صدر آصف علی زردار ی نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
(جاری ہے)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم
اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہائشیوں کے مطابق گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،قابضین نے چلڈرن پارک سے بچوں کے جھولے اکھاڑ کر وہاں ہیوی مشینری کیساتھ غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کر دیا تھا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ای الیون کے چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ پٹیشنرز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ دیگر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے آرڈی نینس کے تحت گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ای الیون کے چلڈرن پارک میں مسلح افراد ہیوی مشینری کیساتھ داخل ہوئے اور بچوں کے جھولے اکھاڑ کر وہاں غیر قانونی تعمیرات شروع کر دیں جس سے پٹیشنرز سمیت ای الیون کے دیگر رہائشیوں کے حقوق متاثر ہوئے۔ رہائشی متاثرین میں لاہور ہائی کورٹ کے ایک سینئر جج بھی شامل ہیں۔ سی ڈی اے کے علم میں معاملہ لانے کے باوجود اتھارٹی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم نہیں کرا سکی۔ قابضین کو غیر قانونی تعمیرات سے روکنے پر علاقے میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی پیدا ہو چکی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ احکامات جاری کرے۔ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے چلڈرن پارک کی دو ہفتوں میں بحالی کے احکامات جاری کر دیے