Nawaiwaqt:
2025-02-19@06:25:31 GMT

سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالت عظمیٰ میں تعینات ہونے والے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی  اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔ میاں گل حسن اورنگزیب نے بھی ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں 7 نئے ججز کی آمد کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سینئر ترین جج ہیں۔ جسٹس منیب اختر کا دوسرا، جسٹس امین الدین خان کا تیسرا نمبر ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اور جسٹس محمد علی مظہر پانچویں سینیئر جج ہیں، جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹا نمبر اور جسٹس اطہر من اللہ کا 7واں‘ جسٹس حسن اظہر رضوی 8ویں، جسٹس شاہد وحید 9ویں اور جسٹس مسرت ہلالی کا 10واں نمبر ہے، جسٹس عرفان سعادت سپریم کورٹ کے 11ویں اور جسٹس نعیم اختر افغان 12ویں سینئر جج ہیں۔ سینیارٹی لسٹ میں جسٹس شہزاد ملک کا 13واں، جسٹس عقیل عباسی کا 14واں نمبر، جسٹس شاہد بلال حسن 15ویں، جسٹس ہاشم کاکڑ 16ویں، جسٹس شفیع صدیقی کا 17واں نمبر ہے۔ سینیارٹی میں جسٹس صلاح الدین پنہور کا 18ویں، جسٹس شکیل احمد کا 19واں نمبر، جسٹس عامر فاروق سنیارٹی میں 20 ویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم 21 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22ویں، جسٹس سردار طارق 23ویں نمبر پر موجود ہیں، جسٹس مظہر عالم میاں خیل سینیارٹی لسٹ میں 24ویں نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب صدر آصف علی زردار ی نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا۔ جسٹس  سردار سرفراز ڈوگر نے  ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ اور جسٹس کورٹ کے

پڑھیں:

ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

 سپریم کورٹ نے منشیات کے ملزم محمد اقبال کی 10 سالہ سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ آج بینچ میں 2 پٹھان بیٹھے ہیں، ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے، محسن نقوی

سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 14 سو گرام منشیات برآمدگی پر سرکار کا کیا مؤقف ہے؟ منشیات کو 15 دن تاخیر سے ایف ایس ایل لیب بھجوایا گیا؟

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم سے میر پور خاص میں منشیات برآمد آمد ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ محمد اقبال

متعلقہ مضامین

  • سویلینز ملٹری ٹرائل کیس میں سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں، جج کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ
  • 6 ججوں کے خط کے بعد عدلیہ کتنی تبدیل ہوئی؟
  • نئے ججز کی آمد کے بعد سپریم کورٹ میں ہلچل
  • نئے ججز کی آمد کے بعد سپریم کورٹ میں ہلچل
  • چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی
  • سپریم کورٹ، کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل
  •   کیس مینجمنٹ کمیٹی سمیت سپریم کورٹ کی متعدد کمیٹیوں کی تشکیل نو
  • سپریم کورٹ نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کردی
  • سپریم کورٹ: کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل
  • ہم پٹھان تو منشیات میں ویسے ہی بدنام ہیں، جسٹس مسرت ہلالی