سٹی42: عید الفطر کا تیسرا روز شہر لاہور میں مزدوروں کے لیے خوشی کی بجائے اداسی لے کر آیا۔ عید کے روز بھی سینکڑوں مزدور روزی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں وہ اپنی عید کی خوشیاں اپنے گھروں میں گزارنے کے بجائے شہر کی سڑکوں پر گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ عید کے دن اپنے گھروں کو جا سکیں۔ ان کی آنکھوں میں اداسی اور چہروں پر تھکن نمایاں تھی۔

 اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

اُن کا کہنا ہے کہ گھر جانے کے لیے پیسے نہیں تھے، اسی لیے عید پر اپنے بچوں کے ساتھ نہیں جا سکا۔عید تو وہی ہوتی ہے جو اپنے پیاروں کے ساتھ منائی جائے لیکن ہمارے لیے عید کا اصل مفہوم صرف کام اور روزی کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔


 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

گجرات: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، 17 مزدور ہلاک 

بھارتی ریاست گجرات میں پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گجرات کے ڈیسا میں پٹاخوں کی فیکٹری اور گودام میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگنے سے 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ کلکٹر مہر پٹیل کے مطابق آگ دیپک ٹریڈرز میں لگی جس سے افراتفری پھیل گئی اور فیکٹری کی سلیب گرنے سے ریسکیو آپریشن میں تعطل  پیدا ہوا،  ڈیسا میونسپلٹی کے فائر فائٹرز نے 108 ایمبولینس ٹیموں کے ساتھ جائے وقوع پر ریسکیو آپریشن کیا۔

انہوں  نے ابتدائی طور پر 6 ہلاکتوں کی اطلاع دی لیکن مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی  جب کہ  فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے کے نیچے دبے افراد کو تلاش کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بوائلر پھٹنے سے لگی, دھماکے کی شدت اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ آپریشن جاری ہے، ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عید؛ خوشیوں کا تہوار یا روایات کا بوجھ ؟
  • عوام کا عید کا تیسرا روز بھی بھرپور گزارنے کا پلان، سیرسپاٹے اور دعوتوں کا اہتمام
  • گجرات: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، 17 مزدور ہلاک 
  • زباں فہمی نمبر242عید منائیں، خوشیوں کو گلے لگائیں
  • ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ایاز صادق
  • عید کی روایات اور ماضی کے حسین رنگ کہاں کھو گئے؟
  • عید الفطر، دفاعِ وطن پر مامور جوانوں کے اہلخانہ کے جذبات سے بھرے پیغامات
  • مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں، اسلام آباد ہولیس
  • عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں: عظمیٰ بخاری