صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام HODsکو اپنے ڈیپارٹمنٹس میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مریضوں کی آسانی کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاؤنٹر و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔(جاری ہے)
ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طورپرحل کیاجائے۔روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی
پڑھیں:
وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے ،احسن اقبال
پسرور(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے دورے بیلاروس کے اچھے نتائج آئیں گے۔ جو معاہدے ہوئے ہیں اس سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گے۔احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہے اور انہوں نے ساٹھ ارب روپے کا غبن کیا ہے۔