نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
نوشہرہ (سب نیوز)دو مختلف واقعات میں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج، وکیل سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔
نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب سینئر سول جج کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان حیات سکنہ کالام اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی کو رشکئی انٹرچینج کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا۔ سول جج اور ان کا ساتھی کسی کام سے پشاور جارہے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مقتولین کی نعشیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں۔ واقعے کی رپورٹ تھانہ رسالپور میں درج کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد کی گاڑی کو فائرنگ کرکے گولیوں کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملک اسد کے ساتھی زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد سینئر سول جج کوہاٹ میں
پڑھیں:
نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج جاں بحق
ریسیکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ میں تھانہ رسالپور کی حدود نزد رشکئی انٹرچینج کے ساتھ پشاور جانے والی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے سول جج سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں موٹروے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسیکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ میں تھانہ رسالپور کی حدود نزد رشکئی انٹرچینج کے ساتھ پشاور جانے والی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے سول جج سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔