کیا اعلی عدلیہ کے جج صاحبان نے آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف نہیں اٹھایا؟ ،عرفان صدیقی کا اعتراض کرنے والوں سے سوال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کیا اعلی عدلیہ کے جج صاحبان نے آئین پاکستان کے تحفظ کا حلف نہیں اٹھایا؟ ،عرفان صدیقی کا اعتراض کرنے والوں سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اعلی عدلیہ کے جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف نہیں اٹھایا ہوا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟انہوں نے لکھا کہ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے نام لیے بغیر لکھا کہ اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جج صاحبان نے آئین پاکستان عرفان صدیقی تحفظ کا حلف
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ کے پی کی صدر پی ٹی آئی پشاور کو مسائل کے حل کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے فون پر عرفان سلیم سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم نے علی امین گنڈاپور کو تمام مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں ہی کے مفاد میں ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کے اجلاس میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔