2025-01-20@11:15:06 GMT
تلاش کی گنتی: 523
«جسٹس عائشہ ملک نے»:
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 280500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 242541 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 5 ڈالر سے بڑھ کر 2708 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شہریوں کو بروقت پاسپورٹ کی فراہمی کے لیے ڈی جی پاسپورٹس کا احسن اقدام ،ا ب بڑے شہروں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیٹگری کی سہولت میسر ہوگی ۔فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار ملک بھر کے مزید 26 شہریوں تک بڑھا دیا گیا۔اس سے قبل بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت 21 شہروں تک بڑھائی گئی تھی ۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ۔اب شہری پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوا سکیں گے،اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے، اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی سہولت میسر ہوگی،...
سمجھ نہیں آرہی، تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں، جسٹس عائشہ ملک کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئینی اور ریگولر بینچ کے معاملے پر کیس ٹرانسفر کرنے پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی، دو تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیس ٹرانسفر ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے سخت ریمارکس سامنے آئے۔ جسٹس عائشہ ملک نےکہا کہ کیا اب ایک ریسرچ آفیسر ہمیں بتائے گا کہ کون سا کیس کہاں مقرر ہوگا؟ کمیٹی کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ کیس ہی ٹرانسفر کر دے، 26 ویں ترمیم کےتحت یہ آئینی بینچ میں...
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن کے ساتھ ان کے خاص تعلق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ عادل ساجن دبئی کے مشہور بزنس گروپ، ‘دانوب گروپ’ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا دبئی ویلا ڈیزائن کیا تھا جس سے متعلق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے حد عمدہ کام کیا ہے اور ان کے گھر کی آؤٹ ڈور جگہ کو ان کے لیے خاص جگہوں میں بدل...
ریاض (سید مسرت خلیل) وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم و آبی وسائل مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور اس کا شمار گولڈ اورکاپر جیسے بڑے معدنی ذخائر رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے اور پاکستان اپنے معدنی وسائل کو بروئے کار لاکر معاشی بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری فیوچر منرلز فورم کے تیسرے روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و آبی وسائل مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے معدنیات کے حوالے سے دنیا کو ایک جگہ پر جمع کرکے قدرتی وسائل کے مستقبل کے حوالے سے جو لائحہ عمل دیا ہے وہ قابل ستائش ہے، اس سے دنیا بھر کے ممالک...
’’تانگہ آ گیا کچہریوں خالی تے سجناں نُوں قید بول گئی‘‘ جب سے 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید با مشقت اور بشریٰ بی بی کو 7 کی سال قید ہوئی ہے۔ آجکل الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت چوک چوراہوں میں یہ خبر کسی سپرہٹ فلم کی طرح چھائی ہوئی ہے۔ انگریزی کے محاورے ’’ٹاک آف دا ٹائون‘‘ کی طرح ٹی وی چینلوں سے لے کر گلی محلوں تک تقریباً ہر شخص کی زبان پر یہی تذکرہ ہے۔ اس میں ایک بڑی تعداد میں وہ لوگ ہیں جو عمران خان کے حمایتی ہیں اور نہ ہی مخالف مگر محض اپنی زبان کا چسکا پورا کرنے کے لیے جہاں دو چار دوست اکٹھے...
جدہ: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد فاروق وفاقی وزیر مصدق ملک کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا عنصر ملک و جمہوریت کے لیے نقصاندہ ہے۔ عدل وانصاف کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر سے لیکر لاکھوں ایکڑ زمین کمپنی سرکار کے حوالے کرنا سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ہے جو کہ ارسا قانون سمیت جمہوریت آئین اور عدل وانصاف کے برخلاف ہے۔ انہی ناانصافیوں کی وجہ سے ہمارا ملک دو حصوں میں تقسیم اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔ حکمرانوں کے حوس اقتدار اور اسٹیبلشمنٹ کی چالاکیوں سے قومی جماعتوں میں بھی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد...
اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین، قبائلی رہنما اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقاتیں کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقاتوں میں کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ۔ قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کیلیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر اگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ...
اسلام آباد ( آن لائن) ملک میں کورونا کیسز کے دوبارہ پھیلاؤ کی خبروں پر قومی ادارہ صحت نے وضاحت جاری کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی تردید کی ہے، اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول این آئی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی بات درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز سامنے آرہے ہیں، سردیوں میں امراض تنفس کیسز میں اضافہ معمول کی بات ہے، کورونا، نیمو، انفلوئنزا، موسمی فلو کی علامات ملتی جلتی ہیں اس لیے شہریوں کو...
کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے ہے پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو (FDI ) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن...
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے، تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ میں گورنمنٹ کالج لاہور میں بھی پڑھا ہوں، آپ طلبہ میں سے ہی مستقبل میں صدر،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی خوشدامن کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل جمیل کی دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ؤں نے کراچی پریس کلب کے نائب صدر سینئر صحافی ارشاد کھوکھر و اختیار کھوکھر کے بہنوئی غلام عمر بھٹو کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے مذاکرات عملی طور پر شروع ہونے سے پہلے ہی ’لا حاصل‘ ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اِدھر مذاکرات کی بات شروع ہوتی ہے اُدھر خان صاحب کی دھمکی آمیز ٹویٹ آ جاتی ہے۔ مذاکرات کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی عمران خان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ’کٹھ پتلی اور اردلی‘ قرار دینے پر حکومتی وزرا سیخ پا ہوگئے اور کہنے لگے کہ ایسے حالات میں مذاکرات آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے ارکان کہتے ہیں 2 ملاقاتوں میں تحریک انصاف کی کمیٹی نے ہر اگلی...
روہڑی ،ڈی ایس ریلوے سکھر شاہد عباس ملک افسران کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کادورہ کررہے ہیں
فیصل آباد(جسارت نیوز)ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ” ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری ” کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنزپرریلوے ملازمین نے بینرزاور پوسٹرزلہراکربھرپواحتجاجی تحریک کاآغازکردیا۔ شدیدسردی اور برفباری کے دودان چمن بارڈر،شیلاباغ اور والبدین ریلوے اسٹیشنر پربھی ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ پریم یونین کے چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو ، نائب صدرعبدالقیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے ریلوے ملازمین کے اس جذبہ کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے...
اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے سیاسی جماعتوں میں کوئی ثالثی کا کہے گا تو کردار ادا کروں گا۔ ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل محموداچکزئی دعوت دینے آئے تھے، انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی، میں نے کہا اپنی جماعت سے مشاورت کرنے کے بعد آپ کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے پارلیمان میں بات کریں، ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی آرمی چیف سے ملاقات کا مجھے کوئی علم نہیں، میرے مطابق میٹنگ خیبرپختونخواکی سکیورٹی صورتحال پر تھی۔سربراہ عوام...
اسلام میں انسانی شرف و وقار کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے نزدیک آجر اور اجیر کا تعلق آقا اور خادم کا نہیں بلکہ دو بھائیوں جیسا ہے کہ جن کے مابین فرائض اور حقوق کی ایک خوشگوار فضاء قائم ہو تاکہ ملک کی صنعتی، پیداواری، کاروباری، تجارتی اور دیگر شعبوں کی ترقی میں اضافہ ممکن ہوسکے۔ کارکنوں سے حسن سلوک سے متعلق ایک حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ’’تمہارے ہاتھ کے نیچے کام کرنے والے تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمہارے ماتحت کیا ہے، اس لیے جو تم کھاتے ہو وہ انہیں بھی کھلاؤ اور جو تم پہنتے ہو وہ انہیں بھی پہناؤ اور انہیں ایسے کام کی تکلیف نہ دو جو ان کی قوت...
ریلوے پریم یونین کے کارکنان شدید سردی اور برفباری کے دوران چمن بارڈر، شیلا باغ اور دالبندین ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ’’ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت بھرپواحتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اس امرکافیصلہ پریم یونین کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیاگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدرعبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں پوسٹرز اور ہینڈ بل...
ہر سال کئی ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کیے جانے کے باوجود نتائج قابلِ اطمینان کیوں نہیں ہیں؟ حکومت کو تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے اعلانات سے زیادہ عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔پاکستان کے نظامِ تعلیم کو اس وقت کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا چیلنج نصاب کی تیاری کا ہے جس پر سب ہی متفق ہوں۔ ملک میں اس وقت 39 فی صد گھوسٹ ٹیچرز ہیں۔ یعنی وہ سرکار سے تنخواہ تو لے رہے ہیں۔ لیکن کسی سرکاری اسکول میں پڑھانے کے بجائے کوئی اور کام کر رہے ہیں۔تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دو کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن میں سے سب سے...
شرکاء کا گروپ فوٹو جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی97 سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق سینٹر سحر کامران تھیں۔ جبکہ صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض آفتاب علی ترابی نے سرانجام دی۔ اس موقع پرسنیٹر سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید ایک عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے تیسری دنیا کو یکجا کرنے اور انکا مقام دلانے کے لئے کام کیا۔ آج بھٹو شہید کے ادھورے ایجنڈے کوانکے نواسے چئیرمین بلاول بھٹونےمکمل کرنےکا بیڑا اٹھایا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ وزیراعظم...
ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں پاکستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان میں دنیا کے بہترین دماغ موجود ہیں جو مستقبل میں آنے والی ہر ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور کامیابی کیلئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست کرسکتے ہیں یہ بات پاکستان کے ماہر تعلیم اور ٹیکنالوجی و مصنوعی مصنوعات ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر عطاالرحمان نے جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستان کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ پاکستان، زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کسی سے کم نہیں، ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب جیسے ممالک ٹیکنالوجی...
لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مجرم اور اس کے حواریوں کو سزا ہوئی ہے، این سی اے نے پیسہ پاکستان کو دیا، انہوں نے جیبوں میں ڈال لیا، انہوں نے رشوت کے طور پر 5-5 قیراط کی انگوٹھیاں لیں، اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اب مذہب کا استعمال کررہے ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اب تم آؤٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ...
کراچی: ملک کے مشہور و معروف ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ادیب رضوی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اُن کی صحت پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔ ایس آئی یو ٹی حکام کا کہنا ہے ڈاکٹر ادیب الحسن کو ائندہ 24 گھنٹے بعد ایس آئی یوٹی منتقل کردیا جائے گا۔گزشتہ دنوں ان کی طبعیت ناساز ہونے پر انھیں ایک نجی اسپتال میں داخل کردیاگیا تھا۔ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طبعیت خرابی کی اطلاعات پر ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڈ جاتی ہے۔ اُن کو ملک میں صحت کے شعبے میں اپنی بے مثال خدمات کے باعث انتہائی...
انور عباس :وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سسفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔وزیر اعظم نے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے، عبدالحمید بھٹہ جاپان ،نجیب درانی گھانا ،زاہد حفیط چوہدری انڈونیشیا،معظم شاہ ساوؐتھ کوریا ،ملک فاروق ساوؐتھ افریقہ ،شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش ،طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفیر تعینات ہوگئے ۔ سید حیدر شاہ نیدرلینڈ ،عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ ،زمان مہدی شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل ہونگے، واجد ہاشمی ملبورن جبکہ تنویر بھٹی چینی شہر چینگدو میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے،امتیاز...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہے۔ عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔ رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے سفیر اور یورپی یونین کے لیے نمائندے ہوں گے۔ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نجیب درانی گھانا میں سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں گے۔ معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔ ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہیں بھی چلے جائیں، اُن کے پاس 190 ملین پاؤنڈ کا جواب نہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی جہاں مرضی چاہیے اپیل کرے، اُن کے پاس تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے کا کوئی جواب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ سے بند لفافے منظور کروائے جاتے رہے، پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، اپنا جرم چھپانے کےلیے اب مذہب کا کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔ عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلاپن سامنے آگیا، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملیرمیں قیمتی زمین مفت ملک ریاض خاندان کو دی گئی، برطانوی حکومت نے اس کیس میں کہا یہ رقم مشکوک ہے۔ ٹرانزیکشن کے بعد برطانوی حکومت نے کہا کہ یہ خاندان برطانیہ میں نہ رہے اورنا ان کی رقم چائیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے کہا...
شاہد خاقان عباسی سیاسی جماعتوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سابق وزیر اعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے سیاسی جماعتوں میں کوئی ثالثی کا کہے گا تو کردار ادا کروں گا۔سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کو نظام آئین کے مطابق ہونا چاہیے اور سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے پارلیمان سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ اگر مجھے کو سیاسی جماعتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہے گا تو میں...
دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں، عطا اللہ تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطارتارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا،اب تم آوٹ ہوچکے۔ لاہور میں اپنے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، پچھلے سال مہنگائی 38فیصد تھی اب 3 اعشاریہ9فیصد پر ہے،معیشت کی ترقی کے حوالے سے عالمی ادارے بھی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، پاکستان پر بیرون...
حجتالاسلام سید علیرضا تکیہای نے ایران میں تین دن کے شاندار اعتکاف کے اختتام کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ اس سال ملک بھر میں بڑے شہروں سے لے کر متعدد چھوٹے شہروں اور دیہاتوں تک، اعتکاف منعقد ہوا، اعتکاف میں شرکت کے خواہشمند افراد کی بہت بڑی تعداد مساجد میں جگہوں کی کمی کی وجہ سے اعتکاف پر بیٹھ نہیں سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں اعتکاف کے انعقاد کے لئے ادارے کے مسئول نے کہا ہے کہ اس سال ملک بھر میں 9 ہزار مساجد میں اعتکاف کی تقریبات منعقد ہوئیں اور 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے عبادت میں شرکت کی۔ حجتالاسلام سید علیرضا تکیہای نے ایران میں تین دن کے شاندار اعتکاف...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جانوروں کو کم عمری میں ہی غیر قانوی طور پر ذبح کئے جانے کی وجہ سے جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اینیمل ہسبنڈری کمشنز نے جانوروں کے غیرقانونی ذبح کانوٹس لیا اور اور اس حوالے سے پنجاب اورسندھ کے چیف سیکرٹریزکوخط بھی لکھ دیا ہے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں ہدایت کی کہ 3 سال سے کم عمربیل اوربھینسوں کاذبح روکاجائے اور بھینسوں اوربیل کوقابل استعمال عمر10 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سے کم عمربکری اوربھیڑوں کاذبح بھی روکاجائے اور بکریوں اوربھیڑوں کوقابل استعمال عمر4 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔ Land Cruiser 250 پاکستان...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا، امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔ عظمیٰ بخاری خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کیک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟، جو شخص سر سے پاؤں تک...
پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں متھیرا اور وینا ملک کی جانب سے ٹی وی شو میں ذو معنی جملوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ناراض صارفین نے پیمرا سے مذکورہ پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھی۔ وینا نے اس پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔ تاہم اسی پروگرام کے ایک حصے میں میزبان اور مہمان کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو نے سوشل...
ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے مخالف ہیں لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ اس ملک کی بنیاد ہم آہنگی، امن اور اتحاد پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کو سیکولرازم، جمہوریت اور سماجی انصاف کی بنیاد پر قائم پائیدار جامع ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت ہماری اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے...
اسلام آباد: ملک بھر کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ نمونے 2024ء میں جمع ہوئے جس کے بعد سال 2024ء کے پولیو کیسز کی تعداد 73 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹیو نکلے ہیں، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلنگ دسمبر 2024 میں ہوئی تھی۔ اسی طرح ٹنڈو الہ یار، خیرپور، ٹنڈو محمد خان کے سیوریج نمونے پہلی بار پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2024ء کے دوران ملک میں 73 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ Tagsپاکستان
کیا واقعی ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی ٹائیکون عدیل ساجن کی شکل میں نیا پیار مل گیا؟ تہلکہ خیز خبر
ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ہندوستانی سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مبینہ طور پر پاکستانی سابق کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجر عادل ساجن سے مل رہی ہیں۔نجی چینل کے مطابق ثانیہ مرزا، جو اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں ہے، اب ایک بار پھر خبروں میں ہے، کیونکہ اسے عادل ساجن کے ساتھ جوڑا جارہاہے – ساجن ایک مشہور ارب پتی ہیں جو حال ہی میں شارک ٹینکس میں بھی شامل ہے۔ ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں گونج اس وقت شدت اختیار کر گئی جب عادل خلیجی ملک میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات بڑھ رہے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے، نئے ڈیجیٹل سرگرمیوں کا فروغ اور برآمدات ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کا ایک ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے اسے ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم ( ڈبلیو ای ایف) اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) منصوبے میں پاکستان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ پاکستان ’ڈبلیو...
آج ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار،کشمیر، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات کو خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج...
ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر دِکیت گیڈم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر بنگلہ دیش کا شہری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے پاس کوئی ’مناسب‘ انڈین دستاویزات نہیں ہیں، اس پر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور مقدمے میں پاسپورٹ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل پولیس حکام کے مطابق ملزم سے کچھ...
ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے جانوروں کے غیرقانونی زبح کا نوٹس لے لیا۔ رپورٹس کے مطابق کمشنر نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر تین سال سے کم عمر کے بیل اور بھینسوں کا زبح روکنے کی ہدایت کی ہے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بھینسوں اور بیل کو قابل استعمال عمر 10 سال تک زبح ہونے سے روکا جائے۔ خط کے متن کے مطابق ڈیڑھ سال سے کم عمر بکری اور بھیڑوں کا زبح بھی روکا جائے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بکریوں اور بھیڑوں کو قابل استعمال عمر 4 سال تک زبح نہ کیا جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار،کشمیر، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات کو خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے پنجاب میں موٹروے کے کئی ایک سیکشنز ٹریفک کے لیے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں نزلہ، زکام کھانسی کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص، کراچی میں مختلف سانس کی وائرل بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،ڈاو ہسپتال میں کھانسی، بخار کےعلامات کے ساتھ آئے 20سے 25 مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے ۔ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے نجی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتالوں میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری کےساتھ آئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنز ایچ 1این 1 کی تصدیق ہورہی ہے ۔ 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور دیگر سانس کے مختلف وائرس کی تصدیق ہورہی ہے،اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی ، ان...
250119-12-10حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے اسٹیشن روڈ حیدرآباد پر تاریخی سندھ طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 64فیصد یوتھ رکھنے والے ملک کا نوجوان یہاں کے معاشی، سیاسی، تعلیمی عدم استحکام کے باعث مایوسی کا شکار ہے ملک میں دوکروڑ72لاکھ بچے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو مایوسی نکال کر ملک کو روشن مستقبل دے گی ہم طلبہ کے بنیادی آئینی حق طلبہ یونین کی بحالی کے لیے ہر سطح پر جائیں گے اس سلسلے میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 600 فیصد تک فیسوں میں اضافہ کرکے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،کشمیر،مری اور گلیات میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو (FDI ) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششںیں کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن کو اپنانے ، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو کہ ان شعبوں پر...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولہ اپنی ہی قوم کو فتح اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے۔ امریکی غلامی سے نکلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اسرائیل امریکی سرپرستی میں معاہدہ کرنے کے باوجود اہل غزہ پر بمباری کر رہا ہے۔ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے، اس نے پوری دنیا میں ظلم وستم کی تاریخ رقم کی، جاپان پر ایٹم بم گرایا، عراق، افغانستان، ویت نام میں لاکھوں افراد کو مارا اورجمہوری حکومتوں کے تختے الٹ دئیے۔ عوام امریکی وفاداروں سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔ ایکسپو کراچی میں نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو...
لاہور (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق بھی بہت اہم ہیں لیکن اس پر کوئی بات نہیں کرتا، جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کے خلاف سخت سزا ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرمینٹل رائٹس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جاندار چیز کو بغیر خوف کے زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ کرونا میں سب نے انسانوں کا خیال کیا مگر جانوروں کو سب بھول گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لیگل...
جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...
ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے رہنما علامہ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان قرآن و سنت کے راستے پر نہیں چلیں گے، مسائل سے نہیں نکل سکیں گے، سودی نظام کی وجہ سے ملک سے برکت اُٹھ گئی ہے، سپریم کورٹ ہر کیس سن رہی ہے، سود کے کیس پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی اُمتیں ایک ایک بری پر عذاب کا شکار ہوئیں لیکن پچھلی اُمتوں میں جتنی برائیاں تھیں، آج وہ سب ہم میں موجود ہیں، اسی وجہ سے اللہ نے ہمیں مسائل سے دوچار کیا ہوا ہے کہ ہم ہوش میں آکر...
مظفرآباد (صباح نیوز) انتظامیہ کی کمزور گرفت، پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا، مسافروں کے ساتھ تلخ کلامی روز کا معمول بن گئی، اتھارٹی کی جانب سے جاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کرایہ نامہ مسترد کر دیا گیا، مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ مظفرآباد سے راولپنڈی مانسہرہ جبکہ اندرون ریاست باغ، راولاکوٹ، چکوٹھی چنگاری لیپہ ویلی نیلم ویلی سمیت دیگر روٹس پر زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، لوکل روٹس کے کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2025ء کا انعقاد حیدرآباد کلب میں ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر کے لیے امجد اسلام (روزنامہ جنگ)، سینئر نائب صدر عمران ملک (مہران ٹریبون)، نائب صدر ساجد آرائیں (اب تک ٹی وی)، جنرل سیکرٹری عاشق ساند (اے پی پی اُردو سروس)، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی (سندھ ایکسپریس)، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل (نیوز ون ٹی وی) خازن آفتاب رند (سندھ ایکسپریس) انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی (روزنامہ امن)، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ کامیاب قرار پائے، جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ (سابقہ ہیڈ اے پی پی)، عرفان آرائیں (بول ٹی وی)، امتیاز کھاوڑ...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹی اسکول اینڈ گرلز کالج میں اسٹیم کے تعاون سے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی سر خرم رانا اور پروفیسر سلیم مغل نے کی۔ نمائش میں میزبان اسکول کاؤنٹی کے علاوہ کراچی، حیدر آباد ڈویژن کے تقریباً 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل محمد افضل ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافعہ ملھا، مانیٹرنگ آفیسر خالق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر قربان علی بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر حمزہ نصر ہللا، ڈائریکٹر سید نوید علی شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران علی قمبر، مانیٹرنگ آفیسر سجاد علی چانڈیو، اے ڈی سی ٹو اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر خالد بلوچ، محمد صدیق، عادل، پروفیسر بالل اور پروفیسر عابد کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے وابستہ بہت سی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔...
کراچی: کاٹن ایئر 2024-25 میں مقامی کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کے باوجود جننگ فیکٹریوں میں قابل فروخت روئی کے وسیع ذخائر دستیاب ہیں، جس سے مقامی جننگ سیکٹر مایوسی دوچار ہوگئے ہیں. جننگ انڈسٹری نے موجودہ حالات کے تناظر میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی روئی کے استعمال کے فروغ اور کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق پالیسی سازوں سے ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاکہ کھپت بڑھنے کے نتیجے میں کسانوں کی فی ایکڑ آمدنی بڑھ سکے اور مستقبل میں کپاس کی کاشت میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے. چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کپاس...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر ملنے پر مزید ردعمل دیا ہے کہ نام نہاد ’بند لفافے ‘ کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھولیں، اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔واضح رہے کہ 17جنوری کو عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب مقدمے کا مقصد محض پروپیگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں،یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں،آپ ہماری بات سمجھیں، ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں...
پشاور(اسپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کے پی اسپورٹس فیسٹ (آٹو کراس) کے نام سے موٹر اسپورٹس ریس کا بڑا ایونٹ پشاورا سپورٹس میں شروع ہوگیا جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد گاڑیاں چھ مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہی ہیں۔ ریس کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس عبدالناصر نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن نعمت اللہ مروت، ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ، آرگنائز سیکرٹری محمد سعد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس عبدالناصر نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبے میں موٹر اسپورٹس کو فروغ دینا ہے اور اسی تسلسل میں گزشتہ مہینے بھی آٹو موٹیو کار شو کی سرگرمی منعقد کی گئی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ثقافتی پہلوں سے ہی ہم اپنے وطن کی حقیقی تفہیم کو اجاگر کرسکتے ہیں، ہمارا ورثہ صرف سندھ، پنجاب، بلوچستان یا خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہمارا ورثہ ہے، منفرد شناختوں کی پہنچان رکھنے والا ہمارا ملک ہم آہنگی کی بڑی مثال ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سینٹ پیٹرک اسکول کا طالبعلم رہا ہوں، یہ ایک زبردست نظم و ضبط والا ادارا ہے، سزا سے بچنے کیلئے میں یقینی بناتا تھا کہ بال صحیح بنے ہوئے ہوں اور شرٹ کے بٹن ٹھیک طریقے سے بند ہوں، سینٹ پیٹرک کی طالبہ علمی کے زمانے میں...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ایکسپو سینٹر میں دو روزہ نمائش بعنوان’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘کا افتتاح و اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستانی مصنوعات کے بطور متبادل فروغ کے لیے پاکستان بزنس فورم کے تحت ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں دوروزہ نمائش بعنوان ’’میرابرانڈپاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمائش کو وقت کی ضرورت قراردیا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا حکمران ٹولہ ہم پر مسلط ہے جو اپنی ہی قوم کو...
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو کچلنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اور ایک پیج پر آنا ہوگا، وزیراعظم کا یہ پیغام انتہائی مثبت اور دوٹوک ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں اقتدارکے لالچ میں ملک کے وقارکو داؤ پر لگانے کی مشق ستم چلتی رہتی ہے، جس سے ملک کا امن تہہ و بالا ہونے کے ساتھ معاشی معاملات بھی ابتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں طالبان کی دوبارہ انٹری بانی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی، ان ہی کے دور میں کالعدم جماعتوں کے بڑے بڑے دہشت گردوں کو رہا ئی کا پروانہ ملا، دہشت گردانہ تربیت...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے وفاقی حکومت کو "جعلی" قرار دینے کے ساتھ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف پر یہ الزام بھی لگا دیا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ "مذاکرات" کو وہ ناکام بنا رہے ہیں، ان الزامات کے ساتھ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے اور ہم "مذاکرات" کے ذریعہ ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے "مذاکرات" کے لئے دو مطالبات بھی دہرائے جو 9 مئی 2023 کو ریاست کے اداروں پر درجنوں منظم حملوں اور 26 مئی 2024 کو اسلام آباد پر دھاوے کے واقعات کی "عدالتی تحقیقات" پر مبنی ہیں۔ ان دونوں دنوں پر کئے گئے...
چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔ یہ ملک کسی کےباپ کی جاگیرنہیں۔ صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ اس ملک کے ساتھ صرف علمائے...
لانگیئربین: ایک نہ ایک دن سب نے ہی مرنا ہے لیکن ایک ملک کا قصبہ ایسا بھی ہے جہاں مرنے کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں صرف مرنے کو ہی غیر قانونی قرار نہیں دیا بلکہ جو بزرگ شہری ہیں ان کی بھی رہائش پر پابندی ہے، لانگیئربین میں اس عجیب و غریب قانون کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قصبے میں 2 ہزار کے قریب افراد مقیم ہیں یہاں قبرستان بھی موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں ہے، دراصل یہ غیرمعمولی قانون بہت اچھی وجہ سے نافذ ہے، اس قانون کو سمجھنے کیلئے ہمیں لانگیئربین ٹاؤن کے...
پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کاخیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کاپہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پروجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیفروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ منصوبہ ان شعبوں پرتوجہ مرکوز کریگا جو براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لییترغیب کاباعث بن سکتیہیں، ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک...
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثرانداز ہوسکتی ہے اور جنوری کے آخری ہفتے کے دوران شہر میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی شو کے ایک سیگمنٹ میں ذو معنوں جملوں کا استعمال کرنے پر میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کو تنقید کا سامنا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے شو پر پابندی کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دیے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی تھی۔ اسی پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں دونوں اداکاراؤں نے کھیل کے دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سیگمنٹ کے دوران متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹوکو اپنانے والا پہلا ملک ہے اور یہ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کیلئےاہم کرداراداکررہاہے، پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو...
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آئندہ ہفتے (24 جنوری) سے سردی کی شدت بڑھنے کی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے جنوری کے آخری ہفتے میں کراچی کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے۔اسی طرح ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی کی لہر اثرانداز ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوچکا ہے، جو 23 جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سبب بنے گا۔ سندھ کے شہروں جیسے سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں21 سے 23 جنوری کے درمیان ہلکی بارش جب...
اسلام آباد: ہیڈ آف انویسٹی گیشن ٹیم) این سی اے سے خفیہ معاہدہ بنی گالہ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے خفیہ معاہدہ کے گھنٹوں بعد بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین کی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے انکے کیمپ آفس بنی گالی میں ملاقات ہوئی تھی۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے میں ملک ریاض حسین، شہزاد اکبر اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خفیہ معاہدے پر دستخط کے چند گھنٹے بعد بانی پی ٹی آئی سے بحریہ ٹاؤن کے مالک کی ملاقات رات گئے ہوئی تھی۔ حکومت پاکستان کے دستخط کے بعد یہ میٹنگ بنی گالہ میں...
لاہور کے مشہور ادارے جامعہ نعیمیہ نے بیرون ملک سفر کے لیے غیر قانونی طریقوں کے استعمال کی مذمت کا فتویٰ جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہونے والے فتوے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہیں۔ فتوے میں زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا اقدام کرنا جس سے کسی کی جان کو خطرہ ہو، بشمول خودکشی، شریعت میں سختی سے ممنوع ہے۔ جامعہ نعیمیہ لاہور کا بیرونی منظر معتبر علما...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ نے کوریا کے صنعتی اڈے کو پاکستان منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔جنوبی کوریا کے وزیر تجارت نے دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سالانہ تجارت میں 1.3 بلین ڈالر کے امکانات...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 282400 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کی کمی سے 242112 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 2 ڈالر سے کم ہو کر 2703 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے موقف کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، فیصلہ سنانے میں تاخیر تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، بانی پی ٹی آئی جیل سے ضمانت پر ہی باہر آسکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں 70 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، شہزاد اکبر نے بھی پیسے لیے، برطانیہ کی کرائم ایجنسی کے ذریعے حکومت پاکستان کو پیسے دیئے گئے، القادر ٹرسٹ کیس میں منی لانڈرنگ کو پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کابینہ میں بند لفافے کی منظوری دی، القادر ٹرسٹ کیس میں جرمانے کی رقم کو ذاتی...
وزیرإعظم شہباز شریف---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک ہے، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں۔ ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینکاسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں دسمبر 2024 میں 16.98...
امریکا میں مقیم غیر قانونی تارکینِ وطن شدید خوفزدہ ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے امریکی صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کئی بار یہ بات زور دے کر کہی ک وہ دوبارہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو ترجیحی بنیاد پر ملک بدر کریں گے۔ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرپ اور اُن کے رفقائے کار نے بظاہر پوری تیاری کر رکھی ہے کہ حلف برداری کی تقریب ہوتے ہی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دن سے اس کام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اس پیشرفت کو پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل ایف ڈی آئی انیشیئٹو کو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کے اہداف کی نشاندہی کر رہا ہے بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے منصوبے کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن کو...
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لئے سخت سزا ہونا ضروری ہے۔لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی بہبود اور حقوق پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کیے جائیں، تنظیمیں اس کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے، جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انسانوں کو بنیادی حقوق چاہئیں، اسی طرح جانوروں کو بھی چاہئیں، جانوروں کے کھانے اور پینے کا انتظام ہونا چاہیے، آوارہ کتوں کو...
سٹی42 : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو (FDI) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے تحت براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر برآمدات...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) کو اپنایا ہے۔ وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انیشیئٹو سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے ذریعے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم ہے، جس میں برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایک واضح فریم ورک اور اہداف کی...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے...
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک—فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا ہے کہ جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لیے سخت سزا ہونا ضروری ہے۔لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی بہبود اور حقوق پر مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کیے جائیں، تنظیمیں اس کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے، جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک دنیا کی100 بااثر خواتین کی فہرست میں شاملسپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ...
— فائل فوٹو موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کراچی: سردی بڑھ گئی، رات میں ’سنگل ڈیجٹ‘ درجۂ حرارت ریکارڈ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ہے، جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب...
پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ جبکہ ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے روہڑی تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔موٹر وے پولیس نے کہا کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جامعہ نعیمیہ کے دارالافتاء نے ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والوں کیلئے فتویٰ جاری کردیا۔ دارالافتاء کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی اور شرعی لحاظ سے جائز نہیں لہٰذا بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں، حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹوں کے حوالے سے قانون سازی کرے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔...
اے ابن آدم ہم ایک آزاد خود مختیار ریاست ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ہمیں جو بھی قیادت ملی وہ غلامانہ اور مفلوج سوچ کی حامل ہے۔ ملک کو بچانا ہے تو جماعت اسلامی کو لانا ہوگا۔ ایماندار، محبت وطن لوگوں کی واحد جماعت ہے، بغیر رشوت کے کام کرتی ہے۔ ملک میں روز بروز کرپشن بڑھتی جارہی ہے پاکستان کی 76 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ وطن عزیز میں کرپشن کی جڑیں روز اوّل سے ہیں جو وقت کے ساتھ مضبوط ہو چکی ہیں اور یہ قومی وجود کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو جو کام کرنا چاہیے وہ نہیں کرتی سیاسی جوڑ توڑ کے علاوہ ملک کے لیے کئی اور کام کرنے کی...
ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف دبئی اور عالمی عدالت میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض ہر حکومت کے سربراہ کو نوازتے ہیں، جس کے بدلے وہ کھربوں روپے کی زمینوں کو مفت میں ہتھیا لیتے ہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک ریاض کے کارندوں کو جیل میں ڈالا تو ملک ریاض نے صوبہ سندھ کا رخ کیا، جہاں حکومت سندھ کے تعاون سے سرکاری زمینوں پر قبضے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو سزا کیوں نہ ہوئی؟ ایڈووکیٹ محمود اختر نقوی نے ورلڈ ایکو نیوز (وی نیوز) کو خصوصی انٹرویو دیتے کہا کہ 7...
ماتلی (جسارت نیوز) سٹیزن ویلفیئر فورم کے چیئرمین اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی شہری حدود میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے بالکل سامنے ماتلی شہر سے گزرنے والے مین حیدرآباد بدین روڈ اور سروے نمبر 282 اور 283 سے 5.24 ایکڑ کھورا کی سرکاری اراضی قابضین سے خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تیزی کے ساتھ قبضہ مافیا ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہے، یہ اراضی انگریز دورِ حکومت سے سرکاری املاک میں شامل ہے، قیامِ پاکستان سے قبل اس اراضی پر سرکاری گودام بھی قائم تھے، کھورا کی سرکاری اراضی سابق ڈپٹی کمشنر بدین سیال اور سابق اسسٹنٹ کمشنر ماتلی زارا زاہد نے پبلک پارک کے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
لاہور(اے پی پی) جامعہ نعیمیہ کی طرف سے جاری فتویٰ میں بتایا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی ،شرعی لحاظ سے جائز نہیں،بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقہ اورمحفوظ راستہ اختیار کریں۔غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لئے جائز نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان حماس اسرائیلی جنگ بندی اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر یوم عزم تشکر کے موقع پر اورنگی ٹاؤن نمبر 5 پر شرکا سے خطاب کر رہے ہیں اسلام آباد/لاہور/ کراچی /حیدرآباد (نمائندہ گان جسارت/اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر غزہ سیزفائرمعاہدہ اور حماس کی کامیابی پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز سمیت ملک کے طول وعرض میں ریلیاں اور مارچز کا انعقاد ہوا جن سے نائب امرا لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت نے خطاب کیا۔ ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور غزہ میں پندرہ ماہ...