2025-01-19@08:55:41 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«تک ایم»:
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر احمد ادریس چوہان، نائب صدر عبدالصمد قریشی، جنرل سیکرٹری عظیم احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے محکمہ آبپاشی کی جانب سے صفائی کے نام پر پانی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے، جبکہ صفائی کا کچھ پتا نہیں ہوتا، لگتا ہے یہ عمل صرف دستاویزی حد تک محدود ہوتا ہے۔ نہ تو کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بند ہونے سے حیدرآباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، پینے کے پانی کی قلت نے زندگی اجیرن بنا دی، جبکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو...
لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم...
پشاور: پشاور میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی، 19 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کے لیے شہر میں سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشن کھولنے پر پابندی ہوگی اور سی این جی اسٹیشن 19 جنوری تک بند رہیں گے، خلاف ورزری پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے رکشہ...
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)لاس اینجلس کے جنگل سے شہر تک پھیلنے والی آگ سے 60 لاکھ امریکیوں کو خطرے کا سامنا ہے، چند گھنٹوں بعد ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی، آگ لاس اینجلس سے باہر دیگر شہروں تک پھیلنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق لاس اینجلس کے جنگل میں لگی آگ پھیلنے کے بعد سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اب سے چند گھنٹوں بعد تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں 60 لاکھ امریکیوں کو ’شدید آگ‘ کے خطرات کا سامنا ہے، لاس اینجلس کے قریبی دیگر شہروں تک یہ آگ پھیل سکتی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ریاست کے 10 شہروں کی انتظامیہ...
بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندھی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ یوں تو لاندھی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل...
مہنگائی کم ہوکر 3 فیصد تک آگئی،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے،وزیر خزانہ اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے رواں ماہ مہنگائی نمایاں کمی کے ساتھ 3 فیصد تک آگئی ہے۔ نکی ایشیا اخبار کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مئی 2023ء میں مہنگائی 38 فیصد تھی اور اس ماہ 3 فیصد تک آگئی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے25 ویں پروگرام کے بعد اپنے ترقی کے ماڈل پر توجہ مرکوز کی ہے، یہ آخری پروگرام ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا...
وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورے میں صدر شیخ محمد بن زید اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سربراہ اجلاس کے موقع پرشہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات بھی ہوگی۔ سربراہ اجلاس میں انڈونیشیا، مالدیپ سمیت دیگرممالک کے صدور شرکت کریں گے۔
لاس اینجلس آگ مزید بے قابو، ہلاکتیں 25، نقصان 275 ارب ڈالر تک پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار3 سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ آگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں...
لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...
لاس اینجلس کی آگ نہ بجھائی جاسکی، 12 ہزارگھر راکھ کا ڈھیر، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی جس کے نتیجے میں 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا ہے جب کہ حکام نے اب تک آتشزدگی سے 11 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جن کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی البتہ آگ کی وجہ سے...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مرکزی شہر ’لاس اینجلس‘ میں تاریخ کی خوفناک آگ سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار املاک تباہ ہو گئیں ہیں، 3 دن سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، جب کہ حکام نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مزید تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعہ کو لاس اینجلس کی مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ باوجود کوشش کے لاس اینجلس کے 2 زونز میں آگ ابھی تک پھیلی ہوئی ہے اور اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس آگ سے معاشی نقصانات 50 بلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں اس آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے خطرناک قدرتی...
چین سے پھیلنے والا ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹا نیو موویروس) وائرس اب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا ہے، جس میں ہندوستان، ملیشیا، قزاقستان، برطانیہ، امریکہ، یونان اور سنگاپور شامل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس وائرس کا زیادہ تر شکار بچے بن رہے ہیں، جس پر ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی عام طور پر زیادہ خطرناک نہیں ہوتا اور اس سے سنگین بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم اس کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، خاص طور پر کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لیے۔ رپورٹس کے مطابق اس وائرس کے متاثرین میں زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے...
لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آتشزدگی، اب تک کتنا نقصان ہوچکا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 5 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر تین دن گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جس نے دو ہزار سے زیادہ گھروں اور ہزاروں عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔فائر فائٹرز لاس اینجلس کے علاقے میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اب تک...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 5 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اس آتشزدگی سے اب تک ہونے والے نقصانات کا حساب لگایا جارہا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر مبصرین اسے جدید امریکی تاریخ کی سب سے تباہ کن آتشزدگی قرار دے رہے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا میں 2 اہم مقامات پر لگی ان آتشزدگیوں کو ’پیلیسیڈز فائر‘ اور ’ایٹن فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’پیلیسیڈز فائر‘ اب تک 17 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جبکہ ’ایٹن فائر‘ سے اب تک 13 ہزار ایکڑ سے زیادہ کا علاقہ تباہ ہوچکا...
یہ جون 1946 کی گرم، دوپہر کی بات ہے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت مسٹر ایم اے اصفہانی اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ ان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے ملنے کا پیغام آیا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیوں بلایا گیا؟ بہرحال وہ ان کی رہائش گاہ پر فوراً پہنچے۔ بانی پاکستان فوراً ملاقات کے لیے آگئے۔ قائد اعظم نے ان سے انہیں آنے والے پاکستان کے لیے ایک ایئرلائن بنانے کا منصوبہ بنانے کو کہا، کیونکہ اپنی شاندار بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ، مسٹر جناح نے محسوس کرلیا تھا کہ پاکستان کے 2پروں یعنی مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی تشکیل کے ساتھ ہی، 1100میل کے فاصلے کے...