Jang News:
2025-01-21@00:57:59 GMT

ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکا کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔

خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے تو پاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کےلیے حلف اٹھالیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

صدر مملکت اور وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر  ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آباد: صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ٹرمپ کو تہنیتی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے پائیدار پاکستان امریکا شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اوراپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی مل کر کام کرنا چاہیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کے امریکا کی دوبارہ صدارت سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے اہم نکات
  • خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
  • ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعدتعمیری تقریرکی،خواجہ آصف
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر  ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
  • صدر مملکت اور آرمی چیف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • جنگ بندی صیہونیوں کے لئے مشکلات اور محور مقاومت کے لئے سربلندی کا نقطہ آغاز ہے، جنرل باقری
  • کراچیـ :بنگلا دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کوپاک بحریہ کے جہاز کے دورے پر بریفنگ دی جارہی ہے