سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لے لیا۔ تقریب حلف برداری میں ججز کی فیملی، بار کے عہدیداران سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں ہوا۔ حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور سینئر ہیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو بھی
شریک ہوئے۔ تقریب حلف برداری میں ججز کی فیملی، بار کے عہدیداران سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے نئے ججز سے حلف لیا۔ حلف لینے والے نئے ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس عبدالحامد بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ، جسٹس جان علی جونیجو، نثار احمد بھمرو، جسٹس علی حیدر (ادا)، محمد عثمان علی ہادی اور محمد جعفر رضا شامل ہیں۔نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ کے حلف برداری ججز کی
پڑھیں:
ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے لیے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری
اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کے لیے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
2 مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور ہائیکورٹ ججز تعیناتی جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ