راولپنڈی میں گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
راولپنڈی : راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا
ویب ڈیسک: زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نو جوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔