راولپنڈی: پتنگ اڑانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 19 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
راولپنڈی میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس میں 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
اس کریک ڈاؤن میں گرفتار ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال صوبے بھر میں 12 ہزار 525 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ہزار 866 مقدمات درج کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریک ڈاؤن
پڑھیں:
کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون ،53 گاڑیاں ضبط
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی اور 15 ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 1,115 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، 565 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا گیا، جبکہ سڑک پر چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے سات کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیئے گئے۔ لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 279 کے تحت 17 ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں۔ ہیوی ٹریفک پر عائد وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت چھ مقدمات درج کر لئے گئے، جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعات 99 اور 113 کے تحت 15 ڈرائیوروں کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے، کریک ڈائون کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سندھ میں تمام چارجڈ پارکنگ کے خاتمے کا اعلان بھی کیاہے۔ جس کی نگرانی ٹریفک پولیس کے سیکشن افسران کررہے ہیں ۔