صدر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے نجی اسپتال آمد پہنچ کر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر زرداری کا کرونا ٹیسٹ منفی، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے صدر مملکت کو عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر مملکت 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔