راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں پڑوسی نے ہمسایے پر آرا مشین سے حملے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو آرا مشین سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ فیملی نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو تحریری درخواست دی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ملزم ذاکر خان نے مستری کے ہمراہ حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے درخواست وصول کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

محمد عامرکا آئی پی ایل کھیلنےکی خواہش کا اظہار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

مردان (نیوز ڈیسک)فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔

میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو ہسپتال منتقل کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ
  • بنوں : دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • خضدار، مسلح افراد کا پولیس اور لیویز تھانے پر حملہ، تھانے نذر آتش
  • راولپنڈی: مسلح افراد کی الیکٹرک آرا مشین سے شہری کی گردن کاٹنے کی کوشش
  • 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
  • مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق
  • یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فضائی حملہ،11 افراد ہلاک
  • کراچی؛ کورنگی میں گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی
  • راولپنڈی: پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی، ملزم ہلاک