2025-04-16@23:10:09 GMT
تلاش کی گنتی: 779
«سروسز ہسپتال»:
راولپنڈی اورجہلم میں آندھی، طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں طوفانی بارش کے دوران دیواریں گرنے کے تین واقعات میں دوافراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے۔ نواحی علاقے محلہ شہیداں میں لوڈرگاڑی پرڈیرے کی دیوارگر گئی جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جاں بحق،چار زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ دیوار گرنے کا دوسرا واقعہ پڑی درویزہ میں پیش آیا جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں، نواحی علاقہ سہالہ میں دیوار گرنے کے تیسرے واقعہ میں ایک بچہ اورنوجوان شدید زخمی ہوئے۔ راولپنڈی کے...
بغداد: عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید ریت کے طوفان نے زندگی مفلوج کر دی، 3,700 سے زائد افراد کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتالوں میں داخل کرایا گیا، جب کہ بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے۔ عراقی وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت بغداد میں 1,014 افراد، جب کہ المُثنّی صوبے میں 874 مریض رجسٹر ہوئے۔ ترجمان سیف البدَر کے مطابق زیادہ تر مریضوں کو گردوغبار کے باعث سانس کی تکالیف کا سامنا ہوا، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ویل چیئر پر موجود افراد کو سڑک عبور کرانے میں مدد دی، جبکہ شہری ماسک پہن کر سنسان سڑکوں پر چلتے نظر آئے۔ ہوا میں گرد اتنی شدید تھی کہ...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6 اپریل کو گروگرام شہر کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔خاتون نے 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا...
—اسکرین گریب اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیفپاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کی تقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقد ہوئی۔ ...
بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔ پاک بحریہ، بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل...
بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6 اپریل کو گروگرام شہر کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔ خاتون نے 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے پولیس...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ نے بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ نئے بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں، جن کا مقصد مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ مقامی افراد کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی...
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاک بحریہ نے ساحلی پٹی کے عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ، اورماڑہ میں ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نوتعمیر شدہ بلاک جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو (ICU)، گائنی یونٹ، شعب اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو (NICU) شامل ہیں۔ اس بلاک کا قیام علاقے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب...
GURGAON: بھارت کے شہر گڑگاؤں میں ایک نجی اسپتال میں بیماری کی حالت میں داخل ایئرہوسٹس کو وینٹی لیٹر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کردی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں یہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا تھا تاہم 13 اپریل کو اس وقت پتا چلا جب متاثرہ خاتون اسپتال سے گھر منتقل ہوئی اور اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے حوالے سے آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی...
لاہور: پشاور سے علاج کے لیے بیٹے کے ساتھ شوکت خانم اسپتال ے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں اور پولیس نے گم شدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ لاہور کی ستوکتلہ پولیس نے شوکت خاتم اسپتال سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون کے بیٹے کی درخواست پر اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 57 سالہ نجمہ بی بی گزشتہ روز بیٹے محمد رضا کے ساتھ شوکت خانم اسپتال آئی جہاں رضا دوا لینے کے لیے گئے اور تھوڑی دیر بعد واپس لوٹا تو اپنی والدہ کو غائب پایا۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو سڑک کنارے اکیلی چلتی ہوئی...
عراق میں آنے والے ریت کے طوفان کے باعث ہزاروں افراد اسپتال میں داخل ہوگئے۔مٹی کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریت کا طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا .جس کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی عراق کے صوبہ متھنہ کے اسپتالوں میں 700 ایسے مریض آئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی. صوبہ نجف میں 250 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیوانیہ کے اسپتالوں میں 322 مریضوں بشمول بچوں کو اسپتال...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پی این ایس درمان جہ، اورماڑہ میں جدید بلاک کا افتتاح کر دیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نئے بلاک کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا۔نئے تعمیر شدہ بلاک میں جدید طرز کا آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈپینڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو، گائنی کمپلیکس، بچوں کا شعبہ اور نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت یونٹ (NICU) شامل ہیں، جو خطے میں صحت کی سہولیات کو نئے معیار تک لے جانے کی علامت ہیں۔ ویوو اور ایس او ایس چلڈرنز ویلجز پاکستان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام HODsکو اپنے ڈیپارٹمنٹس میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں کی آسانی کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاؤنٹر و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم...
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جاری وحشیانہ کارروائیوں کو فوراً روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان اور دو ریاستی حل کی حمایت کے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔پاکستان نے غزہ میں بیپٹسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یپٹسٹ اسپتال پر حملہ طبی مراکز کو نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسپتال پر اسرائیلی حملہ انسانی حقوق کے قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اسرائیل نے بیپٹسٹ اسپتال پر حملہ پام سنڈے کو کیا جو مسیحیوں کے لیے مقدس دن ہے. حملے سے اسرائیل کی مذہبی تقدس اور شہری زندگیوں کے حوالے سے واضح بے حسی کا اظہار ہوتا ہے۔شفقت علی خان نے...
لاہور کے علاقے مصظفی ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہوش نامی خاتون کو اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفی ٹاون میں درج کروایا تھا۔ خاتون 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں دفعہ 302 شامل کرلی۔ حکام نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار پام سنڈے کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث خواتین اور بچوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو اپنے شعبوں میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں کی آسانی کےلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاو نٹر و دیگر شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ...
کراچی: شہرقائد میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دونوں حادثات سائٹ بی تھانے کی حدود میں پیش آئے۔ پہلا حادثہ شیر شاہ گلبائی کے قریب شیل پمپ کے پاس پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک (نمبر ٹی بی اے) نے سڑک عبور کرتی ہوئی 58 سالہ راہ گیر خاتون غلام سکینہ زوجہ غلام کو کچل دیا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت کرلی گئی۔ غلام سکینہ کا تعلق جمن شاہ لیاری سے تھا اور وہ اسپتال سے گھر واپس جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی...
— فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ کے بپٹسٹ اسپتال پر بم باری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں طبی سہولتوں کو نشانہ بنانے کے مسلسل عمل کا حصّہ ہے، اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے مظالم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ: اسپتال پر اسرائیلی میزائل حملہاسرائیل افواج کی جانب سے غزہ میں الاھلہ عرب اسپتال پر 2 میزائل داغے گئے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، غزہ کا نظام صحت مفلوج...
ویب ڈیسک:پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار "پام سنڈے" کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے، ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے...
سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرکاٹرینوں کےبعدریلوےہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوےکے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا،وزیرریلوےحنیف عباسی کی جانب سےاعلی ٰسطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔ لاہور کیرن ہسپتال اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا،نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی، خواہشمندا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے...
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے طبی سہولیات مہیا کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی کڑی ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ حملہ مسیحیوں کے مقدس مذہبی دن پام سنڈے کو کیا گیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل کس طرح مذہبی مقدسات اور عام شہریوں کی زندگیوں کے خلاف اقدامات کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی شہری بھی غزہ میں جنگ بندی کے حامی، انوکھے طریقے سے احتجاج پاکستان فی الفور اسرائیلی مظالم بند کئے جانے...
حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچوں میں مٹھائی تقسیم کرکے فرار ہوا، 6 بچوں کی طبیعت خراب ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں متاثرہ بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نہ ایم ایس ہے اور نہ ہی علاج معالجہ کی سہولتیں ہیں۔ Post Views: 1
بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ...
کرکے کے علاقے میٹھاخیل میں گاڑیوں میں تصادم میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے اس واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ (اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے) آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپتال حادثہ زخمی کرک میٹھاخیل
حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے،...
اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا، سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کی ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی۔ واضح رہے فلسطینی صدر نے فرانسیسی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے غزہ جنگ بندی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فوری ترسیل پر زور دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بربریت کی انتہا کر دی، شدید بمباری سے 6 بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال ہسپتال کو بھی تباہ کر دیا، سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کی ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی۔ واضح رہے فلسطینی صدر محمود عباس نے فرانسیسی...
کراچی: لانڈھی مرتضٰی چورنگی کے قریب فاروقی قبرستان کے پاس واقع برف کے کارخانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کارخانے کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جناح اسپتال منتقل کرتے ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار شدید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تاحال تمام متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم تمام افراد کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا...
غاصب صیہونی رژیم نے غزہ پر جارحیت کے دوران اب تک دسیوں اسپتالوں اور طبی مراکز کو فضول بہانوں سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے جس کے بارے میں تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اس کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی، قومی صفایا اور انہیں جبری جلاوطن پر مجبور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اس میں اسپتالوں اور طبی مراکز کو بھی وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دراصل اکتوبر 2023ء سے ہی غزہ کے اسپتال اور طبی مراکز صیہونی بربریت کا نشانہ بنتے آئے ہیں۔ غاصب صیہونی رژیم مختلف قسم کے فضول بہانوں سے غزہ کے طبی مراکز پر بمباری کرتی آئی ہے جبکہ آزاد ذرائع اور انسانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اپریل 2025ء) اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے غزہ کے الاہلی ہسپتال کے غیر فعال ہونے کے بعد شہر میں طبی خدمات کے باقی ماندہ جزوی فعال مراکز پر بوجھ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے طبی مراکز کو جنگ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے اس حملے میں الاہلی ہسپتال کی فارمیسی سمیت متعدد عمارتوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ حملے میں ایک بچے کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جسے سر پر چوٹ آئی تھی۔ Tweet URL 'ڈبلیو ایچ او' نے بتایا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے متقاضی...
ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
افغان صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں ایک مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا آس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھاکے کے بعد افراتفری مچ گئی۔ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 1 شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طالبان حکام نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ دھماکا مسجد میں نصب ڈیوائس میں ہوا۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم...
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6سگے بھائیوں سمیت مزید 37فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ سٹی (سب نیوز)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ حملوں میں 6 سگے بھائیوں سمیت کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اسپتالوں، بچوں اور امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو غزہ کے علاقے دیر البلح میں خوراک تقسیم کرنے والے 6 سگے بھائیوں کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ شہدا کی عمریں 10 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔شہدا کے والد زکی ابو مہدی نے بتایا کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی غریبوں کی مدد کر رہے تھے اور ان...
ہاؤس آفیسرز کا کہنا تھا کہ 5 سالہ تعلیم کے بعد انہیں 30 سے 45 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے، جبکہ دیگر سرکاری اسپتالوں میں 70 ہزار تک تنخواہیں ہیں، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سرکاری عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین ہاؤس آفیسرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہاؤس آفیسرز کا کہنا تھا کہ 5 سالہ تعلیم کے بعد انہیں 30 سے 45 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے، جبکہ...
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلیے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرلیا۔ کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین ہاؤس آفیسرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ہاؤس آفیسرز کا کہنا تھا کہ 5 سالہ تعلیم کے بعد انہیں 30 سے 45 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جب کہ دیگر سرکاری اسپتالوں میں 70 ہزار تک تنخواہیں ہیں۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا...
پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ و گلوکارہ نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز درانی نے والدہ کی نجی زندگی سے متعلق بات کی ہے۔حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی اور دوران انٹرویو والدہ کی زندگی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ 9 سال کی عمر سے اسٹار تھیں، انہوں نے بہت زیادہ شہرت اور مداحوں کی محبت دیکھی مگر وہ گھر میں ایک عام ماں کی طرح ہوتی تھیں۔نازیہ اعجاز نے کہا کہ والدہ نے ہمیشہ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا اور کھلایا اور ہمارے سب ناز نخرے بھی اٹھائے، بڑی بہن ظِلّ ہما کی شادی کے بعد والدہ نے ہم 3 چھوٹی بہنوں کو بورڈنگ اسکول میں ڈال دیا تھا۔انہوں نے انکشاف...
غزہ سٹی — غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ حملوں میں 6 سگے بھائیوں سمیت کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ اسپتالوں، بچوں اور امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اتوار کو غزہ کے علاقے دیر البلح میں خوراک تقسیم کرنے والے 6 سگے بھائیوں کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ شہداء کی عمریں 10 سے 34 سال کے درمیان تھیں۔ شہداء کے والد زکی ابو مہدی نے بتایا کہ ان کے بیٹے جنگ کے آغاز سے ہی غریبوں کی مدد کر رہے تھے اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے بھی تصدیق کی کہ ایک فلسطینی...
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
غزہ شہر میں واقع الاہلی اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی شدید بمباری نے اسپتال کے آکسیجن اسٹیشن، سرجری یونٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اسپتال اب مکمل طور پر سروس سے باہر ہو چکا ہے۔ الجزیرہ کے نمائندے ہانی محمود کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی شہریوں کو پہلے سے خبردار کیا تھا کہ وہ شدید دھماکوں کی آوازیں سنیں گے۔ اس وارننگ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد الاہلی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بمباری کے دوران اسپتال میں موجود مریضوں اور طبی عملے کو مختصر وقت میں نکالنے کا حکم دیا گیا۔ کئی مریض جو طبی آلات سے منسلک تھے، انہیں...
اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم GAZA CITY, GAZA - APRIL 13: Flames rise after the Israeli army launches an airstrike on the Al-Ahli Baptist Hospital in the Gaza Strip on April 13, 2025. The hospital's reception and emergency room building was targeted with 2 missiles and completely destroyed the area. (Photo by Hamza Z. H. Qraiqea/Anadolu via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر بمباری کی جس سے اسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال اہلی اسپتال پر حملہ کیا ہے اور مریضوں سمیت اسپتال میں پناہ لیے ہوئے...
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بچوں کے دل اور گردے کے علاج میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے "مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” کا افتتاح کر دیا ہے، جو پاکستان کا پہلا سرکاری سطح پر بچوں کا جدید ترین طبی مرکز بن گیا ہے۔ ایس آئی یوٹی کے زیرانتظام یہ نیا اسپتال مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے اور اس کی تعمیر میں معروف مخیر شخصیت بشیر داؤد کے خاندان نے 7 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی مزید فنڈنگ متوقع ہے تاکہ اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کراچی میں قائم...
کراچی:سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بچوں کے دل اور گردے کے علاج میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے “مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” کا افتتاح کر دیا ہے، جو پاکستان کا پہلا سرکاری سطح پر بچوں کا جدید ترین طبی مرکز بن گیا ہے۔ ایس آئی یوٹی کے زیرانتظام یہ نیا اسپتال مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے اور اس کی تعمیر میں معروف مخیر شخصیت بشیر داؤد کے خاندان نے 7 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی مزید فنڈنگ متوقع ہے تاکہ اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کراچی میں قائم 14 منزلوں پر مشتمل اس جدید...
ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں سیپٹک جھٹکے سے بگڑنے والے سالمونیلا ٹائیفی سے ہونے والے میعادی بخار کا شکار 2 سالہ پاکستانی بچے کو زندگی بچانے والے علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر آنہوئی پراونشل چلڈرن ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ بچے کو مسلسل تیز بخار کے باعث21 مارچ کو ہسپتال داخل کرایا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹوں میں سی ری ایکٹو پروٹین کی خطرناک حد تک بلند مقدار سامنے آئی جو کہ اہم انفیکشن کی علامت ہے۔ ہسپتال کے ہیماٹولوجی اور آنکولوجی شعبے کے ایسوسی ایٹ چیف فزیشن وانگ چھینگ جن نے کہا کہ غیر مستحکم علامات اور بخار میں مسلسل رونے کے باعث بچے کی حالت نازک تھی۔ اس کے والدین انتہائی پریشان...
لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکار وں نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مریض نے ڈاکٹرز سے تلخ کلامی پر اپنے بھائی اور پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کو اسپتال بلایا، سب انسپکٹر پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سب انسپکٹر کے ساتھ تین پولیس اور تین سادہ لباس اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو کمروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیچ بچاؤ کرانے پر طبی عملے کو بھی پھینٹی لگائی۔ واقعے پر ڈاکٹرز نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میو اسپتال لاہور میں ایڈز کے مریضوں کو الگ رکھنے کے بجائے جنرل وارڈ میں داخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ملتان میں ایڈز کے مریض کے ڈائیلاسز کے دوران غفلت سے مزید لوگوں کو ایڈز لاحق ہوگئی تھی، محکمہ صحت نے اس واقعے سے سبق نہیں سیکھا اور میو اسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ داخل کردیا جس سے عام مریض اور ان کے لواحقین خوف اورتشویش میں مبتلا ہوگئے۔ ایڈز کے تینوں مریضوں کے بیڈ ز پر ایچ آئی وی مریض لکھ کر لگادیا گیا ہے جبکہ وارڈ کا وہی اسٹاف ایڈز کے مریضوں کو...
ڈاکٹر عاصم کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید فزیوتھراپی کا مشورہ دیا ہے، اس سے قبل صدر مملکت 10 روز سے زائد نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں، انہیں عید کی رات نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر مملکت کو کورونا رپورٹ منفی آنے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔ ڈاکٹر عاصم کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید فزیوتھراپی کا مشورہ دیا ہے، اس سے قبل صدر مملکت 10 روز سے زائد نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے ہیں، انہیں عید کی رات نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ ذاتی معالج کے مطابق ٹیسٹ سے ثابت ہوا...
—فائل فوٹو ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچے کے جاں بحق ہونے پر ورثاء مشتعل ہو گئے۔ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچہ احمد ہلایو دم توڑ گیا، جس پر اہلِ خانہ نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ سوال اسپتال کراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کا انتقال، اہلِخانہ کا احتجاجکراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کے سول اسپتال میں انتقال کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے نے علاج کے دوران غفلت برتی، بچے کو غلط انجکشن لگایا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یامین شاہ کا کہنا ہے کہ الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب،ہسپتال سے گھر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ آصف زرداری گزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی...
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کئی روز تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد روبصحت ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے تاہم انہیں مزید فزیو تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر آصف زرداری...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے صدر مملکت کو عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر مملکت 10 دن سے زائد ہسپتال میں...
فائل فوٹو۔ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہے۔
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ "جنگ " کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ،...
سٹی42: کراچی سے یہ بریکنگ نیوز آ رہی ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری روبصحت ہو گئے ہیں۔ انہیں آج ہی ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ صدر آصٖ علی زرداری کے ذاتئی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اس ؟خبر کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کرورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت کووڈ 19 کا ویرئینٹ...
اسٹیج اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیج اداکارہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور علاج جاری ہے۔ واقعہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں اسٹیج اداکارہ سے 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان پارٹی کیلئے ڈیرے پر لے کر گئے اور نشہ آور جوس پلاکر زیادتی کی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ کو پارٹی کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور حالت خراب ہونے پر ریسکیو ٹیم نے خاتون اسپتال منتقل کیا ہے۔ اسپتال میں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے اور ڈاکٹرز نے معائنے...
الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے مختلف علاقوں کو تنہا کرنے اور ایک 'بفر زون' قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پٹی میں صرف فوجی حملے ہی نہیں بلکہ طبی دباؤ بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس سے فلسطینی عوام دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہوں گے۔ ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت...
چین کے صوبے ہیبائی میں واقع نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی میڈیاکے مطابق شمالی چین کے صوبے ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے خوفناک حادثے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ آتشزدگی کے فوراً بعد نرسنگ ہوم میں ضعیف افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے اور سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ نرسنگ ہوم کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آگ منگل کو چینگدے شہر کی لانگہوا کاؤنٹی میں واقع عمارت میں رات 9 بجے لگی، جس میں کل 39 بزرگ مقیم تھے، رات 11 بجے کے قریب آگ پر...
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہو رہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنارہی اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں جبکہ مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور اداروں کیخلاف مہم جوئی کیلئے استعمال کررہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہسپتالوں کے دوروں سے بہتری آئی ہے،مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا،کسی ایک مریض یا انکے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور مفت تمام قسم کے ٹیسٹ...
وادی نیلم (نیوزڈیسک) نواحی علاقہ لوات تھانہ کی حدود میں فیکٹری میں کچھ مزدور بوجہ گیس سلنڈر کے جلائے جانے اور جنریٹر کے چلنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 نے موقع پر پہنچ کر ایس ایچ او تھانہ پولیس لوات معہ نفری مزدوروں کو اپنی گاڑی میں ڈال کر DHQ ہسپتال آٹھمقام بروقت پہنچانے میں کامیاب بے ہوش مزدوروں کو فورا ہسپتال پہنچائے جانے کی وجہ سے بروقت طبی امداد دی گئی۔ مزدوروں میں زین ولد عارف شاہ جھاگ۔ نوید ولد نعمت شاہ۔عور سیداں، شفاقت شاہ ولدنسیم شاہ ساکنہ جھاگ عور سیداں شامل تھے۔

سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ، گندم کی نقل و حمل کی اجازت، مریم نواز کا سروسز ہسپتال دورہ
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے صوبہ سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی۔ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے لئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان کی رہائش گاہ گئیں اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان اور اہل خانہ سے والدہ مرحومہ کے انتقال...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور مریضوں کی جانب سے شکایت نہ کرنے پر انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی مفاد میں بہترین فیصلوں سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازدفتر سے واپسی پر اچانک سروسز اسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں کو دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے علاج کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کرنے کے بعد اسپتال کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں سے بات چیت...
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی حملے کی مذمتوزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت...
شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واقع شہناز اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنجال گوٹھ میں اپنی پولیو ورکر بہن کو شہناز اسپتال کے پوائںٹ پر چھوڑنے کیلیے آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔ اس حوالے ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنتعی ایریا پولیس شفیق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 32 سالہ قیصر کے نام سے کی گئی جو کہ جنجال گوٹھ شہناز اسپتال سے کچھ فاصلے پر ڈبل روڈ کے قریب قائم ایک عمارت میں پولیو...
اورنگی زیڈ ایم سی پارک کے قریب مقابلے میں پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ مومن آباد پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن زیڈ ایم سی پارک کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کامران ولد کمال کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد اور سپرہائی وے پر ٹریفک حادثات میں ڈھائی سالہ بچے سمیت مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالونی اسٹاپ کے قریب ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی جبکہ سپر ہائی وے پر مزدا کی ٹکر سے ڈھائی سال کا بچہ فرحان اور کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ کورنگی ویٹا چورنگی میں ٹرالے کی زد میں آنے والے نوجوان کا بھیجا اور دیگر جسمانی اعضا سڑک پر چپک گئے تھے جنہیں شہریوں نے تھیلے میں جمع کیا۔ مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 41 سالہ عدنان...
سروسز ہسپتال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال سے خوش ہو کر جا رہی ہوں، میو اور جناح ہسپتال میں جو ایکشن لیا اس سے بہت بہتری آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہاں کسی نے ادویات باہر سے خریدنے کی شکایت نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں اپنے دورے کے دوران وزیراعلی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجے کے بارے پوچھا، انہوں نے ہسپتال کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ انہوں نے ننھے مریض سے ہلکی پہلکی گفتگو کی اور خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال دریافت کیا۔ اس موقع...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سروسز اسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا کام دفتر میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں بھی گئیں، اور علاج کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سروسز اسپتال کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے ایمرجنسی میں زیرعلاج مریضوں سے بات چیت کی، جبکہ ایک ننھے مریض سے بھی ہلکی پھلکی...
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے...
سٹی42:جنرل ہسپتال میں غیرمعیاری ادویات سپلائی کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، ابرم انٹرنیشنل کمپنی کے مالک پرویز وڑائچ اور کمپنی کے 5 ڈائریکٹرز پر 9 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے اس کیس میں مجرموں کو قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ ادویات انسانی زندگی بچانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور جو لوگ انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں، وہ رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ آئل اور گھی کی قیمت میں پھر اضافہ۔کتنے کا ہو گیا؟ پریشان کن خبر عدالت نے کمپنی کو یہ وارننگ دی کہ جو بھی ادویات سپلائی کی جائیں، ان کا معیار درست ہونا چاہیے۔ سزا پانے والوں...
کراچی(آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی ہسپتال میںعلاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا اور صدر مملکت کو مزید ایک دو دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایاکہ صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی طیارہ جو ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہا پیر کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگیا تھا یہ طیارہ پاکستان ایئر فورس کا "پاکستان ون" طیارہ ہے جو وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے عید کی رات صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مقامی اسپتال میں داخل ہوئے اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری،انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے ،انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا۔ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ ہے ۔صدر آصف زرداری کو ہسپتال سے گھر منتقل نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی صدر آصف علی زرداری کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طعبیت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم کے سفر کے لئے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لئے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے...
---فائل فوٹو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتے تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ’پاکستان ون‘ وزیرِاعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدرِ مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے...
سٹی42: جنرل ہسپتال میں ملازمین کی حاضری کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے تمام ملازمین کے لیے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کے لیے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس نئے نظام کے تحت ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ خودکار طور پر مرتب ہوگا جس سے ان کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا وقت معلوم کیا جا سکے گا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں بائیو میٹرک حاضری سے تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا ممکن ہوگا جبکہ غیر حاضر ملازمین کی شناخت بھی آسان ہو گی۔ یہ فیصلہ ایم ایس جنرل ہسپتال،...
صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے سے پیر تک اسپتال سے ڈسچارج کرنے...
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے نجی اسپتال آمد پہنچ کر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے نجی اسپتال آمد پہنچ کر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔ Post Views: 1
سٹی42: کراچی کے نجی اسپتال سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے متعلق تازہ ترین اطلاع یہ آئی ہے کہ ڈاکتروں نے ان کو مزید دو دن ہسپتال میں رہنے کے لئے کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انفیکشئیس ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹروں نے صدر زرداری کا مفصل معائنہ کیا اور انہیں مزید دو دن ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ ان کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر...
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایک ہی خاندان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایک رکشے میں سوار تھے جو نہر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری...
زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم...

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی زیرتعمیر نئی عمارت کا دورہ کرکے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،ایم ایس،پروفیسرابراراشرف ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر آئی ڈیپ کی ٹیم نے صوبائی وزیر کو تازہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کرنا ہے، انسان کی صرف نیک نیتی...
مانسہرہ میں چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ پولیس کی پروٹوکول وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پولیس وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگے۔ پولیس کے مطابق چاپانی ایمبیسی کی گاڑی کے بریک فیل ہوگئے جس کے بعد وہ آگے چلنے والی پولیس وین سے ٹکرا گئی، حادثہ جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر پیش آیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم چاپانی ایمبیسی کی گاڑی میں سوارتمام افراد معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق پولیس وین حادثہ کے بعد ایس ایچ او شنکیاری سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او مانسہرہ نے زخمی...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی کراچی کے نجی اسپتال آمد ہوئی. جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ذرائع نے بتایا کہ آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق پیشرفت پر معلومات لیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کی صحت میں مزید بہتری آئی ہے.ایک دو دن میں ان کو اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی جائے...
ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سب کو حیران کرتے ہوئے عوامی مقام پر اچانک شرکت کی، حالانکہ وہ محض دو ہفتے قبل شدید نمونیہ کے باعث اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچے اور ایک خصوصی مسیحی عبادت (ماس) کے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔ پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں، اور ان کی آواز کمزور ہونے کے باوجود قدرے واضح تھی۔ ان کا آخری عوامی رابطہ 14 فروری کو ہوا تھا، جبکہ وہ 23 مارچ کو جمیلی اسپتال سے...
ویب ڈیسک:آصفہ بھٹو زرداری کی نجی ہسپتال آمد، آصفہ بھٹو نے صدر مملکت کی خیرت دیافت کی۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرعاصم سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات لیں۔ ڈاکٹرعاصم نے آصفہ بھٹو کومختلف رپورٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدرمملکت کی طبعیت میں مزید بہتری آئی ہے۔ دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ ضلع ٹانک میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چند روز تک بیرون ملک قیام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا بیرون ملک شیڈول دورہ ہے۔
آصفہ بھٹو نے کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق معلومات لیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر مملکت کی طبعیت میں مزید بہتری آئی ہے۔ مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہبازشریف کا صدر زرداری کو فون، جلد صحتیابی کی دعا دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری 10 روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری چند روز تک بیرون ملک قیام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا بیرون ملک شیڈول دورہ ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچ گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کی نجی اسپتال آمد ہوئی، جہاں انہوں نے صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات لیں، ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی صحت میں مزید بہتری آئی ہے، ایک دو روز میں صدر مملکت اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے۔
بھارتی شہر دموہ میں جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر دموہ میں نجی مشنری اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے مبینہ طور پر دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی۔ اسپتال میں ایک ماہ کے دوران 7 مریضوں کی موت نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔ این جان کیم نامی شخص نے مشہور برطانوی ڈاکٹر کی نتقل کرتے ہوئے کرسچن مشنری اسپتال میں ملازمت اختیار کی اور دعویٰ کیا کہ وہ ماہر امراض قلب ہے اس کے بعد مریضوں کی دل کی سرجری کی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گئے۔ تفتیش کے بعد علم ہوا کہ ملزم کا اصلی نام...
وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کینٹ کے شہریوں کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کلثوم نواز ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہڑ چوک میں واقع پرانے جی ٹی ایس کے اڈے کی جگہ پر راولپنڈی کینٹ کے دل میں واقع 36 کنال زمین پر تیس سو بیڈ پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میگا پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز رواں برس میں کیا جائے گا جبکہ پبلک...