راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں غیرت کے نام پر17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کو مبینہ قتل کرکے نعش دفنانے کی اطلاعات پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈی ایف سی کی جانب سے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران سید اڈہ پہنچا تو ذرائع سے اطلاع ملی کہ 17 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ مسماتہ (ن ) 3 فروری کو شب 8 بجے گھر سے اچانک غائب ہوئی ، جس کا گھر میں پتہ چلا تو والد اور چچا طالبہ کی تلاش میں نکلے۔

سید اڈہ پہنچے توانھیں طالبہ مل گئی جس کو وہ گھر لے گئے۷، بعدازاں اگلے دن طالبہ کی موت کی خبرعلاقے میں پھیل گئی اور طالبہ کو دن کے وقت علاقے کے قبرستان میں دفنا بھی دیا گیا، شبہہ ہے بچی کو اہل خانہ میں کسی نے غیرت کے نام پر مبینہ طور زہردے کر یا دم گھونٹ کر قتل کردیا اور جرم چھپانے کے لیے تدفین بھی کردی ہے قانون کاروائی عمل میں لائی جائے۔

معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں پھیلی اطلاعات و ڈی ایف سی کی رپورٹ پر 174 ض ف کے تحت روزنامچہ رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور مزید دریافت کا عمل جاری ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ چھان بین کرکے حالات واقعات کی روشنی میں عدالت سے قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے رجوع کیا جائے گا، پولیس زرائع سے معلوم ہوا ہے جب پولیس حکام نے اہل خانہ سے بچی کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ بچی گھر سے گئی تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہتے وہاں سے کچھ کھا کر آئی یا نہیں یہ معلوم نہیں لیکن گھر میں بچی کی موت طبعی تھی۔

تاہم جب ان سے سوال کیا گیا کہ گھر سے جانے اور آنے کے بعد اچانک موت ہوئی تو پولیس کو آگاہ کیونکر نہ کیا گیا تو، پولیس کے مطابق اس پر اہل خانہ وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سے سکے۔

اس حوالے سے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا رابطے پر کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع مل ی ہے اس کی تصدیق کررہے ہیں، صبع قبرکشائی اور پوسٹمارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے، پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضع ہوگی جو بھی رپورٹ آئی اس کے مطاںق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رھے کہ گزشتہ دنوں بھی جاتلی کے ہی علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ لڑکی کو جنسی استحصال کےبعد قتل کرکے نعش دفنا دی گئی تھی جس کے ملزمان گرفتار ہیں اور پولیس ان سے تفتیش کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ  پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔

پہلے واقعے میں سکھن پولیس نے لانڈھی لالا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے بعد زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت موسیٰ عرف خر کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

دوسری کارروائی تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک N میں مہدی حسن پارک کے قریب انجام دی، جہاں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت 18 سالہ ذیشان ولد اجمل کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 20 سالہ شاہد ولد اجمل کے طور پر کی گئی۔

تیسرا ملزم 25 سالہ مجاہد ولد جان محمد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں بمعہ گولیاں، چار موبائل فونز، نقد رقم اور عزیزآباد کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔ ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیچہ وطنی ،دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان کے ہاتھوںمیزبان قتل،ملزم فرار
  • حاجی کیمپ میں معاونینِ حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر اور سول ڈیفنس کی تربیت شروع
  • بھارت، کینسرمیں مبتلا شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
  •  یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • کراچی، اسکول کی طالبہ سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • گلگت، چینی امدادی سامان کرپشن کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے چار افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم
  • کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار
  • سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
  • لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر