عیدالفطر عقیدت و احترام سے منائی گئی، ملکی سلامتی، خوشحالی کی دعائیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور(خصوصی نامہ نگار)ملک بھر میں عید الفطر ہجری جوش و جذبے ، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نمازِ عید کے اجتماعات جامع مساجد اور وسیع پارکوں میں ہوئے۔ لاہور کی طرح دیگر صوبوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔میٹھی عید پر شیر خرمے، کھیر، مٹھائیوں، کیک اور دیگر لوازمات سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ نماز عید کے بعد شہریوں نے عزیز و اقارب کے گھروں اور تفریحی مقامات کا رخ کیا، یوں عید کے تینوں دن شہر کے بڑے تفریحی مقامات اور عزیز و اقارب کے گھر آناجانا لگا رہا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عید کے
پڑھیں:
پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی؛ ہزاروں لوگوں نے عید سیاحتی مقامات پر منائی
پشاور:خیبر پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی جب کہ ہزاروں لوگوں نے عید الفطر سیاحتی مقامات پر منائی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں گزشتہ شب بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت بھی گر گیا جب کہ بالائی علاقوں میں سردی ایک بار پھر ٹھہر گئی۔
سیاحوں کی عید
دوسری جانب عید الفطر کے موقع پر سیاحوں نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈالے اور اپنی خوشیاں دوبالا کیں۔ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید کے تینوں دن 95 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ۔ 42 ہزار 111 سیاحوں نے ناران اور 28 ہزار نے گلیات میں عید منائی۔
اسی طرح 16 ہزار 400 سیاحوں نے کمراٹ، 8 ہزار 483 نے کالاش کی سیر کی۔