لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور کے علاقے مصظفی ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔
رپورٹ کے مطابق مہوش نامی خاتون کو اس کے شوہر، دیور اور دیورانی نے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، خاتون نے واقعہ کا مقدمہ اپنی مدعیت میں تھانہ مصطفی ٹاون میں درج کروایا تھا۔
خاتون 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، لاہور پولیس نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ میں دفعہ 302 شامل کرلی۔
حکام نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پرائیوٹ اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ایک پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل نے چوتھی جماعت کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش کی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ گھناؤنی مبینہ کوشش ضلع کوٹ ادو کے علاقےدائرہ دین پناہ میں کی گئی۔
دین پناہ جینڈر کرائمز سرکل کی انچارج سب انسپکٹر سعیدہ خالق نے کہا کہ طالب علم کی والدہ کی شکایت پر اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسکول پرنسپل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایف آئی آر دائرہ دین پناہ پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوتھی جماعت کی 9 سالہ طالبہ کو اسکول کے پرنسپل نے اپنے دفتر میں بلا کر جنسی زیادتی کی کوشش کی۔