UrduPoint:
2025-01-21@13:30:26 GMT
حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے توجہ کا مرکزبن گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔
(جاری ہے)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی سوتیلی بہن، 31 سالہ ٹفنی ٹرمپ بھی تقریب میں موجود تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے 18 سالہ بارون ٹرمپ بھی روایتی سیاہ سوٹ پہنے اور سلیقے سے بنے بالوں کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کے
پڑھیں:
ٹرمپ کی حلف برداری تقریب: محسن نقوی امریکا پہنچ گئے
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کچھ دیر بعد ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے چرچ پہنچ گئے۔