بسام سلطان :عید الفطر کے موقع پر شہر لاہور میں شاندارصفائی کے انتظامات،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نےمختلف علاقوں کے دورے کیے۔

 تفصیلات کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بھی مختلف علاقوں کے دورے کیے،ملک بلال ذوالفقار اور بابر صاحب دین کی سینٹری ہیروز سے ملاقات کی عیدی اورمٹھائی تقسیم کی۔

ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران عید کے روز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں،1500سے زائد عید گاہوں اور جامع مساجد پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے،عید گاہ جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاو اور چونے لگا کر سجایا گیا،268سے زائد قبرستانوں کے گرد بھی خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی۔

کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی

  ملک بلال ذوالفقار کھوکھر  نے کہا کہ شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات مہیا کر رہے ہیں،عیدالفطر پر 15 ہزار ورکرز، 1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں تعینات کیے ہیں۔

 بابر صاحب دین نے بتایا کہ عید صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی سینٹرل کنٹرول روم میں کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خصوصی عید مبارک

پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔

عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جو رمضان کے پورے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کے صلے میں عطا کیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر ملت اسلامیہ میں اجتماعیت اور یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے اور آج بحیثیت قوم ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس نادار لوگوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ایسا کرکے ہم نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں بلکہ اللہ تعالی کی رضابھی حاصل کرسکتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معاشرے کے تمام مخیر حضرات اپنے آس پاس ناداروں اور ضرورت مندوں کا بھر پور خیا ل رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ جس طرح روزہ ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اسی طرح عید الفطر ہمیں دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عید الفطرکا ایک اہم پیغام باہمی محبت و اخوت اور اتحاد کا بھی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز میں امن و سلامتی اور قومی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسزکے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شیخوپورہ میں پہلے اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے: عظمیٰ بخاری
  • بے لگام سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے پیکا ایکٹ بہترین ،دہشتگردی کا واحد حل آپریشن ہے، رانا ثنا اللہ
  • لاہور: عید الفطر کے دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کا خدشہ، اڈیالہ جیل کے اطراف کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
  • اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،نماز ِعید کے روح پرور اجتماعات ، امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خصوصی عید مبارک
  • عید کے دنوں کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا، آئی جی اسلام آباد