا نے کمزور کیا، امریکی کانگریس کے دو سربراہوں کی جانب سے ایچ آر سی کے رکن ممالک کو حمایت پر آئی سی سی جیسے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی ، 7سفارتکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علیحدگی کا اعلان تو دو ماہ قبل کر دیا تھا لیکن امریکا اب بھی کونسل کے کام پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کا شکار پاکستان کی حالیہ اسرائیل مخالف تجویز بھی ہوئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے 47 ممبران پر مشتمل چھ ہفتے پرمحیط سیشن میں...
امریکی کانگریس کے دو سربراہان کیجانب سے 31 مارچ کو بھیجی گئے ایک خط میں ایچ آر سی کے رکن ممالک کو خبردار کیا گیا کہ "اگر انہوں نے اسرائیل کیخلاف مخصوص میکانزم کی حمایت کی تو انہیں بھی وہی نتائج بھگتنا ہونگے، جو آئی سی سی کو اسرائیلی وزیرِاعظم کے وارنٹ پر بھگتنا پڑے۔" اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی یو این میں اسرائیل مخالف تجویز کو امریکا نے کمزور کیا، امریکی کانگریس کے دو سربراہوں کی جانب سے ایچ آر سی کے رکن ممالک کو حمایت پر آئی سی سی جیسے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی گئی، 7 سفارتکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے...
عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور شہر بھر میں گوشت حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے اور شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ لاہور میں عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، سرکاری طور مرغی برانڈر کے گوشت کی قیمت آج بھی 595 روپے ہے لیکن شہر میں 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 1200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، بکرے گوشت کی سرکاری قیمت...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے مخالف ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق کراچی سے جاری بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کوٹا متعین ہے، جے یو آئی 6 کینالز نکالنے کی مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، اس وقت پورا سندھ اور تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 6 کینال معاہدے پر دستخط کئے، وہ اب عوامی دباﺅ کی وجہ سے پریشان ہے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ...
مودی سرکار کی جانب سے متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی مسلمان مخالف وقف ترمیمی بل منظور کرلیا۔ دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل اب بھارتی صدر کے پاس جائے گا اور صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔ بھارت کے مختلف شہروں میں متنازع بل کے خلاف بڑی تعداد میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق...
جماعت اسلامی نے7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ’’ایک آواز، ایک پلیٹ فارم‘‘ کے عنوان سے احتجاجی تحریک کیلئے موقع فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اتحاد بنانے کیلئے جماعت اسلامی متحرک ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے 7 اپریل کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ’’ایک آواز، ایک پلیٹ فارم‘‘ کے عنوان سے احتجاجی تحریک کیلئے موقع فراہم کیا جائیگا۔ کانفرنس کا ایجنڈا نمبر ون کسانوں کے مسائل، ٹیکس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروانا ہوگا۔ گندم کی کٹائی سے قبل بُلائی جانیوالی کانفرنس کا مقصد گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کیلئے حکومت...
ملک بھر سے موصولہ اطلاعات، رپورٹوں، جائزوں سے یہی ظاہر ہو رہا تھا کہ عیدالفطر 2025 کو انتہائی جوش و خروش، روایتی انداز میں، مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پاکستانی عوام نے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں اور دیگرکاروباری مراکز میں عید کی خریداری کے سلسلے میں بے پناہ رش دیکھا گیا۔ عوام کا جم غفیر تھا، جوکہ اپنے لیے من پسند کپڑوں، گارمنٹس، جوتے،گھڑیاں، رومال، ٹوپیاں، خواتین اپنے من پسند لباس، ڈوپٹے، حجاب، چوڑیاں، سینڈل، مصنوعی زیورات، مہندی اور بہت سی اشیا کی خریداری میں مصروف تھیں۔گھروں میں مہمانوں کی خاطر تواضح کی خاطر بڑے پیمانے پر مٹھائیوں کی خریداری ہوئی۔ صدر کراچی کے ایک مٹھائی فروش کا کہنا تھا کہ اس...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر کے موقع پر پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے برانڈ ’ایلان‘ کا لباس پہن کر مسلم کمیونٹی کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔ خدیجہ شاہ، جو ایلان کی تخلیقی ڈائریکٹر ہیں، نے اپنے انسٹاگرام پر شہزادی کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کیٹ مڈلٹن ایلان کی کلیکشن کا دوپٹہ پہنے ہوئے نظر آئیں۔ خدیجہ نے اس پوسٹ میں شہزادی کو دوبارہ ایلان کے ڈیزائن میں ملبوس دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ کیٹ نے یہ لباس پہلی بار 2019 میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اپنے دورے کے دوران پہنا تھا۔ خدیجہ شاہ نے اپنی پوسٹ میں شہزادی کی غیر معمولی...
پی ٹی آئی سمیت حکومت مخالف جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ عید کے بعد ان کا ایک مشترکہ گرینڈ الائنس سامنے آ جائے گاجو ایک بڑی سیاسی تحریک کا نقطہ آغاز بھی ہوگا۔پی ٹی آئی کے کچھ سیاسی رہنما اس نقطہ پر اتفاق کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی مختلف ریاستی اور حکومتی جبر و پابندیوں کی وجہ سے سیاسی طور پر تن تنہا کوئی بڑی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اسے دیگر جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کی تو انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ہم...
سندھ حکومت نے عید الفطر کے بعد اضافی کرایوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد واپس آنے والے مسافروں کو غیر قانونی طور پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی بس، کوچ یا ٹرانسپورٹ سروس کو ناجائز اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام...
ویب ڈیسک:عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں عید الفطر کی 3 یوم کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک تھیں۔ گزشتہ روز عید کی تعطیلات کا آخری روز تھا اور آج سے صوبے میں سرکاری اور دیگر دفاتر کھل گئے ہیں۔ مالیاتی ادارے اور مختلف تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھل گئے تاہم ان میں حاضریوں کا تناسب معمول سے کم ہے۔ چوہنگ: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک بھر میں عید الفطر ہجری جوش و جذبے ، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نمازِ عید کے اجتماعات جامع مساجد اور وسیع پارکوں میں ہوئے۔ لاہور کی طرح دیگر صوبوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔میٹھی عید پر شیر خرمے، کھیر، مٹھائیوں، کیک اور دیگر لوازمات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ نماز عید کے بعد شہریوں نے عزیز و اقارب کے گھروں اور تفریحی مقامات کا رخ کیا، یوں عید کے تینوں دن شہر کے بڑے تفریحی مقامات اور عزیز...
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
سٹی42: عید الفطر کا تیسرا روز شہر لاہور میں مزدوروں کے لیے خوشی کی بجائے اداسی لے کر آیا۔ عید کے روز بھی سینکڑوں مزدور روزی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں وہ اپنی عید کی خوشیاں اپنے گھروں میں گزارنے کے بجائے شہر کی سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ عید کے دن اپنے گھروں کو جا سکیں۔ ان کی آنکھوں میں اداسی اور چہروں پر تھکن نمایاں تھی۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار اُن کا کہنا ہے کہ گھر جانے کے لیے پیسے نہیں تھے، اسی لیے عید پر اپنے بچوں کے ساتھ...
سٹی42: عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لاری اڈوں پر بیت الخلا کی سہولت 10 روپے کے بجائے 30 سے 50 روپے تک وصول کی جا رہی ہے جو کہ عوامی سہولتوں کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، اڈوں پر مفت بنیادی سہولتوں کی کمی بھی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار مسافروں نے دیگر شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کا کرایہ مقرر کر کے اس پر...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ، حکومتی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا عید کی چھٹیوں کے باعث افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن کو آئندہ ہفتے کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو نا تھا، افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ صدر زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی...
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اہل ایمان کے صبر و استقامت کے خوش ہو کر مسلمانوں کو خاک کائنات کی طرف سے عید الفطر کا تحفہ عطا ہوا۔ مسلم ممالک میں اس تہوار کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:رزق کی قدر کریں، کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں عیدالفطر کے تہوار کے موقع پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان دعوتوں کا مقصد جہاں بھائی چارگی کو بڑھانا ہوتا ہے، وہیں خدا کی عطا کردہ نعمتوں سے دستر خوان بھی مہمانوں کے لیے سجائے جاتے ہیں۔ مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے اس پُرمسرت موقع پر دسترخوان کو اپنے علاقائی روایت پر مبنی پکوانوں سے سجاتے ہیں۔ پاکستان...
WASHINGTON: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے گزشتہ 18 گھنٹوں سے تقریر کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوجرسی سے منتخب ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر نے مقامی وقت کے مطابق شام کو 7 بجے تقریر شروع کی اور آغاز میں ہی اعلان کردیا کہ اپنی تقریر اس وقت تک جاری رکھوں گا جب میں جسمانی طور پر ہشاش بشاش رہوں گا۔ کوری بوکر 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہاتھوں میں گلاسز اور پیپر ہاتھ میں لیے تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس دوران ساتھی ڈیموکریٹ ارکان کے سوالات کی وجہ سے متعدد بار وقفہ لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
ملتان: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی نہریں نکالنے کی مخالف نہیں ہے، پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہریں نکالنےکی مخالف نہیں ہے، پیپلز پارٹی کو نہروں پرتحفظات ہیں، بات چیت ہو رہی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلان کریں کہ کینالز منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، دریائےسندھ ہماری زندگی ہے، وفاق کو ہماری بات ماننی پڑےگی، ہمارے پاس وفاقی حکومت کوگرانےکی طاقت ہے۔ کراچی...
اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 9 سالوں سے لاپتا شیعہ سید عارف حسین کی والدہ محترمہ شمیم آرا کا کہنا تھا کہ ہم نے تو اداروں سے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر ہمارے پیارے زندہ ہیں تو ملوا دیا جائے اور اگر مر گئے ہیں تو بھی بتا دیں، تاکہ کم از کم ہم ان کے نام پر فاتحہ تو پڑھ سکیں۔ متعلقہ فائیلیںعید الفطر کے موقع پر بھی شیعہ مسننگ پرسنز کے خانوادوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار کے ساتھ نمائش چورنگی پر کیمپ لگایا، اس موقع پر ”اسلام ٹائمز“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہر کراچی سے 22 جنوری 2017ء سے جبری گمشدگی کے شکار سید...
احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
کراچی: مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے، جس کا ہر مسلمان کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اللہ تعالٰی سے دعا کی کہ وہ تمام لوگوں کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر دعا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان اور اس کے عوام کے لیے خوشحالی اور ترقی کا باعث بنے۔ مزید پڑھیں: کورنگی کریک آتشزدگی، گیس کے ذخیرہ پر متعلقہ ادارے چھان بین...
گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم...
کراچی: عید الفطر کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، جہاں نئی اور پرانی فلموں کی ریلیز نے سینماؤں میں جوش و خروش بڑھا دیا۔ اس سال پاکستانی، بھارتی، انڈونیشین، جرمن اور ہالی وڈ فلمیں سینماؤں کی زینت بنی ہیں۔ نئی فلموں میں: قلفی (شہروز سبزواری، سعیدہ امتیاز، بابر علی، جاوید شیخ، معمر رانا) کبیر (عدنان شاہ ٹیپو، انعم تنویر، سخاوت ناز) عشق لاہور (جاوید شیخ، صائمہ نور) لمبی جدائی (بابر علی، حریم فاطمہ) مارشل آرٹسٹ (شاز خان کی انگریزی فلم، پاکستانی سماج پر مبنی) پاکستانی فلم سازوں نے جوانی پھر نہیں آنی، جوانی پھر نہیں آنی 2، پنجاب نہیں جاؤں گی، تیری میری کہانیاں اور ٹچ بٹن جیسی ہٹ فلمیں دوبارہ ریلیز...
عید الفطر کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ گورنر کے پی کی وساطت سے وزیرِ اعظم نے خیبر پختون خوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی و خوش حالی کے لیے پُرعزم ہیں۔ Post Views: 1

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آزاد کشمیر کا عیدالفطر پر رابطہ، باہمی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ صدر آزاد کشمیر نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ، خصوصاً پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری...
بسام سلطان :عید الفطر کے موقع پر شہر لاہور میں شاندارصفائی کے انتظامات،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نےمختلف علاقوں کے دورے کیے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بھی مختلف علاقوں کے دورے کیے،ملک بلال ذوالفقار اور بابر صاحب دین کی سینٹری ہیروز سے ملاقات کی عیدی اورمٹھائی تقسیم کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران عید کے روز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں،1500سے زائد عید گاہوں اور جامع مساجد پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے،عید گاہ جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاو اور چونے لگا کر سجایا گیا،268سے زائد قبرستانوں کے گرد بھی خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی۔ کرشمہ کیور کو لولو...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں عیدالفطر کے موقع پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران 24 بیکریاں سیل کر دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع بھر میں 5 ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 1 ہزار 472 فوڈ پوائنٹس کو مضرِ صحت غذائیں رکھنے کے نتیجے میں 3 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
— فائل فوٹو لاہور بھر میں عید الفطر کے دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بہاولپور: مبینہ مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاکبہاولپور میں نادرن بائی پاس پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز صوبائی دارالحکومت میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر سندھ اور خیبرپختونخوا کو عید کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی...
مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1900 کی بجائے 2500 سے 2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے کے گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1900 کی بجائے 2500 سے 2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ اس دوران، وزیراعظم نے کہا کہ صوبہء سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
اسلام ٹائمز: ادائیگئ نماز کے بعد خطبہ عید دیتے ہوئے حسینی مرکز کے سپریم لیڈر جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے فرمایا کہ طوری بنگش قوم علاقے میں امن و امان کی خواہاں ہے، اپنے آبائی علاقے کو وہ بدامنی اور قتل و غارتگری کی بھینٹ کسی صورت میں نہیں چڑھنے دے گی۔ انہوں نے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ اور اسکے بعد 29 مارچ کو صدہ عباس قلعہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد روڈ بلاک رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی پیر 31 مارچ کو نصف سال سے محصور پاکستانی غزہ پاراچنار میں عیدالفطر روایتی اور مذہبی جوش و جذبے کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔کل کے میزبان آج کے بنیں گے مہمان، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہوں گے۔عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں گے اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کریں گے، شام کو سینما گھروں کا ٹائم سیٹ بھی کر لیا ہے۔خواتین کا بھی اپنی...
سٹی42؛ میٹھی عید کے دوسرے دن کو بھی شہریوں نے بھرپور طریقے سے منانے کا پلان بنا لیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کا پروگرام ہے۔ کل کے میزبان آج کے بنیں گے مہمان، گھروں میں لذیذ پکوان بنیں گے، مزے مزے کی ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع ہوگی۔ عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی موج مستی کریں گے، پارکوں میں بھی جھولوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی عید ہے تو دوستوں کے ساتھ پارٹی تو بنتی ہے، نوجوان مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کریں...
نیوزی لینڈ، سعودی عرب، مصر، آئس لینڈ، ترکی، سنگاپور، مراکش، انڈونیشیا اور افغانستان میں عید منانے کا انداز منفرد اور دلچسپ ہے۔ یہاں برسوں سے عید اسی طرح منائی جارہی ہے، یہ روایتیں آج بھی قائم ہیں۔ کل دنیا کے متعدد ممالک میں عیدالفطر منائی گئی جبکہ ہر ملک کا عید منانے کا اپنا الگ انداز ہے لیکن عید کے موقع پر میٹھا پکوان بنانا، ہر ملک میں مشترک ہے۔ لوگ رشتہ داروں اور عزیزوں کے ساتھ مل جل کر عید کی خوشیاں مناتے ہیں اور میٹھے پکوان ایک دوسرے کو تقسیم کرتے ہیں۔ عید اور دیگر خوشی کے مواقع پر نعمتِ الہیٰ کا شکر کرنے، نیا یا صاف ستھرا لباس پہننے، خوشدلی کے ساتھ ایک دوسرے سے ملاقات کرنے،...
پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، خدا نے اس خطے کو تراشے ہوئے سنگ لاخ پہاڑوں، بل کھاتی گھاٹیوں، شیشم سے بہتے چشموں، جھرنوں اور جھیلوں، چندن سے ساحلوں، آسمان سے سمندر اور خوبصورت جنگلات سے کچھ اس طرح نوازا ہے کہ یوں گمان ہوتا ہے جیسے فطرت نے سارا حسن بلوچستان کے حصے میں ڈال دیا ہو۔ موسم بہار میں سیاحوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتی ہے، موقع ہو عید کا اور تعطیلات ہوں تو صوبے میں کون کون سے مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں عید پر سیر کے لیے گلگت بلتستان کے 5 بہترین مقامات...
دنیا کے متعدد ممالک سمیت پاکستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جس میں شوبز ستاروں نے اپنی سج دھج سے چار چاند لگا دیئے۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے بعد یہ پہلی عید الفطر ہے۔ جس سے شادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism) کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اس عید کو ’’ہماری حسین عید‘‘ قرار دیتے ہوئے خوب دعوتیں اُڑائیں جس میں روایتی پکوان پیش کیے گئے۔ دونوں نے عید پر روایتی لباس زیب تن کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں جس میں جوڑا خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے۔ A post shared by Ayeza...
عیدالفطر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں۔ عیدالفطر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ...
رمضان المبارک کا برکتوں اور رحمتوں والا مہینا ایک عظیم مہمان تھا جس نے روزہ داروں کا بھی اکرام کیا اور انہیں مختلف قسم کی خوشیوں سے سرفراز فرمایا، اب یہ رونقیں سال بعد کسی کی زندگی ہوئی تو نظر آئیں گی، رمضان المبارک کے ختم ہوتے ہی عید کی رات شروع ہوجاتی ہے، جسے عرف عام میں چاند رات کہا جاتا ہے ہم مسلمانوں کو یہ رات عبادات میں گزارنی چاہیے لیکن مختلف قسم کی خرافات اس چاند رات میں کی جاتی ہیں۔ حضوراکرمﷺ نے فرمایا: جو عیدین کی راتوں میں شب بیداری کرکے قیام کرے اس کا دل نہیں مرے گا جس دن کے سب لوگوں کے دل مردہ ہوجائیں گے۔ (ابن ماجہ) ہمیں اس رات کو اللّہ...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہریں نکالنے کی مخالف نہیں، کینالز پر تحفظات ہیں۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کینالز پر تحفظات ہیں، اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم سے صدر مملکت اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے، کینالز کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے اہلخانہ نے وطن عزیز کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کا فرض ادا کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ ایک جوان کی اہلیہ نے کہا کہ ہم آپ کو آج کے دن بہت یاد کر رہے ہیں، لیکن خوشی ہے کہ آپ مادرِ وطن کے دفاع میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وطن کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر مامور جوانوں کے اہلخانہ نے عید پر اپنے پیاروں کیلئے جذبات سے بھرے پیغامات دیئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے اہلخانہ نے وطن عزیز کے لئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر حفاظت کا فرض ادا کرنے والوں کو...
صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی فلاحی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانےکا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ...
وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر یتیم بچوں کیساتھ حضور نبی کریم ﷺکا شفقت بھرا سلوک احساس کی ابدی مثال ہے، عیدالفطر کے موقع پر نادار لوگوں کی ضرورتوں کو جان کر مدد کرنا مستحسن اور مقبول عمل ہے، عید کی خوشیاں چھوٹے ملازمین کو شریک کرنے سے دوبالا ہو جاتی ہیں۔ یوم عید پر وطن عزیز کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کیلئے دعاگو ہوں۔ دلی دعا ہے کہ ارض...
مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری کی امامت میں نمازِ عید ادا کی گئی، جس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ، قومی مشران، ایم پی اے سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر اضلاع کیطرح ضلع کرم، پاراچنار میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری کی امامت میں نمازِ عید ادا کی گئی، جس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ، قومی مشران، ایم پی اے سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز عید کے اجتماع میں ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین...
دنیا کے متعدد ممالک سمیت پاکستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جس میں شوبز ستاروں نے اپنی سج دھج سے چار چاند لگا دیئے۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کے بعد یہ پہلی عید الفطر ہے۔ جس سے شادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔ View this post on Instagram A post shared by Kübra Gohar Khan (@thekubism) کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اس عید کو ’’ہماری حسین عید‘‘ قرار دیتے ہوئے خوب دعوتیں اُڑائیں جس میں روایتی پکوان پیش کیے گئے۔ دونوں نے عید پر روایتی لباس زیب تن کیا اور...
بھارتی فلم اسٹارز نے عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دے کر نیک تمناؤں سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دے کر عید کی مبارکباد دی، جبکہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میٹھے پکوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید منانے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونم کپور اور ارجن کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ فردین خان نے اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اردو، انگریزی اور ہندی میں عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔ View this...
دنیا کے متعدد ممالک میں عید الفطر آج بروز پیر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمیت مختلف ممالک میں عید الفطر منائی گئی تھی جب کہ ایشیائی ممالک میں آج یکم شوال تھی۔ مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر کی تاریخی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز کی ادا کرنے سے روک دیا۔ خیال رہے کہ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز آج صبح 10 بجے سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے قابض حکام سے اپیل کی تھی کہ شب قدر اور جمعتہ الوداع کی طرح نماز عید کی ادائیگی میں...
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چکّن کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ارمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ “آپ کی...
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر کے بعد امن و امان کی ناقص صورتحال، بجلی کے بلوں میں اضافے، چینی اور آٹا مافیا کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں ریلیاں نکالے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں عیدالفطر کے موقع پر مرکزی، صوبائی و مقامی ذمہ داران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر اللہ کا انعام ہے اور رمضان المبارک کا نعم البدل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان خوشیاں مناتے ہیں اور ان کے ساتھ غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں، فلسطین کی صورت حال ہم سب کو...
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی...
عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے...
لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔نماز کےبعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔عید کے اجتماع میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی Post Views: 1
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے پہلے دن ہونیوالے ان دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت ہوئی جن میں عید کے کپڑوں میں ملبوس بہت سے بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ عید کے موقع پر مہاجر خیمہ بستیوں میں پناہ لئے بچوں کا قتل، قابض رژیم کی فسطائیت اور اس میں کسی بھی انسانی و اخلاقی اقدار کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطین میں عید الفطر کے پہلے روز اتوار کو اسرائیل نے 13 بچوں سمیت 33 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ جس پر حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج...
عید الفطر کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے کے گوشت، چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکرے کا چھوٹا گوشت 1900 کی بجائے 2500سے2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا بڑا گوشت 900 روپے کی بجائے 1300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، الو دوئم 70 روپے کلو ٹماٹردوئم سے 100 روپے کلو، پیاز سوئم80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، کیلا 300 کا درجن سیب 400 روپے کلو خربوزہ 250 روپے کلو ہورہا ہے۔ شہریوں...
جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم قانون...
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی...
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔ عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔...
چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں، افسروں کے لیے عید کی خوشی اپنے خاندانوں سے دور رہ کر قوم کا دفاع ہے، فوجی جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن ہمیں قومی ہیروز کی بے مثال بہادری، عزم پر غور کا موقع فراہم کرتا ہے، سپاہیوں کی قربانیوں، اہل خانہ کے غیر متزلزل تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ چیئرمین...
میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے ایک بیان میں جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں مسلمان مذہبی جوش وجذبے اور پوری آزادی کے ساتھ عیدالفطر منا رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو سرینگر شہر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز صبح 10بجے سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی اور ساتھ ہی قابض حکام سے اپیل کی تھی کہ...
شانگلہ: وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے اپنے آبائی ضلع شانگلہ کے علاقے پورن میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ نمازِ عید میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر محبت، اخوت اور اجتماعی خوشیوں کو بانٹنے کا دن ہے، اور ہمیں اس موقع پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے پوری امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مظلوم فلسطینی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو...

آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں،نمازعید ادا کردی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا...
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ شہر شہر مساجد اور عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر ہاؤس سندھ میں بھی نماز عید ادا کی گئی...
ویب ڈیسک:صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے پوری قوم کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پوری قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے، عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے، عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا...
ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اتوار کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آیا۔ شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا۔ مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ۔میٹھی عید پر...
ویب ڈیسک:سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے جاتی عمرہ ،وزیراعظم نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی۔ جمعیت علمایے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے عید لفطر کے موقع پر نماز عید کا خطبہ اپنے آبائی گاوں عبدلخیل، ڈیرہ اسماعیل خان میں دیا. تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے عید کی نماز اپنے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ، قصور میں ادا کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان...
ویب ڈیسک:ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ شہر شہر مساجد اور عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر...
اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ اسلام آباد، لاہور، شیخوپور، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ قبل ازیں ماہرین کا کہنا تھا کہ...
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے نماز عید ادا کی۔ کراچی میں گرو مندر سبیل کی مسجد میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا، اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ، طوبیٰ مسجد المعروف گول مسجد ڈیفنس میں بھی نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ لاہور کے باغ جناح اور مینار پاکستان میں بھی عید کے نماز کے اجتماعات ہوئے،...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا، “یہ پرمسرت موقع ہمیں ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمیں دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تلقین کرتا ہے۔” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی یاد رکھیں جو کسی بھی وجہ سے مصائب کا شکار ہیں۔ اس مبارک موقع پر، وفاقی وزیر نے کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہار...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت...

عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...

آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے:صدر مملکت کا قوم کو عید کی مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ’بوجھل دل‘ کے ساتھ عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں مسلمان اس موقع کو روایتی خاندانی اجتماعات کے بجائے جنگ اور نقل مکانی کے تحت منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے عید الفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ میں بھاری دل کے ساتھ بہت سے مسلمانوں کے بارے میں...
عید الفطر کی لمبی چھٹیاں کہاں منائی جائیں؟ کراچی کے ٹور آپریٹرز نے عوام کی آسانی کے لیے اس ضمن میں اعلان کردیے ہیں، ایک ہفتے سے 15 دن تک کے ٹور پر کتنا خرچ آئے گا اور کہاں کہاں قیام ہوگا، یہ سب اس خبر میں آپ کو ملے گا۔ کراچی کی مشہور ٹور آپریٹنگ کمپنی ٹرپ سین نے شمالی علاقوں کی سیر کے متمنی سیاحوں کے لیے مختلف پیکجز کا اعلان کیا ہے، جس میں کراچی سے ہنزہ اور اسکردو کے لیے ہر جمعرات کو گروپ روانہ ہوگا، جس میں ایک گروپ کراچی سے روانہ ہو کر اسلام آباد میں وہاں کے گروپ سے جا ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عید پر فیملی کے ہمراہ سیاحتی مقامات کی سیر...
عید کے موقع پر جہاں خاص طور پر بچوں میں نئے کپڑے اور جوتے خریدنے اور پھر پہننے کا جوش و جزبہ عروج پر ہوتا ہے۔ وہیں عیدی لینا بھی ان کی عید کی خوشی کو دوبالا کر دیتا ہے۔ اور شاید اس میٹھی عید کا انتظار بچوں کو سب سے زیادہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اس عید پر انہیں رشتہ داروں کی جانب سے عیدی ملتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں طلبا و طالبات کے لیے عیدالفطر کی 17 چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو کتنی ہوں گی؟ عید الفطر کے موقع پر عیدی دینے کی روایت ایک خوبصورت اور قدیم رواج ہے، جو دنیا بھر کے مسلمانوں میں رائج ہے۔ یہ نہ صرف بچوں کے لیے خوشی کا...

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں، جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جا رہی ہیں ۔اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ کراچی میں نماز عید کے دیگر بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجر بازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، مکرانی مسجد، کھتری مسجد، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد...