راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش تقریباً دو ماہ بعد  پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق چار سالہ ارشمان اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 نومبر 2024 کو موہڑہ گھاڑ نزد ہوشیال گیا جہاں وہ شادی کی تقریب سے لاپتہ ہوگیا تلاش کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز تقریباً دو ماہ بعد بچے کی لاش پانی کے تالاب سے ملی، لاش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے  نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ  پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے بچے کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی۔

بچے کی فیملی نے بھی پولیس کے ساتھ مل کر ہر ممکن جگہ پر بچے کو تلاش کیا لیکن کامیابی نہ ہو سکی، تاہم اب  بچے کی نعش اس مقام کے قریب ہی تالاب سے ملی جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ شادی پر گیا تھا۔

 ابتدائی طور پر معاملہ کھیلتے ہوئے تالاب میں گر کر وفات کا لگتا ہے تاہم نعش کا پوسٹمارٹم کروایا گیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ یی سے وجہ موت کا حتمی تعین ہو سکے گا جسکی روشنی میں تفتیش جو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچے کی

پڑھیں:

کراچی؛ میٹرول سے لاپتا بچے کیسے بازیاب ہوئے؟ پولیس کا بیان جاری

کراچی:

سائٹ ایریا میٹروول سے لاپتا ہونے والے دو کمسن سگے بھائیوں کو کیماڑی سے بازیاب کرالیا گیا جو مدرسے سے وقفے کے دوران گھر میں مارپیٹ کے خوف سے بھاگ گئےتھے۔

ایس ایچ او سائٹ اے پولیس چوہدری جاوید اختر نے میٹروول سے شہری محمد اسلام کے لاپتہ ہونے والے دو بیٹوں 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دونوں بچے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو دوپہر 12 بجے لنچ بریک کے دوان دونوں بچے مدرسے سے گھر آئے اور الماری کا تالا توڑ کر وہاں موجود 15 ہزار روپے نکال کر لاپتا ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری محمد اسلام کی جانب سے بیٹوں کی گم شدگی کے حوالے سے سائٹ اے تھانے میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں بچوں کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کیا گیا تاہم بچوں کے اہل خانہ اور پولیس کی باہمی کوششوں سے دونوں لاپتہ سگے بھائیوں کو پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر کیماڑی سے بازیاب کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے مدرسے سے فرار حاصل اور والدہ کی مار پیٹ سے بچنے کے لیے گھر سے فرار ہوئے تھے۔

پولیس نے بیان میں کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کم سن بچوں کے ساتھ شائستہ رویہ اپنائیں اور انہیں دوستانہ ماحول فراہم کریں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے اپنی پریشانیوں کو شیئر کر سکیں تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بچوں کا جسنی استحصال کرنے والے پاکستانی یا کوئی اور؟ برطانوی پولیس نے ایلون مسک کو آئینہ دکھا دیا
  • راولپنڈی: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے برآمد
  • کراچی میں 11 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے صارم کی لاش برآمد 
  • کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد
  • پاڑا چنار: امدادی قافلہ لے جانے والے 6 لاپتا افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، بمشکل طے پایا امن معاہدہ ختم
  • راولپنڈی؛ گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اُڑا
  • کراچی؛ میٹرول سے لاپتا بچے کیسے بازیاب ہوئے؟ پولیس کا بیان جاری
  • راولپنڈی میں گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرار