راولپنڈی: کزن کو قتل کرنے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے: سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سواتی صاحب ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہو گی۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم ہمیشہ شفاف انتخابات اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اغوا نہ ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی بات آگے بڑھتی ہے جس میں شخصی آزادیاں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللّٰہ۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کریں تو ایسا نہیں ہو سکتا۔