کینیڈا کے نئے وزیراعظم (کل) عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنیکل)جمعہ14مارچ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
(جاری ہے)
کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔
یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دبا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔53سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015میں کینیڈا کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کینیڈا کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، اندورنی کہانی سامنے آگئی
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی وفد کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی، اس موقع پر تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق پیپلز پارٹی وفد کے مطابق وزیراعظم نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پیپلز پارٹی وفد کے مطابق دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے سے صوبے بھر میں تشویش ہے، یکطرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے جلد اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے ہفتہ کو لاہور میں اجلاس ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر متنازع معاملات حل کریں گی، اس حوالے سے اسحاق ڈار کو ٹاسک دے دیا ہے۔