2025-01-18@08:07:22 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«حلف برداری کے»:

    سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ یہ تقریب، جو پہلے کانگرس کے کھلے میدان میں منعقد ہونے والی تھی، اب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر روٹونڈا ایریا میں منعقد کی جائے گی۔ روٹونڈا ایریا میں تقریباً 300 سے 800 افراد کے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی گنجائش ہے جبکہ نو منتخب صدر نے تقریب کے لیے 25 ہزار کے قریب مہمانانِ گرامی کو دعوت دی ہے۔ علاوہ ازیں، لاکھوں ٹرمپ سپورٹرز کو بھی اس تقریب کے لیے...
    ویب ڈیسک —  منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کےر وز شدید سرد موسم کی پیش گوئیوں کے باعث کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ائر کی بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ ، واشنگٹن ڈی سی کےلیے برفانی ہواؤں کے باعث سخت سردی کی پیش گوئی کے نتیجےمیں درجہ حرارت ریکارڈ درجے کم ہو سکتا ہے ۔ ملک سخت سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ میں لوگوں کو کسی بھی طریقے سے کوئی نقصان پہنچتے یا متاثر ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا ۔ کانگریس کی عمارت کے روٹنڈا ہال کو ہر حلف برداری کے موقعے پر، شدید موسم کی صورت میں...
    ویب ڈیسک —  چین نے جمعے کو کہا ہے کہ نائب صدر ہان چنگ پیر کے روز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیض یاب ہو سکیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’ہم گفتگو اور رابطوں کو بڑھانے، اختلاف رائے میں مناست توازن لانے، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین امریکہ تعلقات میں اضافے اور ایک ساتھ آگے...
    واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کیساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ غیرمیڈیاکے مطابق جارج بش کے ساتھ ان کی اہلیہ لارا بش اور کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے کروڑوں ڈالر کے عطیات دیئے ہیں۔تقریب حلف برداری میں ایلون مسک کی نشست دیگر...
    ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے سالانہ انتخابات کے کامیاب اراکین اپنے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں
    پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور ان کی پارٹی کے 20 ارکان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔ سلمان اکرم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے گروپ کا اس تقریب میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم ان کے بعض لوگ اس تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے ان کی ٹیم نے اس موقع پر مذاکرات کے حوالے سے کچھ اہم مطالبات پیش کیے...
    حزب اللہ کے حامی امام کا ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری 20 جنوری سے شروع ہوجائے گی اور تین روز تک جاری رہے گی۔ العربیہ نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف امام اور پادری سمیت مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جو مشی گن کے شہرڈیئربورن کے کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی امام ہشام ہیں جنھوں...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برادری 20 جنوری سے شروع ہوجائے گی اور تین روز تک جاری رہے گی۔ العربیہ نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پہلی بار دعاؤں کا بھی اہتمام ہوگا اور مختلف امام اور پادری سمیت مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ عراقی نژاد امریکی شہری امام ہشام الحسینی نے بھی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ جو مشی گن کے شہرڈیئربورن کے ’’کربلا مرکز برائے اسلامی تعلیمات‘‘ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی امام ہشام ہیں جنھوں نے 2007 میں فوکس نیوز چینل کے پروگرام میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ امام شام نے کہا تھا کہ دہشت گرد جماعت ہونا آپ کا خیال ہے جب کہ حقیقت یہ ہے...
    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم  راجہ— فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے دعوت نامے موصول ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظورپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی عہدے دار کے لیے دعوت...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ بلاول بھٹو کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے لیکن یہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا اس لیے اس پر بات نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہمارے سفیر شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی پی پی ڈونڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
      شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم انڈیانا گورنر کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اور سینئر حکام سے ملاقات کی۔ شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے امریکی ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، جو انڈیاناپولس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں، مائیک براؤن نے انڈیانا کے 52ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا۔ اپنے دورے کے دوران، قونصل جنرل طارق کریم نے ریاست انڈیانا کے سینئر حکام سے ملاقات کی، جن میں سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیگو مورالس اور اٹارنی جنرل ٹوڈ روکیٹا شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں قونصل جنرل طارق کریم نے پاکستان اور انڈیانا کے درمیان شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کی...
    پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرکے چند دنوں بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اْٹھانے والے ٹرمپ کو پیغام دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس وقت ہوا جب جاپانی وزیرخارجہ تاکیشی ایویا جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ کی تیاریوں کا پہلے سے پتا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں بھارت کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے جب کہ سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کی نمائندگی واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے. وزارت خارجہ کے اعلی سفارتی ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حلف برداری میں اسلام آباد کی نمائندگی سفیر رضوان شیخ کریں گے تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ کیا امریکہ کی طرف سے باضابطہ طور پاکستان کی حکومت کے کسی اعلی عہدیدار کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا بھی گیا یا نہیں.(جاری ہے) بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ...
    مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا سی نظیر احسن گیلانی سے ممبر الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی حلف برداری کیلئے نیا سوٹ کیوں نہیں خرید سکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے اور کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن...
      بیجنگ () وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چین کےقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب  چیئرمین وانگ ڈونگ مینگ نے  کراکس میں  صدر نکولس مادورو کی  صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔اتوا ر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تقریب کے بعد صدر مادورو نے  وانگ ڈونگ مینگ سے ملاقات کی۔ وانگ ڈونگ مینگ نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں  ممالک نے چین وینزویلا  سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پروقار طریقے سے منائی ۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر  دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد جاری  رکھنے اور روایتی دوستی کو مستحکم...
    پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے فنڈ ریزنگ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس میں 17 کروڑ ڈالر جمع کیے گئے ہیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان اور بڑے فنڈ دہندگان نے نو منتخب صدر کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھاری رقم فنڈ کی ہے یہ فنڈ عام طور پر حلف برداری کی تقریبات پر خرچ کیے جاتے ہیں جن میں حلف اٹھانے کی تقریب، پریڈ اور دیگر افتتاحی رسمی تقاریب شامل ہیں.(جاری ہے) نیویارک ٹائمزکے مطابق2021 میں صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے لیے 62 ملین ڈالر جمع کیے گئے تھے جبکہ2016 میں ٹرمپ کی پہلی حلف برداری کے موقعے پر بھی 106...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے انتظام کے لیے 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کر لی۔ یہ ایک ریکارڈ رقم ہے جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں اور مرکزی عطیہ کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔ مہم کے اختتام تک ٹرمپ کمیٹی 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کر سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نجی عطیات حلف برداری کی تقریب کے ضمن میں ہونے والی سرگرمیوں کے اخراجات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ 4سال قبل صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے 6.2 کروڑ ڈالر کی رقم جمع ہوئی تھی۔
۱