Islam Times:
2025-04-16@22:51:38 GMT

کراچی میں چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

کراچی میں چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگ گئے

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں، ہمارے چیف جسٹس موجود ہیں، اللہ چیف جسٹس پاکستان کو صحت مند اورر سلامت رکھے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے دوران وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگائے گئے، جس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، اس موقع پر صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے سینئر جج کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، جنرل سیکریٹری کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران کراچی بار کے سیکریٹری رحمن کورائی نے جسٹس منصور علی شاہ کو عوامی چیف جسٹس قرار دے دیا، تقریب میں موجود وکلا نے جسٹس منصورعلی شاہ کے حق میں نعرے لگائے۔

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں، ہمارے چیف جسٹس موجود ہیں، اللہ چیف جسٹس پاکستان کو صحت مند اورر سلامت رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں، اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان بہت اچھے ہیں، ان کیلئے دعاگو ہوں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ میں اس تقریب کا حصہ ہوں، یہ حلف برداری صرف الفاظ نہیں ہیں، بلکہ یہ عہد ہے کہ ہم اس پر عمل بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حلف ہمیں سکھاتا ہے کہ مشکل وقت میں کیا کرنا ہے، کس کا ساتھ دینا ہے، اگر ہم اس حلف کو توڑتے ہیں تو پھر سب کچھ غلط ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بار ایسوسی ایشن حلف برداری کراچی بار نے کہا کہ چیف جسٹس کہ مجھے

پڑھیں:

وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نےچوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ تجربہ کار اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔ انجینئر امیر مقام نےنو منتخب قیادت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا.
  • نوشہرہ میں فائرنگ سے سینئر سول جج اور وکیل جاں بحق
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق
  • نوشہرہ: موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ، سینئر سول جج اور بہنوئی جاں بحق
  • موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ سے سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع
  • واشنگٹن کو بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سینئر وزیر
  • وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • پاکستان نے PIBTL کیلئے عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیئے