نہروں کے معاملے پر پنجاب و سندھ کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے: ملک محمد احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے ممبرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ محکمۂ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بہتر نظام بنایا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار حکومت کے پاس ہے، وہی مذاکرات کرے گی، ہم نے تو صرف مؤقف سننے کے لیے ایم پیز کو بھیجا تھا اور ان کا مؤقف ہم امانت کے طور پر حکومت تک پہنچائیں گے۔
ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ایک پارٹی روک رہی ہے کہ زرِمبادلہ نہ آئے لیکن زرِمبادلہ تاریخی بنیاد پر بڑھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان
پڑھیں:
کلبھوشن کے معاملے پر بھارت سینڈنگ اسٹیٹ ہی ہے: جسٹس محمد علی مظہر
----فائل فوٹوزسپریم کورٹ میں سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سماعت ہوئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت خواجہ حارث نے کہا ہے کہ ٹرائل میں رولز پر عمل ہوا یا نہیں اس پر آج عدالت کو آگاہ کروں گا، آرٹیکل 36 کا تعلق غیر ملکی شہریوں سے ہے، فارن نیشنل کو قونصلر تک رسائی دی گئی ہے، اگر کوئی جرم کرتا ہے جس ملک سے وہ آئے گا اس ملک کو سینڈنگ اسٹیٹ کہیں گے۔
سپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ مطلب کلبھوشن آیا تو بھارت سینڈنگ اسٹیٹ کہلائے گا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سینڈنگ اسٹیٹ کے حوالے سے اسے اسٹیٹ شہری تصور کیا جائے گا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ مطلب بھارت مانے یا نہ مانے ہم کہیں گے کہ انہوں نے ہی بھیجا ہے، ویانا کنونشن کے مطابق کلبھوشن کے معاملے میں بھارت سینڈنگ اسٹیٹ ہی ہے۔
سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔