2025-04-15@05:54:41 GMT
تلاش کی گنتی: 63
«راولپنڈی پولیس کی موثر»:
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرملکی فاسٹ فوڈ چینز ’کے ایف سی‘ کی برانچز پر حملے کیے جا رہے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی میں ایسے ہی ایک حملے کے بعد کے ایف سی کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر آج ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے راولپنڈی میں موجود ’کے ایف سی‘ کی برانچ پر چند لوگوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو ہاتھ میں بیس بال کا ڈنڈا اٹھائے اور بازؤں پر فلسطینی پرچم باندھے دیکھا گیا۔ حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور گالیاں دیتے رہے۔ حملے کے...
راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو پولیس نے راولپنڈی سے حراست میں لے لیا ۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نادیہ خٹک اور عمران خان کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا۔ خیال رہے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس سے قبل علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔ Post Views: 3
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا آپریشن تیز ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید اڑھائی سو افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تین سو سے زائد افغان باشندے پوٹھوہار ڈویژن سے تحویل میں لیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن سے اڑھائی سو اور راول ڈویژن سے تقریباً پونے دو سو افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام تحویل میں لیے گئے افراد کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیمپ منتقل کیے گئے افغان شہریوں...
راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کی بازیابی کے لیے صوابی میں آپریشن کے دوران زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہو گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کو صوابی میں پولیس آپریشن کر کے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں مغوی عباس علی گزشتہ ماہ 4 تاریخ کو اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ افطاری کا بتا کر گیا جو واپس نہیں آیا تھا۔ فیملی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیاراولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے...
فوٹو: اے ایف پی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف راولپنڈی میں بھی کارروائی تیز کردی گئی، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا، واپس جانے والوں کے لیےخوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر قمر نامی شہری کی شکایت پر پولیس ٹیم نے ڈھوک گڑھالہ میں مسماتہ یاسمین عالم کے گھر پر چھان بین کے لیے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس سب انسپکٹر ندیم نے موقع پر موجود ملزمان سے دریافت کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں کو جمع ہونے کی دعوت دی۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان افراد میں حسن عباس اور سلیم نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی...
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور آن لائن بینکنگ سے رقم ٹراسفر کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار سے سنگین واردات کی، ملزمان دکاندار کو اغوا کرکے حبس بیجا میں رکھ کر کرنٹ لگا کے تشدد کیا اور آن لائن بینکنگ ایپ سے بھی رقم ٹرانسفر کی۔ واقعہ سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا نوٹس پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کا نام محمد سلیم جبکہ تعلق آزاد کشمیر کے علاقے لیپا سے ہے اور وہ صادق آباد میں رہائش پذیر تھا جہاں...
اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر یقینی ہو گئی ہے۔ عدالت نے...
راولپنڈی: اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی سے گرفتار پی ٹی آئی کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں 29 مقدمات میں گرفتار کارکن اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی نامزد ہیں، جس کے لیے اسلام آباد کے 8 تھانوں کی پولیس ان کارکنوں کی گرفتاری لینے عدالت پہنچ گئی ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں حوالگی و گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن پولیس نے ان 59 کارکنوں کو 29 کیسز میں گرفتار کر رکھا ہے اور نئی درخواستیں دائر کیے جانے کے بعد اب ضمانتوں کی منظوری کے باوجود ان کارکنوں کی رہائی عید کے بعد تک غیر...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ
علامتی تصویر۔ راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں پڑوسی نے ہمسایے پر آرا مشین سے حملے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو آرا مشین سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ فیملی نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو تحریری درخواست دی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ملزم ذاکر خان نے مستری کے ہمراہ حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے درخواست وصول کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔...
راولپنڈی کے علاقے میں واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم عمر نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا، حکام نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے مئی 2023 میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مختلف مقدمات میں بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ۔سی پی او نے کہا کہ خصوصی سیل پاکستان سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے 6 ماہ سے کام کر رہا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت...
راولپنڈی، پولیس کا مقابلے میں 13سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعوی، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں سلمان نامی 13 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام عائد کر دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے سلمان کو 25 فروری کی صبح 3بجے گھر سے گرفتار کیا تھا اور بعد میں اسے جعلی مقابلے میں قتل کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے زیور بھی اٹھا لیا تھا۔اہل خانہ کا موقف ہے کہ سلمان...
اولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، ہلاک ڈاکوں نے چند روز قبل شہری کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 مبینہ ملزمان ہلاک ہوگے، ملزمان کا فائر کانسٹیبل وسیم عباس کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت سلمان اور خلیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے برآمد موٹر سائیکل کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا، ملزمان نے...
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے9 مئی کے مظاہروں کے دوران اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرائو جلائو اور پولیس افسروں و اہلکاروں پر حملوں کے11 الگ الگ مقدمات کی سماعت مکمل چالان پیش نہ ہونے کے باعث15 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے بیشتر مقدمات میں مکمل چالان پیش نہ کئے جا سکے جس پر عدالت ملزموں میں چالان کی نقول تقسیم نہ کر سکی۔ عدالت نے حاضری کے بعد سماعت15 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر چالان کی مکمل کاپیاں اور ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے۔
راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی، اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے، دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
—فائل فوٹو پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتارڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے سینکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں، پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال صوبے بھر میں 12 ہزار 525 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ہزار 866 مقدمات درج کیے گئے۔
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ...
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے...
راولپنڈی: خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مارا، جس میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی جب کہ کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ اشتہاریوں کے ساتھ مزاحمت میں اہل کار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس دہرے قتل کے خطرناک اشتہاری ملزمان کا تعاقب کررہی ہے۔ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد بھاری نفری کو...
راولپنڈی: پولیس نے آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والے ایک سپلائر کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ ملزم سوشل میڈیا پر ایک پیج بنا کر اندرون و بیرون ملک پتنگیں بیچ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پتنگ بازی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
—فائل فوٹو پولیس نے راولپنڈی میں آن لائن پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 1 سپلائر کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں بر آمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگ بیچنے کے لیے سوشل میڈیا پر پیج بنا رکھا تھا۔
راولپنڈی: صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان حمید کے نام سے ہوئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر بیرونی پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے...
راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم میں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گی، بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر میاں بیوی کی پلانٹیڈ نکلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل کی جانے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقرا سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گی۔ اس پر پولیس نے بچی کے والد ٹنا اللّٰہ جسکا تعلق منڈی بہاوالدین کی...
راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادا روڈ ظفر کالونی سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاش کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے ہیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول شخص کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا جبکہ گلے میں بھی پھندے کے شواہد ہیں، مقتول کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے لاش سادا روڈ پھینکی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد چھپانے کے لیے لاش کو آگ لگائی گئی، تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
راولپنڈی: ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔ اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی...
راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے پاکستان باالخصوص راولپنڈی ، اسلام آباد میں موجود افغان شہریوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کے آپریشن کے دوران اب تک راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کردیاجبکہ دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ۔۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان سے نہ جانیوالے افغانیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افغانوں...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں غیرت کے نام پر17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو مبینہ قتل کرکے نعش دفنانے کی اطلاعات پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈی ایف سی کی جانب سے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران سید اڈہ پہنچا تو ذرائع سے اطلاع ملی کہ 17 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی ، جس کا گھر میں پتہ چلا تو والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے۔ سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گئی جس کو وہ گھر...
راولپنڈی تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش دفنانے کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے ایک مزید ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وجاہت نامی ملزم مزکورہ گھر جہاں لڑکی رہاہش پزیر تھی، وہاں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے آیا، جایا کرتا تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جایے گا۔ مقتولہ کا بہنوئی ،اسکی ماں اور ہمشیرہ سمیت پڑوسی پہلے ہی گرفتار اور چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہیں۔ گرفتار کیے گیے تیسرے مرد ملزم وجاہت کا ریمانڈ حاصل کرکے پولیس تینوں مرد ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی لے جائے گی، مقتولہ کے ڈی...
راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش میں 2 افراد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹائیگر کی کھال راولپنڈی سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ جنگلی حیات کی کھال بذریعہ ٹرین تھرمو پول کاٹن میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر کھال کی جانچ کروائی، ملزمان جنگلی جانور کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کر سکے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل شہزاد اور محمد صفدر کو ریلوے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
راولپنڈی، بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی سالی قتل کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس ) تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اہل خانہ بھی تشدد سے پیچھے نہ رہے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔ جرم چھپانے کے لیے موت کو طبی ظاہر کر کے نعش کو اچانک دفنا بھی دیا، معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں 22 سال کی لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی کو زہر دے کر قتل کیا گیا اور طبعی موت بتا کر تدفین کی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ملزم گلفراز اور اس...
راولپنڈی کے علاقے نتھہ چھتر میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی کے بعد معاملہ کھل گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق لڑکی کو اس کے بہنوئی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اُسے زہر دے کر قتل کیا گیا اور موت کو طبی بتا کر تدفین کردی گئی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی، سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی۔حکام کے مطابق پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیا، جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔پولیس نے لڑکی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس کی مدعیت...
کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرکے دونوں کے اہل خانہ کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ روات پولیس کو ایریا کی سیکیورٹی نے فون پر لڑکی کی چھلانگ لگانے کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ اس دوران اس کا دوست بھی ناشتہ لے کر پہنچ گیا۔ تھانہ روات کی پولیس چوکی پوش ایریا فیز سیون میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، 19 سالہ مسمات ردا نوروز دختر علی اکبر دو دن قبل کراچی سے اپنے دوست محمد حسن ولد محمد اسلم کے ساتھ راولپنڈی فیز سیون میں آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا...
راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
راولپنڈی پولیس نے24گھنٹوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں27ملزمان گرفتار کیے۔ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چرانے والے2ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار، 7موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 15 ہزار روپے برآمدہوئے۔پتنگ سپلائر گرفتار،3000پتنگیں 20 ڈوریں برآمد، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان گرفتار، 4منشیا ت فروش جبکہ7شراب سپلائرز گرفتار، ساڑھے4کلو سے زائد چرس اور62لیٹر شراب برآمد، کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 4ملزمان گرفتارکیے گئے۔چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔
راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی سے 2ماہ قبل لاپتا ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال23نومبر سے لاپتا تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتا ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔پولیس نے کہا کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش تقریباً دو ماہ بعد پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چار سالہ ارشمان اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 نومبر 2024 کو موہڑہ گھاڑ نزد ہوشیال گیا جہاں وہ شادی کی تقریب سے لاپتہ ہوگیا تلاش کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز تقریباً دو ماہ بعد بچے کی لاش پانی کے تالاب سے ملی، لاش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے...
راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں 2803 مجرمان کو سزائیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(بیورورپورٹ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، سال 2024 میں معزز عدالتوں نے 2803 مجرمان کو سزائیں سنائیں، قتل کے مقدمات میں ملوث 73 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں 1 مجرم کو سزا سنائی گئی، ڈکیتی میں ملوث 06 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں،گزشتہ سال 185 منشیات فروشوں کو معزز عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں، منشیات فروشوں کو 20 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں ،اقدام قتل اور ضرر کے 18 مجرمان کو سزائیں جبکہ کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث 276 مجرمان کو سزائیں سنائی گئی،چوری، نقب زنی اور دیگر چوری میں ملوث 266 مجرمان...
راولپنڈی: تھانہ آرے بازار کے علاقے غازی آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی تین دن سے لاوارث کھڑی تھی، اطلاع ملتے ہر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
— فائل فوٹو راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی: پنکھا چوری کرنے کے بعد فرار کی کوشش میں چور عمارت سے گر کر ہلاککراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،چوری،ہوائی فائرنگ ،پتنگ فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 36ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی۔گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر...