صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد ایلون مسک پر نازی سلیوٹ دینے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کو سراہتے ہوئے ٹیک ارب پتی ایلون مسک اپنی تقریر کے دوران جرمن نازی سلیوٹ سے مشابہہ اشارہ کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے ایلون مسک کو جنوبی افریقہ جانے کا کیوں کہا؟
پیر کو ریپبلکن کے 47ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ٹرمپ کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے 4 نومبر کو منعقدہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو ایک غیر معمولی فتح قرار دیا۔
Wait, did Musk just do a Nazi salute? pic.
— Republicans against Trump (@RpsAgainstTrump) January 20, 2025
ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ون ایرینا میں اپنے خطاب میں امریکیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا دایاں ہاتھ اپنے سینے پر مارا اور اپنی ہتھیلی کو نیچے اور انگلیوں کو ایک ساتھ رکھتے ہوئے اوپر کی جانب اپنے بازو کو ہوا میں بلند کیا۔
ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں حکومتی کارکردگی کے نام نہاد محکمے کی قیادت کرنے کا فریضہ سونپا گیا ہے، مذکورہ بالا سلیوٹ کرنے کے بعد اپنے پیچھے مجمع کا سامنا کرنے کے لیے مڑے اور ایک مرتبہ پھر وہی سلیوٹ دہرایا۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک ایف35 لڑاکا طیاروں کی مخالفت پر کیوں اتر آئے؟
ایلون مسک کے اس متنازع عمل کی سوشل میڈیا پر فوری جانچ پڑتال شروع کردی گئی، جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر الزام لگایا کہ وہ جرمن ڈکٹیٹر اَڈولف ہٹلر سے وابستہ بدنام زمانہ سیگ ہیل سلیوٹ دینے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
برطانوی صحافی اور مبصر اوون جونز نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ایمانداری سے یہ (ایلون مسک کا سلیوٹ) اس سے زیادہ نازی سلیوٹ کی طرح نظر نہیں آ سکتا۔
مزید پڑھیں:
ایلون مسک کے متنازع سلیوٹ پر اسرائیلی میڈیا میں بھی تنقید کی گئی ہے، معروف اسرائیلی اخبار ہارٹز نے کہا کہ ایلون مسک نے اپنے خطباتی تبصرے کو ’رومن سلیوٹ‘کے ساتھ ختم کرتے دکھائی دیے، جو عام طور پر نازی جرمنی سے وابستہ ایک فاشسٹ سلیوٹ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈولف ہٹلر اسپیس ایکس ایلون مسک ٹیسلا جرمن ڈکٹیٹر سلیوٹ نازیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیس ایکس ایلون مسک ٹیسلا ایلون مسک
پڑھیں: