سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز 29 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نئے ججز سے حلف لیں گے۔ تقریبِ حلف برداری صبح ساڑھے دس بجے سندھ ہائیکورٹ میں منعقد ہوگی۔
نئے ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریات علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس عبدالحامد بھرگڑی، سید فیض الحسن شاہ، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھمرو، جسٹس علی حیدر ادا، محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔
یہ تقرریاں عدالتی نظام کی بہتری اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ حلف برداری کے بعد یہ ججز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ
پڑھیں:
ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے لیے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری
اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کے لیے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
2 مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے لیے ججز کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور ہائیکورٹ ججز تعیناتی جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ