کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جسٹس محمد اعجاز سواتی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے جسٹس محمد اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس سلسلے میں تقریب حلف برداری کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جسٹس کامران ملاخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف لیا۔تقریب میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبان، سینئر وکلا ء اور وکلاء تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل قائم مقام چیف جسٹس اعجاز سواتی

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو عہدے سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر بھی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کو خط لکھا تھا۔
خط میں مزید لکھا تھا کہ کمیٹی، جوڈیشل آرڈر کے خلاف نہیں جاسکتی تھی اور کیس 20 جنوری کو مقرر کرنے کی پابند تھی، ہمیں کمیٹی کے فیصلے کا معلوم نہیں، پورے ہفتے کی کاز لسٹ بھی تبدیل کردی گئی اور آرڈر جاری کئے بغیر کیسز کو بینچ کے سامنے سے ہٹا دیا گیا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر آفس کی ناکامی اور ادارے کی سالمیت مجروح ہوئی، عدالت کے طے شدہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی، بینچ کے نوٹس لینے کے دائرہ اختیار کو نہیں چھینا جاسکتا، بینچز کی آزادی کے بارے میں بھی سنگین خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

ترکیہ کے اسکی ریزورٹ میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا
  • کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی‘ محمد ایوب خان اور نجم الدین مینگل سے حلف لے رہے ہیں
  • ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے،چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا
  • نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • حکمراں ملک کو بحرانوں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچائیں‘سینیٹر محمد عبدالقادر
  • سویٹ ہوم کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں‘سرفرازبگٹی
  • آخری گاؤں