وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر یتیم بچوں کیساتھ حضور نبی کریم ﷺکا شفقت بھرا سلوک احساس کی ابدی مثال ہے، عیدالفطر کے موقع پر نادار لوگوں کی ضرورتوں کو جان کر مدد کرنا مستحسن اور مقبول عمل ہے، عید کی خوشیاں چھوٹے ملازمین کو شریک کرنے سے دوبالا ہو جاتی ہیں۔ یوم عید پر وطن عزیز کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے یوم عید پر ہر فرد کی خوشی کیلئے دعاگو ہوں۔ دلی دعا ہے کہ ارض پاک پر اترنے والی خوشیوں کو کبھی زوال نہ آئے۔ عیدالفطر ہر مسلمان کیلئے یوم تشکر اور اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے احساس اور ایثار سے کسی چہرے پر مسکراہٹ آ جائے، عید تو تب ہی عید کہلائے گی جب سب باہم شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عیدالفطر احساس اور ایثار کا نام ہے، عیدالفطر پر یتامیٰ اور مساکین کا احساس اور دلجوئی کرنا سنت نبویؐ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر یتیم بچوں کیساتھ  حضور نبی کریم ﷺکا شفقت بھرا سلوک احساس کی ابدی مثال ہے، عیدالفطر کے موقع پر نادار لوگوں کی ضرورتوں کو جان کر مدد کرنا مستحسن اور مقبول عمل ہے، عید کی خوشیاں چھوٹے ملازمین کو شریک کرنے سے دوبالا ہو جاتی ہیں۔ یوم عید پر وطن عزیز کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، عیدالفطر کے روز شہداء کے خاندانوں کو بھی یاد رکھا جائے، عید صرف اپنے لیے خوشی منانے کا نام نہیں، بلکہ دوسروں کی مدد کرنیوالے زیادہ سکون اور خوشیاں پاتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی نعمتوں سے نوازا ہے، اسی کے مطابق دوسروں کی مدد کیجئے، گلی محلے میں ان لوگوں کا خیال خود کیجئے جن کا دسترخوان عید کے روز بھی خالی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عیدالفطر کے اللہ تعالی کے موقع پر مریم نواز

پڑھیں:

کراچی: لوگوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کو شہریوں نے تفریح مقام بنادیا۔

عید کی پہلی رات لوگ آگ دیکھنے آگ کے مقام آگئے، سیلفیاں بنائیں۔

موقع پر تعینات پولیس اہلکار لوگوں کو آگ کے قریب جانے سے روکنے کے بجائے تماشا دیکھتے رہے۔

 فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر موجود ہے.  

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لوگوں نے آگ کو تفریح کا ذریعہ بنالیا
  • عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • عیدالفطر اللہ کا انعام، اندرونی، بیرونی خطرات لاحق، متحد ہونا ہو گا: صدر، وزیراعظم
  • عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا، صدر آصف زرداری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
  • صدر مملکت کی پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد
  • مریم نواز کا چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم
  • مریم نواز کا چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم