چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی یوراگوئے کے صدر کی تقریب حلف میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
چین یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہان جون
بیجنگ :مشرقی جمہوریہ یوراگوئے کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر برائے امور زراعت و دیہات ہان جون نے یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو میں نو منتخب صدر اولیواریس اولسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دو مارچ کو یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی نے ایوان صدر میں ہان جون سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر ہان جون نے کہا کہ چین یوراگوئےکے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طریفہ تعلقات کر آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر انداز میں خوشحال بنایا جائے ، لاطینی امریکہ نیز عالمی برادری میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جائے۔یوراگوئے کے صدر اولیواریس اولسی نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ان کی تقریب حلف کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوراگوئے کی ہر انتظامیہ چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ یوراگوئے کی نئی حکومت چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع حکمت عملی اور شراکت داری کے تعلقات کو گہرا کرنا چاہتی ہے اور مختلف شعبہ جات میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی حفاظت کرنے کی خواہاں ہے تاکہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کیا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی: چینی سفیر
---فائل فوٹوپاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے، سی پیک خوش حال مستقبل کی ضمانت ہے۔
چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے زرعی اسکالر شپ پروگرام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، انہوں نے اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور مختلف امور پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی ناظم الامور سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔
جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے 2013ء میں ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا بنیادی اصول پیش کیا۔
جیانگ ژی ڈونگ نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد خوش گوار، محفوظ و خوش حال ہمسائیگی کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے، چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔